دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

کرنا نہایت مفید ہے۔اس کتاب  ’’ فیضانِ ریاض الصالحین جلددوم ‘‘ کے کام کی تفصیل کچھ اس طرح ہے:

(1)   اس کتاب کے شروع سے لے کر آخر تک ہر ہر کام کو نہایت ہی احتیاط کے ساتھ سرانجام دیاگیا ہے۔

(2)   ہرباب کے موضوع کو بڑی سرخی  (Main Heading) کے ساتھ واضح کیا گیا ہے۔

(3)    ہرباب کے شروع میں آیات واَحادیث کی مناسبت سے مختصر تمہید بھی بیان کی گئی ہے تاکہ پڑھنے والوں کو باب اور اس کے تحت بیان کی جانے والی احادیث وشرح کو سمجھنے میں آسانی ہو۔

(4)    ہرباب نئے صفحے سے شروع کیا گیا ہے نیز ہرباب کے تمام صفحات پر اس باب کا مختصر نام بھی دیا گیا ہے۔

(5)   تمام اَبواب واَحادیث کی نمبرنگ جلداوّل کے اِعتبار سے ترتیب وار کی گئی ہے۔

(6)   مختلف اَبواب یا اَحادیث کے تحت جہاں کہیں علامہ نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے آیات بیان فرمائی ہیں ،   مستند اردو عربی تفاسیر سے اُن آیات کی مختصر تفسیر بیان کردی گئی ہے۔

(7)   علامہ نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کی بیان کردہ تمام آیات کوسرخی (Heading) کے ذریعے واضح کرتے ہوئے ایک ہی باب کی تمام آیات کی ترتیب وار نمبرنگ بھی کی گئی ہے۔

(8)   تمام آیات مبارکہ کا متن، قرآنی رسم الخط والے سافٹ ویئر سے پیسٹ کیا گیا ہے۔

(9)   آیاتِ قرآنیہ کا ترجمہ  حتی المقدور کنزالایمان شریف سے لیا گیا ہے ۔

(10)   امام نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے اس کتاب کی اَبواب بندی وبیانِ اَحادیث میں اِصلاحی اَنداز اِختیار کیا ہے،  ہم نے بھی اَحادیث مبارکہ کی توضیح وتشریح میں دقیق علمی، فنی ولغوی اَبحاث کے بجائے اِصلاحی اَنداز اختیار کیا ہے ۔

(11)   امام نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کی ذکرکردہ پوری آیت یا حدیث میں بسا اوقات ایک ہی لفظ محل استدلال ہوتا ہے،  یہی وجہ ہے کہ بسا اوقات اس آیت یا حدیث کو باب کے تحت لانے کی وجہِ استدلال سمجھ نہیں آتی،  اسی وجہ سے شروحات وغیرہ کتب کی مدد سے بعض آیات واحادیث کی ان کی باب کے ساتھ مطابقت کو بھی بیان کیا گیا ہے۔

(12)   ریاض الصالحین کی احادیث کا عربی متن بھی ذکر کیا گیا ہے۔

(13)   اَبواب کے تحت اور ضمناً بیان کی جانے والی تمام اَحادیثِ مبارکہ کا آسان فہم بامحاورہ اردو ترجمہ  اور ہر حدیث کی باب کے مطابق مستند کتب سے توضیح وتشریح کی گئی ہے ۔

(14)   اَحادیث کے ترجمے اور ان کی شرح میں علمائے اہلسنت کے تراجم و شروح سے بھی مددلی گئی ہے۔

(15)   اَحادیث کی شرح میں باب سے مناسبت والے مواد کو تفصیلاً اور دیگر مواد کو اجمالاً بیان کیا گیا ہے۔

(16)   جن اَحادیث کی شرح پچھلے کسی باب یا پچھلی جلد میں تفصیلاً گزر چکی ہے،  اُن اَحادیث کی دوبارہ شرح کرتے ہوئے باب سے مناسبت والے مواد کو تفصیلاً اور دیگرمواد کو اجمالاً بیان کرکے پچھلے باب یا جلد کی تفصیلی شرح کی طرف نشاندہی کردی گئی ہے۔

(17)   عربی شروحات کو اُن کے اصل نام اور اُن کے مصنفین کے نام دونوں کے ساتھ مختلف مقامات پر ذکر کیا گیا ہے تاکہ پڑھنے والوں کے علم میں اضافہ ہو اور ذوق بھی برقرار رہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن