دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

فرشتے کے اس کہہ دینے پر اس کا قرین شیطان جو ہر وقت اس کے ساتھ رہتا ہے اس سے بھاگ جاتا ہے۔ پھر جب شام شیاطین کا سردار ابلیس اس سے دن بھر کی کارکردگی کا امتحان لیتا ہے تو یہ قرین اس بندے کی دعا کا ذکر کرکے افسوس کرتا ہے کہ میں آج اسے بہکا نہ سکا،  تب ابلیس اس کی تسلی کے لیے یہ کہتا ہے کہ تجھ پر کوئی میرا عتاب نہیں ،  تو معذور تھا،  وہ بندہ فرشتے کی امن میں آچکا تھا۔ ‘‘  ([1])

حدیث پاک سے ماخوذ چند مسائل:

 اس حدیث سے چند مسئلے معلوم ہوئے:  (۱)  ایک یہ کہ فرشتے کی امان میں آجانا،  امن و امان کا ذریعہ ہے،  پھر جو حضور انور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی امان میں آجائے اس کا کیا کہنا ۔ (۲) دوسرے یہ کہ ابلیس فرشتوں اور ان کی امان و حفاظت کو دیکھتا ہے بدر میں ابلیس نے امدادی فرشتوں کو دیکھا تھا اور کہا تھا: اِنِّی اَرٰی مَالا تَرَوْنَ  (یعنی جو میں دیکھ رہا ہوں وہ تمہیں نظر نہیں آرہا)   (۳) تیسرے یہ کہ حضورِاَنور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے کوئی ناری اور نوری مخلوق چھپی ہوئی نہیں ۔حضور عَلَیْہِ السَّلَام فرشتوں ،  شیاطین کو ملاحظہ بھی فرماتے ہیں اور اُن کے کلام بھی سنتے ہیں پھر ہم خاکی مخلوق حضور عَلَیْہِ السَّلَامسے کیسے چھپ سکتے ہیں ؟  ‘‘  ([2])

سرِ عرش پر ہے تِری گزر دلِ فرش پر ہے تِری نظر

ملکوت ومُلک میں کوئی شے نہیں وہ جو تجھ پہ عِیاں نہیں

اور کوئی غیب کیا تم سے نہاں ہو بھلا

جب نہ خدا ہی چھپا تم پہ کروڑوں درود

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مدنی گلدستہ

سَیِّدُنَا  ’’ عثمان ‘‘ کے5حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے5مدنی پھول

(1) جو گھر سے نکلتے وقت مذکورہ دعا پڑھ لے،  اس کے سب کام سنورجاتے ہیں ،  شیطانی لشکروں سے اس کی حفاظت کی جاتی ہے اور اسے راہ ِحق کی ہدایت ملتی ہے۔

(2) دعا کے معاملے میں کبھی غفلت نہیں کرنی چاہیے کہ دعا شیطان کے خلاف بہترین ہتھیار ہے۔

(3) اللہ عَزَّ  وَجَلَّ پر بھروسہ کرنے والے ظاہری وباطنی دشمنوں سے محفوظ رہتے ہیں ،  رحمتِ الٰہی ہر معاملے میں ان کی دستگیری کرتی ہے۔

(4) جس نیک و جائز کام کی ابتدا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے مبارک نام سے کی جائے وہ کام بالخیر انجام پاتا ہے۔

(5) ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم فرشتوں کی آوازسنتے اورپہچانتے ہیں جبھی تو بتا دیا کہ مذکورہ دعا پڑھنے والوں کو فرشتے کیا جواب دیتے ہیں ۔

دُور و نزدیک کے سننے والے وہ کان

 



[1]   مرآۃ المناجیح، ۴‏ / ۴۸ ملتقطا۔

[2]   مرآۃ المناجیح، ۴‏ / ۴۸۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن