دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

ہے۔ ‘‘  ([1])

گمراہی اور پھسلنے کا فرق:

مرآۃ المناجیح میں اس کی وضاحت یوں کی گئی ہے کہ بِلا ارادہ گناہ ہوجانا ”زَلَّت یعنی پھسل جانا“ہے اور اِرادتاً گناہ کرناضلالت،  یا گناہِ صغیرہ زَلَّت ہے،  گناہ کبیرہ ضلالت، یاعملی غلطی زَلَّت ہے اور اقتصادی غلطی ضلالت۔ چونکہ گھر سے باہر نکل کر ہر قسم کے لوگوں سے سابقہ پڑتا ہے،  اچھوں سے بھی اور بُروں سے بھی۔ اس ‏لیے اس موقعہ پر یہ دعا بہت مناسب ہے۔ یعنی :یا اللہ گناہوں ، بدعقیدگیوں سے تو ہی مجھے بچانا۔ اب ہرطرح کے لوگوں سے مجھے ملنا ہے۔ خیال رہے کہ یہ دعائیں تعلیم اُمَّت کے ‏لیے ہیں ۔حقوق العباد مارنا ظلم ہے اور حقوق اللہ ضائع کرنا جہالت۔ یعنی خدایا نہ تو میں کسی کا حق ماروں ،  نہ کوئی میرا حق مارے اور نہ میں تیرے حقوق میں کوتاہی کروں ،  نہ کوئی مجھ سے کوتاہی کرائے۔ سلامتی دین اسی میں ہے کہ انسان نہ ظالم ہو نہ مظلوم نہ جاہل ہو نہ مجہول۔ ‘‘  ([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مدنی گلدستہ

 ’’ رحمت ‘‘ کے4حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے4مدنی پھول

(1) گھر سے نکلتے وقت اللہ عَزَّ  وَجَلَّسے دعا ضرور کرنی چاہیے تاکہ بندہ نقصان سے محفوظ رہے ۔

(2) نیک لوگ اپنا ہر معاملہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے سپرد کر دیتے ہیں کسی بھی معاملے میں اپنے نفس پر بھروسہ نہیں کرتے بلکہ رحمت الٰہی کے طلبگار رہتے ہیں ۔

(3)   ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اپنی اُمَّت کی ہرہرمعاملے میں رہنمائی فرمائی ہے حتی کہ گھر سے نکلتے وقت ممکنہ گناہوں سے بچنے کی دعا بھی ارشاد فرمادی۔

(4) ا ِنسان فطرتاًکمزور واقع ہوا ہے جبکہ اس کا سب سے بڑا دشمن شیطان انتہائی فریبی ومکّار۔ وہ ہر وقت انسان کو بہکانے میں مصروف رہتاہے۔بالخصوص لوگوں سے میل جول کے وقت ممنوعات کے اِرتکاب کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ لہٰذا ہردم ربّ سے اس کا فضل وکرم مانگنا چاہیے کیونکہ اسی کی بدولت شیطان کے مکر وفریب سے بچا جا سکتا ہے۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنی ذات پر توکل کرنے،  گمراہ ہونے یا گمراہ کیے جانے ،  پھسل جانے یا پھسلائے جانے ،  ظلم کرنے یا ظلم کیے جانے، جاہل بننے یا جاہل بنائے جانےسے محفوظ فرمائے۔  آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر:83                                                                                                                                 

 



[1]   شرح الطیبی، کتاب الدعوات، باب الدعوات فی الاوقات ،۵‏ / ۱۹۴،تحت الحدیث: ۲۴۴۲ملخصا۔

[2]   مرآۃ المناجیح، ۴‏ / ۴۷۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن