30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دوسرے نیک کام میں خرچ نہ کرے۔)
نیکی کی طرف رہنمائی کرنے والوں کے چمکتے چہرے:
حضرت سَیِّدُنَا کعب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ بھلائی کے کاموں میں لوگوں کی سربراہی کرنے والے کوقیامت کے دن بلاکرکہا جائے گا: ’’ اپنے ربّ عَزَّ وَجَلَّ کواپنے اعمال کے بارے میں جواب دو۔ ‘‘ پھراسے بارگاہِ الٰہی میں پیش کیا جائے گا، اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس سے بلا حجاب ملاقات فرمائے گااور اسے جنت کا مژدہ سنا یا جائے گا، پھروہ اپنا اور نیکی کے کاموں میں ساتھ دینے والوں اور اس پر مُعَاوَنَت کرنے والوں کا مقام ومرتبہ دیکھے گا، اسے کہا جائے گا: ’’ یہ فلاں کا ٹھکانا ہے اور یہ فلاں کا ٹھکاناہے۔ ‘‘ پھر وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّکی جانب سے ان کے لیے تیار کردہ اِنعام و اِکرام دیکھےگااوراپنا مقام سب رُفقاءسے افضل پائے گا، پھراسے جنتی لباس پہنایا جائے گا، اس کی تاج پوشی کی جائے گی، اس کاچہرہ چاند کی طرح چمکنے لگے گا۔ اسے دیکھنے والی ہر جماعت کہے گی: ’’ اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ!اِسے ہم میں شامل فرمادے۔ ‘‘ وہ آگے بڑھتا رہے گا حتی کہ نیکی کے کاموں میں مُعَاوَنَت کرنے والے ساتھیوں سے آکر کہےگا: ’’ اےفلاں !تمہیں مبارک ہو!اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے تمہارےلیے جنت میں یہ یہ انعامات تیار کررکھے ہیں ۔ ‘‘ وہ انہیں ربّ تعالٰی کے ان کے لیے جنت میں تیار کیے گئے انعام واکرام کی خبریں دےرہا ہوگا توان کے چہرے بھی اس کی طرح نور سے چمکنے لگیں گے۔اہل محشر ان کےچہروں کی نورانیت دیکھ کر انہیں پہچان لیں گے۔ ([1])
مدنی گلدستہ
’’ مدینہ ‘‘ کے5حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے5مدنی پھول
(1) صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانحضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے حکم کی تعمیل میں بہت جلدی کیا کرتے تھے۔
(2) صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نیکیوں کے حریص ہوا کرتے تھےیہی وجہ ہے کہ صحابی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے پاس اگرچہ جہاد کے اسباب نہ تھے مگر بارگاہ ِرسالت میں اپنی نیت پیش کردی۔
(3) جس طرح نیکیاں کرنا حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سنت مبارکہ ہے اسی طرح نیکیوں کی طرف رہنمائی کرنا بھی آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سنت مبارکہ ہے۔
(4) کسی شخص نے امر خیر کی تیاری کی مگر کسی مجبوری کی وجہ سے اسے پایہ تکمیل تک نہ پہنچا سکا تو اسے چاہیے کہ اس نیکی کی طرف کسی کی رہنمائی کردے، اس کی معاونت کردے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اسے بھی اس نیکی کرنے والے کی طرح ثواب ملے گا۔
(5) نیکی کی طرف رہنمائی کرنے والوں اور نیکیوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے والوں کے لیے اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے آخرت میں نہایت ہی عظیم الشان انعامات تیار کررکھے ہیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّسےدعاہےکہ وہ ہمیں نیکیاں کرنے، نیکیاں پھیلانے، نیکیوں کی ترغیب دینے، نیکیوں کی طرف رہنمائی کرنے ، برائیوں سے بچنے اور دوسروں کو بھی بچانے کی توفیق عطا فرمائے، ہمیں گناہوں سے سچی پکی توبہ نصیب فرمائے، ہماری تمام جائز حاجات کو پورا فرمائے۔
آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
قرآن مجید کلام الہی ****
کتاب کا نام مصنف/مؤلف/متوفیٰ مطبوعات
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع