دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

*  (حضرتِ سَیِّدُناعلی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کولایا گیا۔)   یعنی آنکھوں میں اتنی تکلیف تھی کہ دوسرے صحابہ آپ کو پکڑ کر حضور  (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)  تک لائے ، حضور نے آنکھوں کی تکلیف دیکھ کر لعابِ دہن لگایا،  یہ ہےلعابِ رسول کا معجزہ۔حضرت علی  (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ)  کی آنکھ کا سرمہ ہے، حضرت عبداللہ ابن عتیک کی ٹوٹی ہڈی کا سریش ہے،  کھاری کنویں میں پڑے میٹھا کردے ، خشک کنویں میں پڑے اس میں پانی پیدا کردے غرضیکہ معجزات کا مجموعہ ہے۔اشعۃ اللمعات میں ہے کہ اس کے بعد آپ کی آنکھوں میں کبھی کوئی تکلیف نہ ہوئی۔خیال رہے کہ حضورِ انور  (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)  کو یہ خبر تھی کہ خلافت حیدری میں اسلامی فتوحات نہ ہوں گی،  خانہ جنگی رہے گی،  اس لیے فتح خیبر کے لیے آپ کو چنا گیا تاکہ تاقیامت خیبر کا ہر ذرہ آپ کی شجاعت کے خطبے پڑھے۔ع

تَعَالَی اللہ تری شوکت تری صولت کا کیا کہنا

کہ خطبہ پڑھ رہا ہے آج تک خیبر کا ہر ذرہ

*  (حضرت علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے عرض کیا: ’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کیا میں ان سے اس وقت تک قتال کروں جب تک کہ وہ ہماری مثل  ( مسلمان)  نہ ہوجائیں ؟ ) یعنی کیا میں اہلِ خیبر کو جبرًا مسلمان بناؤں کہ وہ یا تومسلمان ہوجائیں یا قتل کردیئے جائیں ، خیبر کے عام باشندے یہودی تھے۔

*  (حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامنے ارشاد فرمایا: نرمی سے جاؤ یہاں تک کہ تم ان کے میدان میں اُتر جاؤ تو پھرانہیں اسلام کی دعوت دواور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی طرف سے جو حقوق ان پر عائد ہوتے ہیں ان کے بارے میں اُنہیں خبردو، خدا کی قسم! اگر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ تمہاری وجہ سے کسی ایک کوبھی ہدایت دے دے تو یہ تمہارےلیے سُرخ اُونٹوں سے بہتر ہے۔)   یعنی ان پر ایک دم حملہ مت کرو،  بلکہ پہلے انہیں مسلمان ہوجانے کی رغبت دو،  اسلام پر مجبور نہ کرو۔ایک کافر کو مسلمان بنانا دنیا کی بڑی دولت سے بھی بہتر ہے بلکہ کافر کو قتل کرنے سے بہتر ہے کہ اسے رغبت دے کر مسلمان کرلیا جاوے کہ اس سے اس کی ساری نسل مسلمان ہوگی۔ ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مدنی گلدستہ

 ’’ شانِ عَلِیُّ الْمُرْتَضٰی ‘‘ کے13حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے13مدنی پھول

(1)  حضور نبی کریم،  رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی عطا سے غیب کا علم رکھتے ہیں ،  علومِ خمسہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے علم کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔

(2)  قرآن واحادیث میں جہاں بھی مخلوق سے علم غیب کی نفی ہے یا ذات باری تعالی کے لیے اثبات ہے وہاں ذاتی علم غیب مراد ہے کہ بالذات اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہی کو غیب کا علم ہے ،  ذاتی طور پر کوئی بھی مخلوق علم غیب نہیں رکھتی اور جہاں مخلوق کے لیے علم غیب کا اثبات ہے وہاں عطائی علم غیب مراد ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی عطا سے اس کی مخلوق،  اس کے بندے،  انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام، صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان، اولیائے عظام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامبھی غیب جانتے ہیں ۔

(3)   بندے کی اپنے ربّ عَزَّ  وَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے محبت لازم وملزوم ہے کہ جب بندہ اپنے ربّعَزَّ  وَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے محبت کرتا ہے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کا رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمبھی اس سے محبت فرماتے ہیں ۔

حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا غیب کی خبر دینا اور اپنے مبارک لعابِ دہن سے مولاعلی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی آنکھوں کو ٹھیک کردینا



[1]   مرآۃالمناجیح،۸ / ۴۱۴۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن