دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

دَہَن میری آنکھوں میں لگا  تب سے میری آنکھیں کبھی نہ دُکھیں ۔ ‘‘ حضرت سَیِّدُنَا عبدالرحمٰن بن یعلیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ امیر المؤمنین حضرت سَیِّدُنَا علی المرتضیٰ شیر خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمسردیوں کے کپڑے گرمیوں میں اور گرمیوں کے کپڑے سردیوں میں پہنتے تھے۔میں نے اس کی وجہ پوچھی تو فرمایا : ’’ جب حضورِ اکرم نورِمُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فتح خیبر کے موقع پر میری آنکھوں میں اپنا مبارک لعابِ دَہَن  لگایا تو ساتھ میں یہ دعا بھی دی: یا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ علی سے ٹھنڈک اور گرمی دُور کردے۔بس  اُس دن سے مجھے نہ سردی لگتی ہے نہ گرمی۔ ‘‘  ([1])

سَیِّدُنَاعلیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کاجذبۂ جہاد:

نزہۃ القاری میں ہے کہ امیر المؤمنین حضرت سَیِّدُنَا علی المرتضیٰ شیر خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کی آنکھوں میں تکلیف تھی اس لیے آپ غزوۂ خیبر میں اسلامی لشکر کے ساتھ تشریف نہیں لائے تھے بلکہ مدینہ طیبہ ہی رہ گئےتھے۔مگر بعد میں آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکے دل میں ایسا اِضطراب پیدا ہواکہ آشوبِ چشم کے باوجود خیبر آگئے۔بعدازاں حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے آپ کو جھنڈا عطا فرمایا،  آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکی آنکھوں میں اپنا مبارک لعابِ دہن لگایا،  آپ کو روانہ فرمایا اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے قلعۂ خیبر فتح فرمایا۔ ([2])

حضورعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکاعلم غیب:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! پارہ۲۱سورہ لقمان کی آخری آیت میں ارشاد ہوتاہے:

اِنَّ اللّٰهَ عِنْدَهٗ عِلْمُ السَّاعَةِۚ-وَ یُنَزِّلُ الْغَیْثَۚ-وَ یَعْلَمُ مَا فِی الْاَرْحَامِؕ-وَ مَا تَدْرِیْ نَفْسٌ مَّا ذَا تَكْسِبُ غَدًاؕ-وَ مَا تَدْرِیْ نَفْسٌۢ بِاَیِّ اَرْضٍ تَمُوْتُؕ-اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌ خَبِیْرٌ۠ (۳۴)   (پ۲۱،  لقمان: ۳۴)

ترجمہ ٔ کنزالایمان: بیشک اللہکے پاس ہے قیامت کا علم اور اتارتا ہے مینھ اور جانتا ہے جو کچھ ماؤں کے پیٹ میں ہے اور کوئی جان نہیں جانتی کہ کل کیا  کمائے گی اور کوئی جان نہیں جانتی کہ کس زمین میں مرے گی بیشک اللہ جاننے والا بتانے والا ہے۔

اس آیت مبارکہ میں کل کے کسب یعنی کوئی جان نہیں جانتی کہ کل کیا کرے گی؟  کا بھی ذکر ہے۔ حالانکہ مذکور بالا حدیث پاک میں صراحتاً حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کو بتادیا کہ کل قلعۂ خیبر کیسے فتح ہوگا؟  آیت مبارکہ اور حدیث پاک دونوں میں کوئی تعارض نہیں کیونکہ آیت مبارکہ میں جو یہ فرمایا گیا کہ  پانچوں علوم اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے پاس ہیں اس سے مراد ذاتی علم ہے کہ بذاتِ خود ان پانچ علوم کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے سوا کوئی نہیں جانتا،  ہاں اگر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کسی کو ان پانچوں علوم کی خبر دے دے تو اس کے بتائے سے ،  اس کی عطا سےوہ بھی ان کو جانتا ہے۔ چنانچہ تفہیم البخاری میں ہے کہ اس حدیث سے معلوم ہوتاہےکہ قرآنِ کریم میں سورۂ لقمان کی آخری آیت میں جو مذکورہےکہ پانچ اشیاء کا اللہ کے سواکسی کو علم نہیں ، وہ ذاتی علم پر محمول ہے کہ بذات خود ان کو اللہ کے سواکوئی نہیں جانتا کیونکہ ان پانچ میں کل کے کسب کا بھی علم ہے کہ اس کو خداہی جانتاہےحالانکہ سیدعالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے سارے صحابہ کو ببانگ دہل فرمایا:میں کل ایک شخص کو جھنڈادوں گااوروہ خیبر فتح کرےگا۔چنانچہ ایساہی ہوا۔لیکن یہ خبر اللہ تَعَالٰی کے علم عطاکرنے سےتھی۔ تو آیت کا معنی یہ ہواکہ اللہ کے بتائے بغیران پانچوں کو کوئی نہیں جانتاہے۔اس معنیٰ کی طرف آیت کے آخری لفظ میں اشارہ ہے کہ:  (اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌ خَبِیْرٌ۠ (۳۴) )   (پ۲۱،  لقمٰن:۳۴)  ترجمہ ٔ کنزالایمان: ’’ بیشک اللہ جاننے والا بتانے والا ہے۔ ‘‘ ملاجیون رَحِمَہُ اللہُ تَعَالٰی نے تفسیر اتِ احمدیہ میں اس کا معنیٰ یہ بیان کیا کہ  ’’  اللہ تَعَالٰیجاننے والااور خبر دینے والاہے۔یعنی اللہ ان پانچوں کو جانتا ہے اور اپنے خاص بندوں کو بھی خبر دارکرتاہے۔ ‘‘  ([3])

 



[1]   مرقاۃ المفاتیح ،کتاب المناقب والفضائل،باب مناقب علی بن ابی طالب ،۱۰ / ۴۶۱، تحت الحدیث: ۶۰۸۹۔

[2]   نزہۃالقاری،۴ / ۱۱۵ماخوذا۔

[3]   تفہیم البخاری،۴ / ۵۰۱۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن