دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

لیکن ایک کھوٹے روپے کا چلا دینا ایک ایسامستقل گناہ ہے جو اُس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک یہ کھوٹا روپیہ لوگوں کے ہا تھوں میں آتا جاتا رہے گا۔ لہٰذا اس برے عمل یعنی کھوٹے سکے کو رواج دینے والے کی زندگی میں اُس کے مرنے کے بعد لوگوں کا جو کچھ نقصان اس کھوٹے روپیہ کی وجہ سے ہوا وہ سب گناہ اِس شخص کے اَعمال نامے میں لکھے جاتے رہیں گے ،  یہاں تک کہ وہ کھوٹا روپیہ فنا ہو جائے۔ ’’ اچھے ہیں وہ لوگ جن کے مرنے پر ان کے گناہ بھی مرجاتے ہیں اور افسوس ہے اس شخص پر جو کہ خود تو مر جائے لیکن اس کے گناہوں کا سلسلہ مرنے کے بعد بھی جاری رہے۔ ‘‘  ([1])

لوگوں کوگمرا ہ کرنے کی سزا:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگر گناہ کا معاملہ فقط گناہ کرنے والے اور ربّ عَزَّ وَجَلَّ کے درمیان ہوتو ایسا گناہ ندامت،  اس گناہ سے توبہ اور آئندہ نہ کرنے کے عہد سے اللہ عَزَّ وَجَلَّ معاف فرمادے گا،  لیکن اگر کسی شخص نے ایسا گناہوں بھرا طریقہ ایجاد کیا کہ جس پر لوگ چل پڑے اور گناہوں میں مبتلا ہوئے توایسے گناہ سے ندامت،  اس گناہ سے توبہ اور آئندہ نہ کرنے کے عہد کے علاوہ یہ بھی ضروری ہے کہ بندہ جن جن لوگوں کو اس گناہ سے روک سکتا ہے اُن کو بھی روکے،  یا اپنے اس ایجاد کردہ گناہوں بھرے طریقے کو ختم کرنے کی حتی المقدور کوشش کرےتو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّاس گناہ سے مکمل معافی مل جائے گی،  بصورت دیگر لوگوں کو گناہوں میں مبتلا کرنے کے سبب ہوسکتا ہے کہ اس کی توبہ کو ربّ عَزَّ وَجَلَّ قبول نہ فرمائے۔ چنانچہ،

حضرتِ سیِّدُنا خالدرَبَعِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِیسے منقول ہے ،  بنی اسرائیل کے ایک شخص نے شریعت کا علم حاصل کیا اور پھر اس دینی علم کی وجہ سے دُنیوی دولت اور شہرت طلب کرتا رہا ، اس کی ساری زندگی اسی کام میں گزر گئی۔ جب بُڑھاپاآیا، موت کے سائے گہرے ہوئے اور سفرِدنیا ختم ہونے لگا تو اسے اپنی غَلَطی کا خُوب اِحساس ہوا۔ اس نے اپنے آپ کو مخاطَب کرکے کہا: ’’ تو نے دین میں جو بِگاڑ پیدا کیا ہے لو گ تو اس سے ناواقف ہیں لیکن تیرا کیا خیال ہےکیا اللہ عَزَّ وَجَلَّبھی تیرے اس بِگا ڑ سے بے خبر ہے؟ وہ وَحْدَہُ لَاشَریک ذات تو ہرہر شے سے واقف ہے،  اب تیری موت قریب آگئی ہے،  تیرے لیے بہتر ہے کہ جلدازجلد اپنی بد اَعمالیوں سے توبہ کر لے۔ ‘‘ چنانچہ اس اسرائیلی عالِم نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں توبہ کی اور اپنی ہَنْسلی گلےکی ہڈی میں زنجیر ڈال کراپنے آپ کومسجد کے ستون سے باندھ دیا اور کہا :  ’’ میں اس وقت تک اپنے آپ کوآزاد نہیں کروں گا جب تک مجھے یہ معلوم نہ ہوجائے کہاللہ عَزَّ وَجَلَّنے میری توبہ قبول فرمالی ہےاور اگر میری توبہ قبول نہ ہوئی تو اسی حالت میں اپنی جان دے دوں گا۔ جب اس نے اس طرح اِلتَجا کی تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے اس وقت کے نبی عَلَیْہِ السَّلَامکی طرف وحی فرمائی کہ: ’’ اس اسرائیلی عالِم سے کہہ دو کہ اگر تیرا گناہ ایسا ہوتا جو صرف میرے اور تیرے درمیان تک مَحدُود ہوتا تومیں تیری توبہ قبول کرلیتا لیکن جن لوگوں کو تو نے گمراہ کیا ہے ان کا کیاحال ہوگا ؟ تو نے انہیں گمراہ کرکے جہنم میں داخل کروادیا اب میں تیری توبہ ہرگز قبول نہیں کروں گا۔ ‘‘  ([2])  

دیگرلوگوں کے اعمال کی جزا یا سزاکے متعلق اہم وضاحت:

مُفَسِّرشَہِیرمُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الْاُمَّتمُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : ’’ یہ حدیث اس آیت کےخلاف نہیں : (لَّیْسَ لِلْاِنْسَانِ اِلَّا مَا سَعٰىۙ (۳۹)  )  (پ۲۷،  النجم: ۳۹) ترجمہ ٔ کنزالایمان:  ’’ اور یہ کہ آدمی نہ پائے گا مگر اپنی کوشش۔ ‘‘ کیونکہ یہ ثوابوں کی زیادتی اس کے عملِ تبلیغ کا نتیجہ ہے۔ ’’ جس نے گمراہی کی طرف بلایا۔ ‘‘ کے تحت فرماتے ہیں کہ: ’’ اس میں گمراہیوں کے مُوجِدین مُبَلِّغین سب شامل ہیں تا قیامت ان کو ہر وقت لاکھوں گناہ پہنچتے رہیں گے۔یہ حدیث اس آیت کے خلاف نہیں :  (عَلَیْهَا مَا اكْتَسَبَتْؕ- )  (پ۳،  البقرۃ: ۲۸۶)  ترجمہ ٔ کنزالایمان: ’’ اور اس کا نقصان ہے جو برائی کمائی۔ ‘‘  کیونکہ یہ اس کےاپنےفعل یعنی تبلیغ شر کی سزا ہے۔ ([3])  

 



[1]    تذکرۃالواعظین،ص۳۶۷ماخوذا۔

[2]   عیون الحکایات، الحکایۃ الثالثۃ والستون بعد الاربعمائۃ،ص۳۹۷۔

[3]   مرآۃالمناجیح،۱ / ۱۶۰۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن