دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

نیکی پررہنمائی کرنے والے اور نیکی کرنے والے کے اجر کی وضاحت:

نیکی کی طرف رہنمائی کرنے والے کا ثواب اور خود اس نیکی کو کرنے والے کے ثواب کے برابر ہونے یا نہ ہونے میں علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامکے مختلف اقوال ہیں :  (1)  پہلا قول یہ ہے کہ نیکی کی طرف رہنمائی کرنے والے کو بھی ویسا ہی ثواب ملے گا جیسا کہ اس نیکی کرنے والے کو ملے گا لیکن اس سے یہ بات لازم نہیں آتی کہ دونوں کو مقدار کے اعتبار سے برابر ثواب ملے۔ (2)  دوسرا قول یہ ہے کہ ثواب کے ملنے میں دونوں برابر ہیں کہ جس طرح نیکی کرنے والے کو اس عمل کا ثواب ملا اسی طرح نیکی کی طرف رہنمائی کرنے والے کو بھی ثواب ملالیکن نیکی کرنے والے کے ثواب میں جوزیادتی ہے ،  نیکی کی طرف رہنمائی کرنے والا اس میں شامل نہیں ہے۔ (3)  تیسرا قول علامہ قرطبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کا ہے،  فرماتے ہیں کہ نیکی کی طرف رہنمائی کرنے والے کا ثواب خود نیکی کرنے والے کے ثواب کے ہرطرح سے برابر ہوسکتا ہے کیونکہ نیک اعمال پر ثواب اللہ عَزَّ  وَجَلَّاپنے فضل وکرم سے عطا فرماتا ہے ،  اب اس کی مرضی کہ وہ جسے چاہے جتنا چاہے عطا فرمادے خصوصاً جبکہ نیت بھی بالکل درست ہو کہ اس صورت میں تو اگر بندہ وہ نیکی کسی وجہ سے نہ بھی کرسکا تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کا بھی ثواب عطا فرمائے گا۔لہٰذا خود نیکی کرنے والے اور اس نیکی کی طرف رہنمائی کرنے والے یا دیگر لوگوں کے ثواب میں برابری ہونا کوئی بعید نہیں ہے۔پھر اس بات کو ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھا جائے خصوصاً ان احادیث میں جن میں اسی طرح کا مضمون ہے جیسا کہ حدیث پاک میں ارشاد فرمایا:  ’’ جس نےروزہ دار کوافطارکرایاتو اس کےلیےبھی روزہ دار کی مثل اجرہے۔ ‘‘  ([1])

بھلائی کی طرف رہنمائی والے اُمور:

عَلَّامَہ اَبُو زَکَرِیَّا یَحْیٰی بِنْ شَرَف نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی شرح مسلم میں اس حدیث پاک کےتحت فرماتے ہیں : ’’ اس حدیث پاک میں بھلائی پر رہنمائی کرنے، اس پرمطلع کرنے اوربھلائی کرنے والےکے ساتھ معاونت کرنے کی فضیلت کو بیان کیاگیاہےنیزا س میں علم سکھانےاورعبادات کے وظائف سکھانے کی فضیلت کا بیان ہے،  خصوصاً عابدین میں سے ان لوگوں کو جو اُن وظائف پر عمل کریں ۔ ‘‘  ([2])

نیکی کی طرف رہنمائی کی مختلف صورتیں :

عَلَّامَہ مُلَّا عَلِی قَارِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْبَارِیفرماتے ہیں : ’’ حضور نبی رحمت شفیع اُمَّتصَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:مَنْ دَلَّجس نے نیکی کی طرف رہنمائی کی۔یعنی قول سے، فعل سے،  اشارے سےیالکھ کر رہنمائی کی۔ عَلَی خَیْرٍ یعنی نیکی وبھلائی والے کام پر۔ یعنی علم یاایسے عمل کی طرف رہنمائی کی جس میں اجروثواب ہےتو اس رہنمائی کرنے والے کے لیےبھی اس نیکی کرنے والے کی مثل اجر ہوگا۔ یعنی بھلائی کرنے والے کے اجر میں سے کوئی کمی کیے بغیر رہنمائی کرنے والے کو ثواب ملے گا۔ ‘‘  ([3])

نیکی کی طرف رہنمائی کی مختلف صورتوں کی مثالیں :

 (1) ۔۔۔ قول سے رہنمائی کرنے کی مثالیں :اس کی ایک مثال تومذکورہ حدیث پاک میں ہی بیان کی گئی ہے کہ ایک صحابی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے دوسرے صحابی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی اپنے قول کے ذریعے رہنمائی کی کہ انہوں نے کسی ایسے شخص کا پتہ بتادیا جو اُن کے لیے سواری وغیرہ کا بندوبست کرسکے۔ اسی طرح کسی شخص نے دوسرے سے مسجد،  مدرسے،  جامعہ یا کسی بھی نیک مقام کا پتا پوچھا اور اس نے اسے پتا سمجھادیا تو یہ بھی قول کے ذریعے ہی نیکی کی طرف رہنمائی ہے۔اسی طرح کسی شخص کو ایک نیک عمل ،  کسی ورد یا وظیفے کے بارے میں علم ہے،  اب اس نے اپنے دوسرے بھائی کو بھی وہ وظیفہ بتادیا کہ اس کا اتنا ثواب ہے،  غریب کی مدد کرنے کا اتنا ثواب ہے،  راستے سے تکلیف دہ چیز کو دُور کرنے کا اتنا ثواب ہے،  کسی مسلمان کی خیر خواہی کرنے کا اتنا ثواب ہے وغیرہ وغیرہ تو یہ تمام صورتیں بھی قول کے ذریعے نیکی کی طرف رہنمائی کرنے ہی کی مثالیں ہیں ۔

 



[1]   دلیل الفالحین، باب فی الدلالۃ علی الخیر۔۔۔الخ،۱ / ۴۴۹، تحت الحدیث:  ۱۷۵ملخصاً۔

[2]   شرح مسلم للنووی،کتاب الامارۃ ، باب فضل اعانۃ الغازی فی سبیل اللہ۔۔۔الخ ،۷ / ۳۹، الجزء الثالث عشر۔

[3]   مرقاۃ المفاتیح ، کتاب العلم، الفصل الاول، ۱ / ۴۶۳، تحت الحدیث: ۲۰۹۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن