30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دعوت دینے والےشیطان کے طریقے پر ہیں ۔ جس طرح نیکیوں کی طرف رہنمائی کرنے والے ثواب جاریہ کےمستحق ہیں اِسی طرح برائیوں پر دلالت کرنے والے گناہ عظیم کے مستحق ہیں ۔
رِیاض الصالحین کا یہ باب بھی ’’ بھلائی پر رَہنمائی کرنے، ہدایت یا گمراہی کی طرف بلانے ‘‘ کے بارے میں ہے۔ عَلَّامَہ اَبُو زَکَرِیَّا یَحْیٰی بِنْ شَرَف نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوی نےاس باب میں 4آیاتِ کریمہ اور 4احادیثِ مُبارَکہ بیان فرمائی ہیں ، اس باب میں ان آیات کی تفسیراوراَحادیث کی تشریح کے ساتھ ساتھ اچھائی کی جانب دلالت اوربھلائی کی طرف رہنمائی کرنےکی اہمیت، اس کی فضیلت، اس کی اقسام، برائی کی طرف رہنمائی کی مذمت اوراُس کےنقصانات بھی بیان کیے جائیں گے۔پہلے آیات اور اُن کی تفسیر ملاحظہ کیجئے۔
(1) کفارومشرکین کو اسلام کی دعوت دو
اللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشاد فرماتاہے:
وَ ادْعُ اِلٰى رَبِّكَ ( پ ۲۰، القصص : ۸۷)
ترجمہ ٔ کنزالایمان:اور اپنے ربّ کی طرف بلاؤ۔
حضر ت سَیِّدُنَا اسماعیل حقی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی اس آیت کے تحت فرماتے ہیں کہ: ’’ لوگوں کو اپنے ربّ کی عبادت اور اس کی توحید کی طرف بلاؤ۔ ‘‘ ([1]) امام فخرالدین رازی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِیفرماتے ہیں : ’’ اپنے ربّ کے دین کی طرف بلاؤ۔اس سے مراد یہ ہے کہ کفار اور مشرکین کو اسلام کی دعوت دینے میں شدت اختیار کرو۔ ‘‘ ([2]) (یعنی انہیں بھرپوردعوت دو۔)
(2) لوگوں کو حکمت سے ربّ تعالٰی کی طرف بلاؤ
ارشادِ باری تعالٰی ہے:
اُدْعُ اِلٰى سَبِیْلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَ الْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ ( پ ۱۴، النحل :۱۲۵)
ترجمہ ٔ کنزالایمان:اپنے ربّ کی راہ کی طرف بلاؤپکی تدبیر اور اچھی نصیحت سے۔
حضرت سَیِّدُنَا ابو لیلیٰ اَشعری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سےروایت ہے کہ حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: ’’ اپنے ائمہ کی اطاعت کو لازم پکڑ لو اور ان کی مخالفت نہ کرو، بے شک ان کی اطاعت اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی اطاعت ہے اور ان کی نافرمانی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی نافرمانی ہے۔بے شک مجھے اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے بھیجا ہے کہ میں لوگوں کو اس کے راستے کی طرف حکمت اور اچھی نصیحت کے ذریعےبلاؤں ، پس جس نےبھی اس معاملے میں میری مخالفت کی تو وہ ہلاک ہونے والوں میں سے ہےاور وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے رسول (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کے ذمے سے بری ہوگیااورجس شخص کوتمہارے کسی معاملے میں حاکم بنایا گیا اوراس نےاس کےبرعکس کام کیا (یعنی ناحق فیصلہ کیا) تواس پر اللہ عَزَّ وَجَلَّ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے۔ ‘‘ ([3])
حافظ عمادالدین ابن کثیر دمشقی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیاس آیت مبارکہ کے تحت لکھتے ہیں : ’’ اس آیت مبارکہ میں اللہ عَزَّ وَجَلَّنے اپنے رسول حضرت محمدمصطفےٰ، احمد مجتبےٰ صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّم کو حکم فرمایا ہے کہ وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّکی مخلوق کوحکمت کے ساتھ اس کی طرف بلائیں ۔ ‘‘ امام ابن جریر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں : ’’ حکمت سےمراد وہ ہےجو اللہ عَزَّ وَجَلَّنےاپنےحبیبصَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّم پرکتاب وسنت سے نازل فرمایاہے اور اچھی نصیحت سے مرادایساوعظ ہے جس میں ڈر (یعنی خوف) اورگزشتہ اُمَّتُوں کے واقعات ہوں ، اِن لوگوں کواِس کےذریعے نصیحت کروتاکہ وہ اللہ کی نافرمانی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع