دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

تگ و دو کرتا رہتا،  بالآخر مجھے کامیابیاں ملنے لگیں لہٰذا میں اسٹیج ڈراموں اور مختلف ٹی وی چینلز کے پروگراموں میں اپنی مسحور کُن آواز سے لوگوں کو متأثر کرنے لگا۔ جب لوگ مجھے دادِ تحسین سے نوازتے تو میں خوشی سے پھولا نہ سماتا اور جس روز مجھے  ’’ تیلگو ‘‘  فلم میں ہیرو کے ساتھ ایک فلمی رول ادا کرنے کا موقع ملا اس روز تو میری خوشی کا کوئی ٹھکانا نہ تھا کیونکہ یہ میرا برسوں پرانا خواب تھا جو اب شرمندۂ تعبیر ہوتا دکھائی دے رہا تھا۔ غرض روز بروز کی بڑھتی ہوئی شہرت نے مجھے اس قدر اندھا کر دیا تھا کہ میں انجامِ آخرت سے یکسر غافل ہوکر شب و روز گناہوں سے نامۂ اعمال سیاہ کر رہا تھا،  مگر قربان جائیے دعوتِ اسلامی کے مشکبا ر مدنی ماحول پر کہ جس نے مجھ گنہگا ر و بدکار کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی نافرمانی سے بچا کر نیکی کی راہ پر گامزن کردیا۔ میری اصلاح کا سبب کچھ اس طرح بنا کہ ایک دن مدنی ماحول سے منسلک ایک اسلامی بھائی سے میری ملاقات ہوگئی،  انہوں نے نہایت گرم جوشی سے ملاقات کے بعد بڑی اپنائیت سے میری خیریت دریافت کی،  ان کے اس اندازِ دل رُبائی نے مجھے متأثر کردیا یہی وجہ تھی کہ جب انہوں نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی پر خلوص دعوت پیش کی تو میں انکار نہ کر سکا اور سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوگیا۔ وہاں متعدد اسلامی بھائیوں اور خاص طور پر نوجوانوں کو سفید لباس میں ملبوس سروں پر سبز سبز عماموں کے تاج سجائے دیکھ کر میری حیرت اور خوشی کی انتہا نہ رہی اور یہ سوچ کر اپنے آپ پر ندامت ہونے لگی کہ آخر یہ بھی تو میری طرح نوجوان ہیں مگر انہوں نے  ’’ جوانی دیوانی ہوتی ہے ‘‘ کے مصداق میری طرح اپنی جوانی کے قیمتی لمحات کو نادانی والے کاموں میں برباد کرنے کے بجائے رضائے الٰہی کے حصول کے لیے وقف کر رکھا ہے۔ خیر میں بھی ان عاشقانِ رسول کے قُر ب کی بر کتیں لوٹنے لگا۔ یہاں مجھے وہ قلبی سکون ملا جو آج سے پہلے کبھی نصیب نہیں ہوا تھا۔

 اجتماع کے اختتام پر ایک مبلغ دعوتِ اسلامی نے مجھ پر انفرادی کوشش کی تو ان کے ترغیب دلانے پر میں راہِ خدا میں مدنی قافلے کا مسافر بن گیا۔ قافلے میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور یوں میری زندگی میں ایک نمایاں تبدیلی آنے لگی مگر اس سب کے باوجود ابھی تک میرے دل و دماغ سے عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور فنکا ر بننے کا خمار مکمل طور پر نہیں اترا تھا۔ ایک روز ایک مبلغ دعوتِ اسلامی نے مجھے شیخِ طریقت،  امیرِ اہلسنّت، بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے بیان کی کیسٹ بنام  ’’ مُردے کی بے بسی ‘‘  تحفۃً دی جسے سن کر مجھ پر رقت طا ری ہو گئی۔ میرے جسم کا رُواں رُواں کانپ اُٹھا،  گناہوں پر ندامت کی وجہ سے میری آنکھوں سے بے اختیار آنسو جاری ہو گئے اور میری ہچکیاں بندھ گئیں ۔ موت کے مراحل میری نظروں میں گھومنے لگے اور مجھ پر یہ بات آشکار ہو گئی کہ عنقریب اس دنیا ئے فانی کی تمام تر آسائشیں چھوڑ کر مجھے بھی مرنا ہے اور گھپ اندھیری قبر میں اترنا ہے،  دولت و شہرت نہ تو قبر و آخرت میں میرے کچھ کام آئے گی اور نہ ہی عذابِ نار کا حقدار بننے سے مجھے بچا پائے گی۔ یقیناً زندگی بھر کے کرتوتوں کا حساب میری گردن پر ہوگا،  اگر گلوکا ری اور فنکاری کی حالت میں مر گیا تو میرا کیا بنے گا؟  میں نے اس بیان کو متعدد بار سنا مگر ہربا ر دل میں ایک مدنی انقلاب محسوس کیا بالآخر اس بیان کی برکت سے میں نے اپنے تمام سابقہ گناہوں سے سچی توبہ کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہسے بیعت ہو کر غوث پاک عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّزَاق کی غلامی کا پٹہ اپنے گلے میں ڈال لیا۔ اس کے بعد بھی میں نے کئی مرتبہ یہ بیان سنالیکن جب جب سنتا میری آنکھوں سے آنسوجاری ہو جاتے۔ مجھ جیسا گناہگار جو کل تک نمازوں کی ادائیگی کے معاملے میں سستی کا شکا ر تھا،  آج نہ صرف خود نمازی بن گیا تھا بلکہ دوسروں کو نمازیں پڑھانے والا بن گیا۔ مدنی انعامات پر عمل اور مدنی قافلوں میں سفرمیرا معمول بن گیا۔ میٹھے میٹھے آقا،  مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سنّتوں پر عمل کا کچھ ایسا جذبہ ملا کہ میں نے اپنا چہرہ پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی پیاری پیاری سنّت  (داڑھی شریف) سے مزیّن کرلیا۔ سر پر سبزعمامے شریف کا تاج سجا کر سفید مدنی لباس میں ملبوس رہنے لگا۔ میرے تمام گھر والے اور پڑوسی حیران تھے کہ آخر اسے کیا ہوگیا،  اس کی زندگی میں اس قدر بڑی تبدلی کیسے رونما ہو گئی؟  مگر انہیں کیا خبر کہ یہ انقلابِ پُر اثر میرے پیر و مرشد امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فیضانِ نظر کا کرشمہ تھا۔ تا دمِ تحریر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّحیدرآباد  (ہند)  میں شہر مشاورت کے رکن کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی ترقی کے لیے کوشاں ہوں ۔ ([1])

 



[1]   گلوکار کیسے سدھرا؟، ص۵۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن