30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیث ان کے خلاف نہیں ۔ ‘‘ مزید فرماتے ہیں : ’’ فقراء کی حاجت روائی اور صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی خیرات پر خوشی کی وجہ سے معلوم ہوا کہ حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّماپنی اُمَّت کی نیکیوں پر خوش ہوتے ہیں اور جو اللہ رسول کو راضی کرنا چاہے وہ فقیروں کی حاجت پوری کرے۔ ‘‘ مزید فرماتے ہیں : ’’ مُوْجِدِ خیر (یعنی کسی اچھی کام کو ایجاد کرنے والا) تمام عمل کرنے والوں کے برابر اجر پائے گا لہٰذا جن لوگوں نے علم فقہ، فن حدیث، میلاد شریف، عُرسِ بزرگان، ذکر خیر کی مجلسیں ، اسلامی مدرسے، طریقت کے سلسلےاِیجاد کیے اُنہیں قیامت تک ثواب ملتا رہے گا۔ ‘‘ مزید فرماتے ہیں : ’’ یہاں اِسلام میں اچھی بدعتیں ایجاد کرنے کا ذکر ہےنہ کہ چھوڑی ہوئی سنتیں زندہ کرنے کا جیسا کہ اگلے عبارت سے معلوم ہورہا ہے۔ اس حدیث سے بدعت حسنہ کے خیر ہونے کا اعلیٰ ثبوت ہوا، یہ حدیث اُن تمام احادیث کی شرح ہے جن میں بدعتوں کی برائیاں آئیں ، صاف معلوم ہوا کہ بدعتِ سیئہ بُری ہے اور اُن احادیث میں یہی مراد ہے۔یہ حدیث پاک بدعت کی دو قسمیں فرمارہی ہے: (1) بدعتِ حسنہ اور (2) بدعت سیئہ۔ اس میں کسی قسم کی تاویل نہیں ہوسکتی، اُن لوگوں پر افسوس ہے جو اِس حدیث پاک سے آنکھیں بند کر کے ہر بدعت کو بُرا کہتے ہیں حالانکہ خود ہزاروں بدعتیں کرتے ہیں ۔ ‘‘ ([1])
مدنی گلدستہ
’’ سُنَّتُوں پر عَمَل کرو ‘‘ کے13حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے13مدنی پھول
(1) حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان اورتمام مسلمانوں پر کمال مہربان ہیں ، اُن کا مشقت یا تکلیف میں پڑنا آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر بہت گراں ہے۔
(2) وعظ ونصیحت یا بیان کرتے ہوئے موضوع کی مناسبت سے آیاتِ مبارکہ کی تلاوت کرنا سنت ہے۔
(3) نیک مقاصد کے لیے لوگوں کو جمع کرنا، وعظ ونصیحت کرنا، راہِ خدا میں خرچ کرنے پر اُبھارنا سنت ہے۔
(4) مسجد میں اپنے لیے مانگناجائز نہیں البتہ مساجد ومدارسِ اِسلامیہ وغیرہ دینی کاموں کے لیے چندہ کرنا نہ صرف جائز بلکہ کار ثواب ہےاور اس کی اصل سنت سے ثابت ہے۔
(5) اِسی طرح کسی بھی کارِ خیر کے لیے چندہ مانگنے والے کو بلاوجہِ شرعی روکنے کی ممانعت ہے۔
(6) غریبوں کی غربت یا فَقروفاقہ دیکھ کراس پر غمگین ہونااور اُن کی غربت وفَقر کو دور کرنے کے لیے اِقدامات کرنا، نیز اُن کی تکلیف دور ہونے پر خوشی کا اِظہار کرنا سنت سے ثابت ہے۔
(7) اپنے غریب مسلمان بھائیوں کی مالی مُعاونت کرنا صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی سنت ہے۔
(8) اگر کوئی شخص اسلام میں اچھا اور نیک طریقہ ایجاد کرے یا اس کی بنیاد رکھے تواسے اس کا ثواب ملے گا اور جو جو لوگ اس پرعمل کرتے رہیں گے ان کا بھی ثواب ملتا رہے گا اوران عمل کرنے والوں کے اجر میں بھی کوئی کمی نہ ہوگی۔
(9) اِسی طرح اگرکوئی شخص اِسلام میں بُرا اور گناہ والا طریقہ اِیجاد کرے یا اُس کی بنیاد رکھے تو اُسے اُس کا گناہ ملے گا اورجوجولوگ اُس پرعمل کرتے رہیں گے اُن کابھی گناہ اُسے ملے گااوراُس بُراعمل کرنے والوں کے گناہ میں بھی کوئی کمی نہ ہوگی۔
(10) جن لوگوں نے مختلف دینی علوم جیسے علم فقہ، علم اُصولِ فقہ، علم تفسیر، علم اُصولِ تفسیر، علم حدیث، علم اُصولِ حدیث، مدارس اسلامیہ، ان میں پڑھایاجانے والا دینی نصاب، میلاد شریف، عرس بزرگانِ دین، ذکر خیر کی مجلسیں ، طریقت کے سلسلے، تصوف وسلوک کی اہم باتیں وغیرہ ایجاد کیں انہیں قیامت تک اِن کا ثواب ملتا رہے گا۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع