دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

اچھے کام کو جاری کرنے،  بُرے کام سے رُکنے کی ترغیب:

مذکورہ بالا حدیث پاک میں اچھے اور نیک کرنے کو ایجاد کرنے اور اُسے جاری رکھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے نیز بُرے اور گناہ والے کاموں سے ڈرایا گیا ہے۔ نیز اِس بات کو بھی بیان فرمایا گیا ہے کہ جو اچھے کام کی اِبتداء کرے گا،  اُسے جاری کرےگا،  اُسے اُس کے اپنے عمل کا تو ثواب ملے گا ہی لیکن اُس کے بعدجو بھی لوگ اُس اچھے ونیک کام کو کرتے رہیں گے اُن کا بھی ثواب اُس اچھے کام کی ابتداء کرنے والے کو ملتا رہے گا، اِسی طرح جو بُرے اور گناہ والے کام کی ابتداء کرے گا اُسے اُس کے اپنے عمل کا تو گناہ ملے گا ہی لیکن اُس کے بعدجوبھی لوگ اُس بُرے وگناہ والے کام کو کرتے رہیں گے اُن کا بھی گناہ اُس بُرے کام کی ابتداء کرنے والے کو ملتا رہے گا۔

چنانچہ علامہ نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیشرح مسلم میں ارشاد فرماتے ہیں :  ’’ حضورنبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکےاِس اِرشادمیں اچھے کام کی ابتداءاوراچھے طریقے کوجاری کرنے اورباطل وقبیح کام ایجاد کرنےسے ڈرانے پر اُبھاراگیاہے۔ جب آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے شروع میں صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کو صدقہ کرنے کی ترغیب دلائی تو ایک انصاری صحابی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ایک تھیلی لائے جس کےوزن کی وجہ سے اُن کاہاتھ تھک گیا۔پھراُن کی پیروی کرتے ہوئے دیگرصحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَاننےبھی خیرات کی تو اِس فضیلت وعظمت کاسہرااُس صحابی کےسرجاتاہےجواِس نیک کام کی ابتداء کرنے والےتھے اوراُس بھلائی کادروازہ کھولنےوالےتھے۔اِس حدیث پاک میں حضورِاکرم نورِ مُجَسَّم شاہِ بنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکےاِس ارشاد: ’’ ہرنیا کام بدعت ہےاورہربدعت گمراہی ہے۔ ‘‘ کے حکم کی بھی تخصیص ہے کہ یہاں  ’’ ہربدعت گمراہی ہے۔ ‘‘ سے اِیجاداتِ باطلہ اور بدعاتِ سیئہ ومذمومہ مراد ہیں ۔ ‘‘  ([1])  (کہ اچھا کام اِیجاد کرنا نہ صرف محمود یعنی قابل تعریف بلکہ باعث اجروثواب ہے بلکہ جو لوگ اُس پرعمل کرتے رہیں گے اُس نیک عمل ایجاد کرنے والے کو اُن تمام کا بھی ثواب ملتا رہے گا اور اُن کے اجروثواب میں بھی کوئی کمی نہ ہوگی۔)  ([2])

حضورعَلَیْہِ السَّلَامکے خوش ہونے کی وجہ:

حَافِظْ قَاضِی اَبُو الْفَضْل عِیَاض عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَہَّابفرماتے ہیں : ’’ حضورنبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے خوش ہونےکی دو ۲وجہیں ہیں : (1)  ایک یہ کہ مسلمانوں نےآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ترغیب پر اپنے مال اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی راہ میں خرچ کیےاور صدقہ کرنے میں سخاوت کی۔  (2)  دوسری وجہ یہ ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّنےاس واقعے کےبعد اس فقر والے لشکر پرفتوحات کادروازہ کھول دیا۔ ‘‘  ([3])

صحابۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکا جذبۂ جہاد:

مُفَسِّرشہِیرمُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان مرآۃ المناجیح میں اس حدیث کے تحت لکھتے ہیں :  ’’ یعنی غربت کی وجہ سے صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے پاس سوائے ایک کمبل کے تن ڈھکنے کو کوئی کپڑا نہ تھا اس کے باوجود غزوے اور جہاد کے شوقین تھے کہ تلواریں ہر ایک کے پاس تھیں ۔اُن کی فقیری سے خاطر اقدس کو بہت ملال پہنچا جس کے آثار چہرۂ انور پر نمودار ہوئے،  کیوں نہ ہو بے نواؤں فقیروں کے غم خوار جو ہیں ،  ہم غریبوں پر وہ رنج نہ کریں تو کون کرے؟ یہ حدیث پاک اس آیت کی تفسیر ہے:  (عَزِیْزٌ عَلَیْهِ مَا عَنِتُّمْ )  (پ۱۱،  التوبہ:۱۲۸) ترجمہ ٔ کنزالایمان:  ’’ جن پر تمہارامشقت میں پڑنا گراں ہے ۔ ‘‘ مزید فرماتے ہیں : ’’ اِس حدیث پاک سے دو مسئلے معلوم ہوئے:

 (1)  ایک یہ کہ بوقت ضرورت چندہ کرنا جائز ہے۔

 (2)  دوسرے یہ کہ مسجد میں دوسروں کے لیے سوال جائز ہے۔جن احادیث میں مسجد میں مانگنے کی ممانعت ہے وہاں اپنے لیے مانگنا مراد ہے لہٰذا یہ



[1]   شرح مسلم للنووی،کتاب الزکوٰۃ، باب  الحث علی الصدقۃولوبشق تمرۃ، ۴ / ۱۰۴،الجزء السابع ۔

[2]    بدعت کی تعریف،اس کی اقسام، ان کے تفصیلی احکام اور دیگر تفصیلات کے لیے اسی کتاب کا باب نمبر18ملاحظہ کیجئے۔

[3]   اکمال المعلم،کتاب الزکاۃ،باب الحث علی الصدقۃ ولو بشق تمرۃ۔۔۔الخ،۳ / ۵۴۰، تحت الحدیث:  ۱۰۱۷۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن