دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

’’ گناہ سے بچو ‘‘ کے9حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے9مدنی پھول

(1)   اِشاعت دین و احیائے سنّت   کے لیے کوشاں رہنا سعادت مندی ہے ۔نیکی کی دعوت پیش کرتے وقت مبلغ کو چاہیے کہ صدقِ دل سےبیان کی سعادت حاصل کرے تاکہ سامع کے دل پر  اس کا اثر ہو اور وہ ان مدنی پھولوں کو عملی زندگی میں نافذ کرکے ثواب کا عظیم خزانہ حاصل کرسکے۔

(2)   مبلغین کا ترغیبات (یعنی نیک اَعمال کے فضائل) کے ساتھ ساتھ ترہیبات  (یعنی گناہوں کی وعیدات و عذابات)  کو بیان کرنا بھی بہت مفید ہے کہ اس سے سننے والوں کا برائیوں سے بچنے کا مدنی ذہن بنے گا۔

(3)   مبلغین ، واعظین و مقررین جس عنوان پر گفتگو فرمائیں اسی اعتبار سے ان پر حقیقی کیفیات کا ظہوربھی ایک سعادت ہے کہ اس سے ان کا کلام مزید مؤثر ثابت ہوگا۔اسی طرح جہاں حُزن وملال کا تقاضاہو وہاں غم کا اظہاراور جہاں اظہارِ مسرت ہو وہاں تبسم نفع بخش ثابت ہوگا۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ 

(4)   قیامت بہت قریب ہے،  یقیناً سمجھدار وہی ہے جو جلدازجلد اس دنیا میں رہتے ہوئے اپنی موت سے پہلے آخرت کی تیاری میں مشغول ہوجائے،  گناہوں سے کنارہ کشی کرکے نیکیوں پر کمربستہ ہوجائے۔

(5)   حقیقی طور پر ہدایت دینے والی ذات اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی ہے،  البتہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی عطا سے انبیائے کرام  عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام،  حضور سید المرسلین رحمۃ اللعالمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم،  صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان،  اولیائے عظام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامبھی ہدایت دے سکتے ہیں ۔

(6)   دین میں بدعات سیئہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے،  جو شخص اچھا طریقہ ایجاد کرے گا تو اسے اس کا ثواب ملے گا بلکہ جو جو لوگ اس اچھے طریقے پر عمل کرتے رہیں گے ان تمام کا بھی ثواب ملے گا اور ان کے ثواب میں بھی کوئی کمی نہ ہوگی،  اسی طرح جو بھی دین کے اندر برا طریقہ ایجاد کرے گا اسے اس کا گناہ ملے گا اور جو جو لوگ اس برے طریقے پر عمل کرتے رہیں گے ان تمام کا گناہ بھی اسے ملے گا اور ان کےگناہ میں بھی کوئی کمی نہ ہوگی۔

(7)    بدعتی کی احادیث میں بہت مذمت بیان کی گئی ہے،  بدعتی جب تک بدعت میں مبتلا رہتا ہے اس کی کوئی دعا قبول نہیں ہوتی،  بدعتی کا روزہ،  صدقہ،  حج ،  عمرہ،  جہاد بلکہ کوئی بھی فرض یا نفل تک قبول نہیں ہوتا۔

(8)    حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تمام مؤمنین کے ان کی جانوں سے زیادہ مالک ہیں ،  آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہر مؤمن کے دل میں حاضر وناظر ہیں ۔آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا حکم ہرمؤمن پر اس کے بادشاہ اور اس مؤمن کے ماں باپ سے زیادہ نافذ ہے کہ حضور ہمارے سب سے زیادہ مالک ہیں ۔

(9)   حقوق العباد کی ادائیگی میں قرض کا معاملہ بہت حساس ہے،  معاشرتی زندگی میں لین دین ، بیع و شراء و دیگر کئی ایسے معمولات زندگی پیش آتے ہیں کہ جن میں ایک دوسرے سے قرض وغیرہ لیا جاتا ہے،  یقیناً سمجھدار وہی ہے جو اپنے دل میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا خوف پیدا کرے اور حتی المقدور قرض کی ادائیگی پر استطاعت کی صورت میں اپنی موت سے قبل ہی جلدازجلد ادائیگی کی ترکیب بنائے ۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّسےدعاہےکہ وہ ہمیں صراطِ مستقیم پر چلنےکی توفیق عطافرمائے، حضورنبیٔ اکرم نورِمُجَسَّم شاہِ بنی آدم  صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّمکی سنتوں پرعمل پیراہونے اور بدعاتِ سیئہ سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے،  ہمارے تمام صغیرہ کبیرہ گناہوں کو معاف فرمائے،  ہماری حتمی مغفرت فرمائے۔

تری سنتوں پر چل کر مری روح جب نکل کر

چلے تم گلے لگانا مدنی مدینے والے

شہا ایسا جذبہ پاؤں کہ میں خوب سیکھ جاؤں

تری سنتیں سکھانا مدنی مدینے والے

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن