دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

جس نے ایسا عمل کیا جو ہمارے دین سے نہیں تو اس کا عمل مردود ہے۔ ‘‘

مذکورہ حدیثِ پاک کی اہمیت:

عَلَّامَہ اَبُو زَکَرِیَّا یَحْیٰی بِنْ شَرَف نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیشرح مسلم میں فرماتے ہیں :  ’’ یہ حدیث قواعدِ اسلامیہ میں سے ایک بہت بڑا قاعدہ ہے اور یہ جوامعِ الکلم میں سے ہے،  اور یہ تمام اختراعات و بدعاتِ سیئہ کا واضح رد ہے۔ ‘‘  مزید فرماتے ہیں کہ : ’’ اس حدیث کو یاد کرنا چاہیے اور منکرات  (ممنوعاتِ شرعِیَّہ) کے بطلان میں اس کو استعمال کرنا چاہیے اور اس کی خوب تشہیر کرنی چاہیے۔ ‘‘  ([1])

علامہ حافظ ابن حجر عسقلانی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’ اس حدیث کو اصولِ دین میں شمار کیا جاتا ہے اور یہ قَوَاعِد (اِسلامِیَّہ) میں سے ایک قاعدہ ہے۔ ‘‘  علامہ طوفی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : ’’ اس حدیث کو اَدِلَّۂ شَرْعَیَّہ کا نصف کہنا بالکل درست ہے۔ ‘‘  ([2])  

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مذکورہ بالا حدیث پاک کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس کی شرح سے قبل بدعت کی تعریف اور اس کی مختلف اقسام کی تفصیل جاننا نہایت ضروری ہے کہ اِن اُمور کو جاننے کے بعد اِس حدیث مبارکہ کے معانی سمجھنے میں بہت آسانی ہوگی چنانچہ بدعت کی تعریف واَقسام کا مفصل ذکر کیا جاتا ہے۔

بدعت کسے کہتے ہیں ؟

مُفَسِّرشہِیرمُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان نعیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں :  ’’ بدعت کے لغوی معنی ہیں  ’’ نئی چیز ‘‘ ۔ قرآن کریم فرماتاہے: ( قُلْ مَا كُنْتُ بِدْعًا مِّنَ الرُّسُلِ)   (پ۲۶،  الاحقاف: ۹) فرمادو کہ میں نیا رسول نہیں ہوں ۔ ‘‘  مزید فرماتے ہیں :  ’’ بدعت کے شرعی معنیٰ ہیں : وہ اِعتقاد یا وہ اعمال جو کہ حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے زمانہ حیاتِ ظاہری میں نہ ہوں بعد میں اِیجاد ہوئے۔ ‘‘ مثلاً جبریہ،  قَدَرِیَّہ،  مُرجِیَہ،  چکڑالوی،  غیر مُقَلّد وغیرہ بدمذہب گروہوں کے بعض عقائد بدعت اِعتقادیہ ہیں جیسے ان میں سے کسی کا یہ عقیدہ ہے کہ خدا جُھوٹ پر قادر ہے،  حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامغیب مطلق نہیں جانتے،  حضور عَلَیْہِ السَّلَام کا خیال نماز میں بیل گدھے کے خیال سے بدتر ہے مَعَاذ اللہ۔یہ تمام ناپاک عقیدے بارہویں صدی کی پیداوار ہیں ،  حضور عَلَیْہِ السَّلَام کے زمانے میں بالکل نہ تھے۔اسی طرح بدعت عملی ہر وہ کام ہے جو حضور عَلَیْہِ السَّلَام کے زمانہ پاک کے بعد ایجاد ہوا خواہ وہ دنیاوی ہو یا دینی ہو،  خواہ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے زمانہ میں ہو یا اس کے بھی بعد۔ البتہ عُرفِ عام میں صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکی اِیجادات کو سنت صحابہ کہتے ہیں بدعت نہیں بولتے یہ عُرف ہے۔ ‘‘  ([3])

بدعت کی اَقسام اور اُن کی مثالیں :

اَوّلاً بدعت کی دو قسمیں ہیں : بدعت حسنہ  (یعنی اچھی بدعت) اور بدعت سیئہ (یعنی بری بدعت) ۔پھر بدعت حسنہ کی تین قسمیں ہیں : جائز،  مُستحب،  واجب اور بدعت سیئہ کی دو قسمیں ہیں : مکروہ اور حرام۔یہ بدعت کی کل پانچ اقسام ہوئیں :  (۱) جائز  (۲)  مستحب  (۳)  واجب  (۴)  مکروہ  (۵)  اور حرام۔ حضرت علامہ ملا علی قاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِی فرماتے ہیں :

* ’’ بدعت یا تو واجب ہوتی ہے جیسے قرآن وسنت کو سمجھنے کے لیے علم نحو کا سیکھنا اور علم اصولِ فقہ کو مُدَوّن کرنا اور جرح وتعدیل کے لیے علم کلام کو مُدَوّن کرنا۔وغیرہ  (اسی طرح وہ دیگر تمام علوم جو مَوْقُوْف عَلَیْہ کی حیثیت رکھتے ہیں یعنی قرآن وحدیث کو سمجھنے کے لیے جن کا سیکھنا پہلے ضروری ہے،  اِسی طرح قرآن کریم کا جمع کرنا،  قرآن کریم میں اِعراب لگانا یا آج کل قرآنِ کریم کو چھاپنا اور دینی مدارس میں تعلیم کے لیے درس وغیرہ بنانا۔)

*یا بدعت حرام ہوتی ہے جیسے جَبَرِیَّہ،  قَدَرِیَّہ،  مُرجِیَہ،  مُجَسِّمَہ مذہب اور ان تمام بدمذہب بدعتی گروہوں کا رد کرنا بدعت واجبہ ہےکیونکہ ان بدعتیوں سے شریعت



[1]   شرح مسلم للنووی،کتاب  الاقضیۃ، باب نقض الاحکام الباطلۃ  ۔۔۔الخ، ۶ / ۱۶، الجزء الثانی عشر ۔

[2]   دلیل الفالحین، باب فی  النھی عن البدع ومحدثات الامور، ۱ / ۴۴۰، تحت الحدیث: ۱۷۰۔

[3]   جاء الحق، ص۱۷۸ماخوذا۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن