دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

تفسیر دُرِّمنثور میں ہے :حضرت سَیِّدُنَا قتادہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں :  ’’ جان لو!سیدھا راستہ ایک ہی ہےاوروہ ہدایت یافتہ جماعت کا راستہ ہے اور اُن  کا ٹھکانا جنت ہے۔ابلیس نے متفرق راستے بنائے اس پر جمع ہونا  (چلنا) گمراہی ہےاور اُن کاٹھکانا جہنم ہے۔ ‘‘  حضرت سَیِّدُنَا عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اپنے دستِ مبارک سے ایک خط کھینچا اور فرمایا: ’’ یہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا راستہ ہے جو سیدھا ہے ۔ ‘‘ پھر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اُس خط کے دائیں ، بائیں بہت سے خطوط کھینچے اور فرمایا:  ’’ اِن میں سے ہر ایک راستےپرشیطان ہے،  وہ اپنی طرف  بلاتا ہے۔ ‘‘  پھر آپ نے یہی آیت مبارکہ تلاوت فرمائی۔ ([1])

 (5) رسول اللہکافرمانبردارربّ تعالی کا دوست ہے

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ قرآنِ مجید فرقانِ حمید میں ارشاد فرماتا ہے:

قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰهَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْكُمُ اللّٰهُ وَ یَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوْبَكُمْؕ-وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ (۳۱)   (پ۳، آل عمران:۳۱)

  ترجمہ ٔ کنزالایمان: اے محبوب تم فرمادو کہ لوگو اگر تم اللہ کو دوست رکھتے ہو تو میرے فرمانبردار ہوجاؤ اللہ تمہیں دوست رکھے گااور تمہارے گناہ بخش دے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

عَلَّا مَہ عَلَاءُ الدِّیْن عَلِی بِنْ مُحَمَّد خَازِن  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں :  ’’ جب یہود ونصاری نے کہا ہم اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے بیٹے اور اس کے محبوب ہیں تویہ آیت کریمہ نازل ہوئی،  پس جب رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ان پر یہ آیت مبارکہ پیش کی تو انہوں نے اسے نہ مانا۔ حضرت سَیِّدُنَا عبد اللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے مروی ہےکہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم قریش کے پاس سے اس حال میں گزرے کہ انہوں نے مسجدِ حرام میں بت نصب کیے ہوئے تھے،  نیز وہ ان بتوں کو سجانے،  کانوں میں بالیاں وغیرہ ڈالنے اور سجدے کرنے میں مصروف تھے۔آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ان سے ارشاد فرمایا :  ’’ اے گروہِ قریش! تم نے اپنے آباء یعنی حضرت سَیِّدُنَا ابراہیم  عَلَیْہِ السَّلَام اور حضرت سَیِّدُنَااسماعیل عَلَیْہِ السَّلَامکے دین کی مخالفت کی ہے۔ ‘‘ یہ سن کر اہلِ قریش کہنے لگے:  ’’  ہم ان بتوں کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی محبت میں پوجتے ہیں تاکہ یہ ہمیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے قریب کردیں ۔ ‘‘   تو اس پر یہ آیت مبارکہ نازل ہوئی۔ علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامفرماتے ہیں :  ’’ بندے کی ربّ سے محبت یہ ہے کہ وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی عظمت وجلالت کا اعتراف کرے،  اس کی اِطاعت کرے،  اُس کاحکم مانے اور اُس کی منع کی ہوئی چیزوں سے اجتناب کرے۔جبکہ ربّ عَزَّوَجَلَّ کی بندے سے محبت یہ ہے کہ وہ اس کی تعریف کرے، اُس سے راضی ہوجائے، اُس کے اَعمال کا اَجر دے،  اور اُس سے درگزر فرمائے۔ ‘‘  ([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر:169                                                                                                                   

دین میں نئی بات اِیجادکرنےوالامَردُودہے

عَنْ عَائِشَةَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ:قَالَ رَسُوْلُ اللَّهِ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:مَنْ اَحْدَثَ فِي اَمْرِنَا هَذَا مَا لَيْسَ مِنْہُ  فَهُوَ رَدٌّ.  ([3]) وَفیِ رَوَایَۃٍ لِمُسْلِم ٍ: مَنْ عَمِلَ عَمَلًا لَيْسَ عَلَيْهِ اَمْرُنَا فَهُوَ رَدٌّ. ([4])

ترجمہ :اُمّ المؤمنین حضرت سَیِّدَتُنَا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے روایت ہے،  فرماتی ہیں کہ رسول اکرم،  نورِمُجَسَّم،  شاہِ بنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےاِرشاد فرمایا: ’’ جس نے ہمارے دین میں کوئی ایسی چیز ایجادکی جو ہمارے دین سے نہیں تو وہ مردود ہے۔ ‘‘ اورمسلم کی ایک روایت میں یوں ہے: ’’  



[1]   تفسیر درمنثور، پ۸، الانعام ، تحت الآیۃ: ۱۵۳، ۳‏ / ۳۸۵۔

[2]   تفسیرخازن، پ۳،آل عمران ، تحت الآیۃ: ۳۱، ۱‏ / ۲۴۳ملخصا۔

[3]   بخاری، کتاب الصلح، باب اذا اصطلحوا  علی صلح  جور  فالصلح   مردود، ۲‏ / ۲۱۱، حدیث: ۲۶۹۷۔

[4]   مسلم،کتاب الاقضیۃ، باب نقض الاحکام الباطلۃ  ورد محدثات الامور، ص۹۴۵، حدیث:  ۱۷۱۸۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن