دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

تِرے حبیب کا دیتا ہوں واسطہ یاربّ

کریں نہ تنگ خیالاتِ بد کبھی کر دے

شعور وفکر کو پاکیزگی عطا یارب

وسوسے کی تباہ کاری کی حکایت:

میرے آقا اعلیٰ حضرت،  امامِ اہلسنت،  مولانا شاہ امام اَحمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰن فتاویٰ رضویہ شریف ،  ج۱،  ص۱۰۴۳،  جز ’’ ب ‘‘  پر وسوسے کا بہترین علاج بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں :  ’’ وسوسے کی نہ سننا اُس پر عمل نہ کرنا اُس کے خلاف کرنا  (بھی وسوسے کا علاج ہے) ۔ اِس بلائے عظیم  (یعنی وسوسے)  کی عادت ہے کہ جس قدر اِس  (یعنی وسوسے)  پر عمل ہو اسی قدر بڑھے اور جب قصداً اس کا خلاف کیا جائے تو بِاِذْنِہٖ تَعَالٰیتھوڑی مدت میں بالکل دفع ہوجائے۔ ‘‘   (حضرت سَیِّدُنَا)  عَمرو بن مُرَّہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں :  ’’ شیطان جسے دیکھتا ہے کہ میرا وسوسہ اس میں کارگر ہوتا ہے سب سے زیادہ اُسی کے پیچھے پڑتا ہے۔ امام ابن حجر مکی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی اپنے فتاویٰ میں فرماتے ہیں کہ مجھ سے بعض ثقہ  (یعنی قابل اعتماد)  لوگوں نے بیان کیا کہ دو وسوسے والوں کو نہانے کی ضرورت ہوئی،  دریائے نیل پر گئے،  طلوع صبح کے بعد پہنچے،  ایک نے دوسرے سے کہا: تُو اُتر کر غوطے لگا میں گنتا جاؤں گا اور تجھے بتاؤں گا کہ پانی تیرے سارے سر کو پہنچایا نہیں ۔ وہ اُترا اور غوطے لگانا شروع کیے اور یہ  (یعنی جو باہر ہے)  کہہ رہا ہے کہ ابھی تھوڑی سی جگہ تیرے سر میں باقی ہے،  وہاں پانی نہ پہنچا۔ ایک کو صبح سے دوپہر ہوگئی،  آخر تھک کر باہر آیا اور دل میں شک رہا کہ غسل اُتر ا یا نہیں ؟  پھر اس نے دوسرے کو کہا کہ اب تُو اُتر ، میں گِنوں گا۔ اس نے ڈبکیاں لگائیں اور یہ  (پہلا)  کہتا جاتا ہے کہ ابھی سارے سر کو پانی نہ پہنچا،  یہاں تک کہ دوپہر سے شام ہوگئی،  مجبوراً وہ  (دوسرا)  بھی دریا سے نکل آیا اور دل میں شبہے کا شبہ ہی رہا۔ دن بھر کی نمازیں کھوئیں اور غسل اُترنے پر یقین نہ ہونا تھا،  نہ ہوا۔وَالْعَیَاذُ بِاللّٰہِ تَعَالٰی  (یعنی ہم اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی پناہ مانگتے ہیں ۔)  یہ وسوسہ ماننے کا نتیجہ تھا۔

مجھے وَسوسوں سے بچا یاالٰہی

پئے غوث و اَحمد رَضا یاالٰہی

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

سورۂ بقرہ کی آخری دوآیتیں اور اُن  کے فضائل وفوائد:

 (اٰمَنَ الرَّسُوْلُ بِمَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْهِ مِنْ رَّبِّهٖ وَ الْمُؤْمِنُوْنَؕ-كُلٌّ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ مَلٰٓىٕكَتِهٖ وَ كُتُبِهٖ وَ رُسُلِهٖ۫-لَا نُفَرِّقُ بَیْنَ اَحَدٍ مِّنْ رُّسُلِهٖ۫-وَ قَالُوْا سَمِعْنَا وَ اَطَعْنَا ﱪ غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَ اِلَیْكَ الْمَصِیْرُ (۲۸۵)

لَا یُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَاؕ-لَهَا مَا كَسَبَتْ وَ عَلَیْهَا مَا اكْتَسَبَتْؕ-رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَاۤ اِنْ نَّسِیْنَاۤ اَوْ اَخْطَاْنَاۚ-رَبَّنَا وَ لَا تَحْمِلْ عَلَیْنَاۤ اِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهٗ عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِنَاۚ-رَبَّنَا وَ لَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهٖۚ-وَ اعْفُ عَنَّاٙ-وَ اغْفِرْ لَنَاٙ-وَ ارْحَمْنَاٙ-اَنْتَ مَوْلٰىنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ۠ (۲۸۶) )

  (پ۳،  البقرہ: ۲۸۵،  ۲۸۶) ترجمہ ٔ کنزالایمان: ’’ رسول ایمان لایا اس پر جو اس کے ربّ کے پاس سے اس پر اُترا اور ایمان والے سب نے مانا اللہ اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں کو یہ کہتے ہوئے کہ ہم اس کے کسی رسول پر ایمان لانے میں فرق نہیں کرتے اور عرض کی کہ ہم نے سنا اور مانا تیری معافی ہو اے ربّ ہمارے اور تیری ہی طرف پھرنا ہے۔ اللہ کسی جان پر بوجھ نہیں ڈالتا مگر اس کی طاقت بھر اس کا فائدہ ہے جو اچھا کمایا اور اس کا نقصان ہے جو بُرائی کمائی اے ربّ ہمارے ہمیں نہ پکڑ اگر ہم بھولیں یا چوکیں اے ربّ ہمارے اور ہم پر بھاری بوجھ نہ رکھ جیسا تو نے ہم سے اگلوں پر رکھا تھا اے ربّ ہمارے اور ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جس کی ہمیں سہار  (طاقت) نہ ہو اور ہمیں معاف فرما دے اور بخش دے اور ہم پر مِہر (رحم)  کر تُو ہمارا مولیٰ ہے تُو کافروں پر ہمیں مدد دے۔ ‘‘

مُفَسِّر شہِیرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّاننے تفسیر نعیمی میں سورۂ بقرہ کی مذکورہ آخری دوآیتوں کے چودہ 14فضائل وفوائدذکرفرمائے ہیں ،  

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن