دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

نازل ہوئی :

لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِؕ-وَ اِنْ تُبْدُوْا مَا فِیْۤ اَنْفُسِكُمْ اَوْ تُخْفُوْهُ یُحَاسِبْكُمْ بِهِ اللّٰهُؕ-  (پ۳،  البقرۃ: ۲۸۴)

ترجمہ ٔ کنزالایمان: اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور اگر تم ظاہرکرو جوکچھ تمہارے جی میں ہے یا چھپاؤ   اللہ تم سے اس کا حساب لے گا۔

تویہ بات صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانپر شاق گزری لہٰذا وہ حضورِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں حاضر ہوئے اور دو زانوں  بیٹھ کر عرض گزار ہوئے: ’’ یارسول اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!ہمیں اُن اَعمال کا مکلف کیاگیا ہے جن کی ہم طاقت رکھتے ہیں جیسے نماز، جہاد،  روزہ اور صدقہ اور اب آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپر یہ آیت نازل ہوئی ہے اور ہم اس کی طاقت نہیں رکھتے۔ ‘‘ حضورنبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:” کیا تم پچھلی اُمَّتوں کی طرح کہنا چاہتے ہوکہ ہم نے سنا اور نافرمانی کی ؟ بلکہ یوں کہو! ہم نے سنا اور اطاعت کی،  اےہمارے ربّ! ہمیں بخش دے ہم نے تیری ہی طرف لوٹنا ہے۔“ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کہنے لگے:  ’’ ہم نے سنا اور اطاعت کی،  اے ہمارے ربّ! ہمیں بخش دے،  ہم نے تیری ہی طرف لوٹنا ہے۔ ‘‘ جب صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کہہ چکے اورزبان سے تسلیم کرچکے تو اس کے فورًا بعداللہ عَزَّوَجَلَّنے یہ آیت کریمہ نازل فرمائی:

اٰمَنَ الرَّسُوْلُ بِمَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْهِ مِنْ رَّبِّهٖ وَ الْمُؤْمِنُوْنَؕ-كُلٌّ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ مَلٰٓىٕكَتِهٖ وَ كُتُبِهٖ وَ رُسُلِهٖ۫-لَا نُفَرِّقُ بَیْنَ اَحَدٍ مِّنْ رُّسُلِهٖ۫-وَ قَالُوْا سَمِعْنَا وَ اَطَعْنَا ﱪ غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَ اِلَیْكَ الْمَصِیْرُ (۲۸۵)   (پ۳،  البقرۃ: ۲۸۵)

ترجمہ ٔ کنزالایمان:رسول ایمان لایا اس پر جواس کے ربّ کے پاس سے اس پر اُترا اور ایمان والے سب نے مانا اللہ اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں کو یہ کہتے ہوئے کہ ہم اس کے کسی رسول پر ایمان لانے میں فرق نہیں کرتے اور عرض کی کہ ہم نے سنا اور مانا  تیری معافی ہو اے ربّ ہمارے اور تیری ہی طرف پھرنا ہے۔

جب صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانیہ کہہ چکے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے پہلے حکم کو منسوخ کردیا اور یہ آیت  نازل فرمائی:

لَا یُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَاؕ-لَهَا مَا كَسَبَتْ وَ عَلَیْهَا مَا اكْتَسَبَتْؕ-رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَاۤ اِنْ نَّسِیْنَاۤ اَوْ اَخْطَاْنَاۚ-

ترجمہ ٔ کنزالایمان: اللہ کسی جان پر بوجھ نہیں ڈالتا مگر اس کی طاقت بھر اس کا فائدہ ہے جو اچھا کمایا اور اس کا نقصان ہے جو برائی کمائی اے ربّ ہمارے ہمیں نہ پکڑ اگر ہم بھولیں یا چوکیں ۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے فرمایا : ’’ ہاں ۔ ‘‘

رَبَّنَا وَ لَا تَحْمِلْ عَلَیْنَاۤ اِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهٗ عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِنَاۚ-

ترجمہ ٔ کنزالایمان:اے ربّ ہمارے اورہم پر بھاری بوجھ نہ رکھ جیسا تو نے ہم سے اگلوں پر رکھا تھا۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے فرمایا : ’’ ہاں ۔ ‘‘

رَبَّنَا وَ لَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهٖۚ-

ترجمہ ٔ کنزالایمان: اے ربّ ہمارے اور ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جس کی ہمیں سہار  (طاقت) نہ ہو۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے فرمایا : ’’ ہاں ۔ ‘‘

وَ اعْفُ عَنَّاٙ-وَ اغْفِرْ لَنَاٙ-وَ ارْحَمْنَاٙ-اَنْتَ مَوْلٰىنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ۠ (۲۸۶)               (پ۳،  البقرۃ: ۲۸۶)

ترجمہ ٔ کنزالایمان: اور ہمیں معاف فرمادے اور بخش دے اور ہم پر مِہر  (رحم) کر تو ہمارا مولیٰ ہے تو کافروں پر ہمیں مدد دے۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے فرمایا : ’’ ہاں ۔ ‘‘

آیت کی منسوخیت سے متعلق اَقوال:

مذکورہ حدیث پاک میں سورہ بقرہ کی آیت نمبر 284کے  منسوخ  ہونے کا ذکر ہے۔ اس آیت مبارکہ کے منسوخ ہونے یا نہ ہونے کےبارے میں تین اقوال ہیں :

 (۱)  یہ آیت مبارکہ منسوخ ہے۔ جیسا کہ اسی حدیث پاک میں اس کی منسوخیت کو بیان کیا گیا ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن