30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اطاعت کی جس نے ہمیں اس کی طرف بلایا۔ ‘‘ مزید فرماتے ہیں : ’’ یہ آیت مبارکہ جن لوگوں کی وجہ سے نازل کی گئی ان کے لیے اس آیت میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی طرف سے توبیخ یعنی ڈانٹ دپٹ ہے اور دیگر لوگوں کے لیے تادیب یعنی ادب کی تعلیم ہے۔ ‘‘ ([1])
حکم پیغمبر میں عقل کو دخل نہ دو:
مُفَسِّر شہِیرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّانفرماتے ہیں : ’’ (مذکورہ بالا آیت مبارکہ سے) معلوم ہو ا کہ حکم پیغمبر میں عقل کو دخل نہ دو کہ اگر عقل نہ مانے تو قبول نہ کرو۔ بلکہ جیسے بیمار اپنے کو حکیم کے سپر د کردیتا ہے ایسے ہی تم اپنے کو ان (یعنی رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کے سپرد کردو، عقل قربان کن بہ پیش مصطفٰی (یعنی رسول کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے آگے اپنی عقل کو قربان کردو۔) اگر اس پر عمل ہوگیا تو پھر دین و دنیا میں تم کامیاب ہو۔ کیونکہ ہماری آنکھیں ، عقل، علم چھوٹے ہوسکتے ہیں مگر وہ (حبیب کبریاء محمد مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) سچوں کا بادشاہ یقیناً سچا ہے۔ جیسے قابل طبیب کی دوا فائدہ کرتی ہے بیمار کی سمجھ میں آئے یا نہ آئے ایسے ہی حضور کے اَحکام مفید ہیں خواہ ہماری سمجھ میں آویں یا نہ آویں ۔ افسوس ہے کہ ولایتی دوا پر تو ہم کو اعتقاد ہے کہ بغیر اجزاء معلوم کیے استعمال کرتے ہیں مگر ر سول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے فرمان میں تامل ہے ۔ ‘‘ ([2])
اللہ ورسول کی اطاعت بڑی کامیابی ہے:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اطاعت ہی بڑی کامیابی اور دخول جنت کا سبب ہے، نیز اللہ عَزَّ وَجَلَّ ورسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نافرمانی بڑی ناکامی اور جہنم میں داخلے کا سبب ہے۔ چنانچہ اللہتبارک وتعالی قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے:
وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ یُدْخِلْهُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاؕ-وَ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ (۱۳) (پ۴، النساء: ۱۳)
ترجمہ ٔ کنزالایمان: جو حکم مانے اللہ اور اللہ کے رسول کا اللہ اُسے باغوں میں لے جائے گا، جن کے نیچی نہریں رواں ہمیشہ اُن میں رہیں گے اور یہی ہے بڑی کامیابی۔ ‘‘
مزید ارشاد فرماتاہے:
وَ مَنْ یَّعْصِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ یَتَعَدَّ حُدُوْدَهٗ یُدْخِلْهُ نَارًا خَالِدًا فِیْهَا ۪- وَ لَهٗ عَذَابٌ مُّهِیْنٌ۠ (۱۴) (پ۴، النساء: ۱۴)
ترجمہ ٔ کنزالایمان: اور جو اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے اور اس کی کل حدوں سے بڑھ جائے اللہ اُسے آگ میں داخل کرے گا جس میں ہمیشہ رہے گا اور اس کے لیے خواری کا عذاب ہے۔
اَحکام الہی میں غور وفکر کرنے والا نوجوان:
حضرت سَیِّدُنَا ابو صالح دمشقی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں ’’ لکام ‘‘ کے پہاڑوں میں گیا۔ میری یہ خواہش تھی کہ اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام سے ملاقات ہوجائے کیونکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے کچھ مخصوص بندے ایسے بھی ہوتے ہیں جو دنیا سے الگ تھلگ جنگلوں ، صحراؤں اور پہاڑوں میں رہ کر خوب دل لگا کر ذکرِ الٰہی عَزَّ وَجَلَّ میں مشغول رہتے ہیں ۔ ایسے لوگو ں سے فیضیاب ہونے کے لیے میں ’’ لکام ‘‘ کی پہاڑیوں میں سر گر داں تھا کہ یکایک مجھے ایک شخص نظر آیا جو ایک پتھر پر سر جھکا ئے بیٹھا تھا۔ اسے دیکھ کر ایسا لگتا تھا جیسے وہ کسی بہت بڑے معاملے میں غور وفکر کر رہا ہے۔ میں اس کے قریب گیااور سلام کرکے پوچھا: ’’ تم یہاں اس ویرانے میں کیا کر رہے ہو؟ ‘‘ وہ شخص کہنے لگا: ’’ میں بہت سی چیزو ں کو دیکھ رہا ہوں اور اُن کے بارے میں غو روفکر کر رہا ہوں ۔ ‘‘ اس کی یہ بات سن کر میں نے کہا : ’’ مجھے تو تمہارے سامنے پتھروں کے علاوہ کوئی اور چیز نظر نہیں آرہی پھر تم کن چیز وں کو دیکھ رہے ہو اورکِن اشیاء کے بارے میں غور وفکر کر رہے ہو؟ ‘‘ میری اس بات پر اس شخص کا رنگ مُتَغَیر ہوگیااوراس نے مجھ پر ایک جلال بھری نظر ڈالتے ہوئے کہا: ’’ میں ان پتھر وں کے بارے میں غو ر وفکر نہیں کر رہا بلکہ اپنے دل کی حالت پر غور وفکر کر رہا ہوں اور اس میں پیدا ہونے والے خدشات کے بارے میں سوچ رہاہوں اوران اُمور کے بارے میں متفکر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع