دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

دھونا ضروری ہے پھر اگر اس کو کھایا نہ جاسکتا ہو تو کسی جانور کو کھلا دیں ،  اسے شیطان کے لیے نہ چھوڑیں ۔ (5)  ہاتھ کو رومال سے پونچھنا جائز ہے لیکن سنت یہ ہے کہ پہلے اسے اچھی طرح چاٹ لیا جائے۔ حضورنبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: ’’ شیطان تم میں سے ہر کسی کے ساتھ ہوتا ہے۔ ‘‘ اس میں لوگوں کو اس بات سے ڈرانا  اور تنبیہ کرنا مقصود ہے کہ شیطان اِنسان کے ہر کام میں دخل اندازی کرتا ہے  پس انسان کو چاہیےکہ وہ ہوشیار رہےاورشیطان (کے شر) سے بچے۔ ‘‘  ([1])

برکت کا معنی:

حَافِظْ قَاضِی اَبُو الْفَضْل عِیَاض عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَھَّابفرماتے ہیں : ’’ تم نہیں جانتے کہ کھانے کے کس حصے میں برکت ہے۔   اس  کا حقیقی معنی تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہی بہتر جانتا ہے۔لیکن یہاں برکت سےمرادکم کھانے کا زیادہ لوگوں کوکفایت کرجانااور اس کھانے کے ذریعے  تقویٰ حاصل ہونا ہے۔جبکہ برکت کی اصل تو  کسی چیز کا زیادہ ہو جانا اور اس میں وُسعت  (یعنی کشادگی )  کا پیدا ہو جاناہے۔ ‘‘  ([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

متکبرین کا طریقہ:

اِمَام شَرَفُ ا لدِّیْن حُسَیْن بِنْ مُحَمَّد طِیْبِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’ لقمہ گر جائے تو اسے اٹھا کر کھا لے،  شیطان کے لیے نہ چھوڑے۔جو لقمہ چھوڑا  جائے وہ شیطان کے لیے ہوجاتا ہے اس لیےکہ اس میں  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی نعمت کا ضِیاع  اوربغیر کسی وجہ کے  اس کی تحقیر ہےاور پھر یہ متکبرین کا طریقہ ہے کیونکہ غالب طور پر اگر کسی گرے ہوئے لقمے کو چھوڑا جاتا ہے تو اس کی وجہ تکبر ہی ہوتی ہے اور تکبر شیطان کی صفت ہے۔ ‘‘  ([3])  

کھانے کا ضِیاع:

مُفَسِّر شہِیرمُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الْاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّانفرماتے ہیں : ’’ کھاتے پیتے وقت،  پیشاب پاخانہ نماز و دعاحتی کہ اپنی بیوی سے صحبت کرتے وقت بھی قرینی شیطان انسان کے ساتھ رہتا ہے۔ساتھ ہی کھاتا پیتا حتی کہ ساتھ ہی صحبت کرتا ہے۔جس سے کھانے میں بہت بے برکتی ہوتی ہے اور اولاد بے ادب سرکش ہوتی ہے۔ اگر ان اوقات میں بِسْمِ اللہ پڑھ لی جائے تو کھانوں میں برکت ہوتی ہے،  اولاد نیک و صالح اور باادب پیدا ہوتی ہے۔اگر پاخانہ جاتے وقت بِسْمِ اللہ پڑھ لی جائے تو شیطان اس کا سِتر نہیں دیکھ سکتا۔اگر گرے ہوئے لقمہ میں مٹی وغیرہ پاک چیز لگ گئی ہے تو اسے صاف کر کے لقمہ کھائے اور اگر نجاست لگ گئی ہے تو دھوکر کھالے۔ اگر دھل نہ سکے تو کتے بلی کو کھلادے،  یوں ہی نہ چھوڑ دے کہ اس میں مال ضائع کرنا ہے اور ربّ تعالٰی کی نعمت کی ناقدری ہےکہ اس چھوڑے ہوئے لقمے کو یا شیطان کھا ہی لےگا یا اس کے ضائع ہونے پر خوش ہوگا۔ شیطان  (کے لیے نہ چھوڑے ) کے یہ دونوں معنیٰ ہو سکتے ہیں ۔لہذا کچھ بھی نہ چھوڑے،  سب ہی چاٹ لے،  اگر فی آدمی ایک ماشہ کھانا بھی برتن میں لگا رہا جو برتن دھوتے ہوئے نالیوں میں گیا تو حساب لگالو کہ جس شہر میں آٹھ دس لاکھ آدمی رہتے ہوں تو دو 2دفعہ کتنا کھانا نالیوں میں جاتا ہے۔یہ فضول خرچی بھی ہے،  مال ضائع کرنا بھی، کھانے کی بےادبی بھی۔ اس لیے کچھ بھی نہ چھوڑو، برتن کواچھی طرح صاف کرو، کھانے کا احترام و ادب یہ ہی ہے یا اتنا چھوڑو کہ دوسرا آدمی کھا سکے۔ ‘‘  ([4])  

تنگی رزق کی ایک  وجہ :

شیخ طریقت،  امیر اہلسنت، بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال  محمد الیاس  عطارقادری رضوی ضیائی دامَتْ بَرَکا تُھُمُ الْعَالِیَۃ فرماتے ہیں : ’’ آج کل رِزْق کی بے قدری اور بے حُرمتی سے کون سا گھر خالی ہے،  بنگلے میں رہنے والے اَرَبْ پَتِی سے لے کر جھونپڑی میں رہنے والے مزدورتک اس بے احتیاطی کا



[1]   شرح مسلم للنووی،کتاب الاشربۃ، باب باب استحباب لعق الاصابع ۔۔۔الخ ، ۷ / ۲۰۳، الجزء الثالث عشر۔

[2]   اکمال المعلم، کتاب الاشربۃ، باب استحباب لعق الاصابع والقصعۃ۔۔الخ،۶ / ۵۰۱، تحت الحدیث: ۲۰۳۲۔

[3]   شرح الطیبی، کتاب الاطعمۃ، الفصل الاول، ۸ / ۱۴۷، تحت الحدیث: ۴۱۶۷۔

[4]   مرآۃ المناجیح،۶ / ۱۱۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن