دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

*زمین کی پہلی قسم وہ ہے جو بارش سے نفع حاصل کرتے ہوئے مُردہ سے زندہ ہو جاتی ہے، اس طرح کہ  اس پر سبزہ اُ گ جاتا ہے توانسان، جانور، کھیت اور اس کے علاہ اورچیزیں اس زمین سے نفع حاصل کرتے  ہیں ۔اسی طرح انسانوں کی پہلی قسم وہ ہے کہ جن کے پاس ہدایت اور علم پہنچاتو انہوں نے اس کو یاد کیا اور اس سے  اپنے دلوں کو زندہ کیا اور اس پر عمل بھی کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی سکھاتے ہیں  تو انہوں نے اس علم سے خود بھی  نفع حاصل کیا اور دوسروں کو بھی پہنچایا۔

*زمین کی دوسری قسم وہ ہے کہ جوخود تونفع  قبول نہیں کرتی لیکن اس میں دوسروں کے ‏لیے  فائدہ ہوتاہےوہ اس طرح کہ وہ بارش کے  پانی کودوسروں  کے‏لیے جمع کر لیتی ہے تو اس پانی سے انسان اور جانور فائدہ حاصل کرتے ہیں اسی طرح انسانوں کی دوسری قسم وہ ہے کہ جن کے حافظے قوی ہوتے ہیں  (اور وہ اپنے دلوں میں علم کو محفوظ کرلیتے ہیں )  لیکن اُن میں اِفہام وتفہیم  (سمجھنے اورسمجھانے)  کی صلاحیت نہیں ہوتی اور نہ ہی اُن کی عقل میں اِس بات کی صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ معانی اور اَحکام کو نکال سکیں ،   نہ ہی وہ عبادت میں کوشش کرتے ہیں نہ ہی اپنے علم پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،  بس وہ صرف اُس علم کو  یاد کرتے ہیں ،  یہاں تک کہ ایک طالب علم آتا ہےاور اُس علم کا طلبگار ہوتاہے جوعلم  اُن کے پاس ہے اور وہ  طالب علم ایسا ہے جو علم سے  نفع حاصل کرنے اور دوسروں کوپہنچانے کی صلاحیت بھی رکھتاہےپس وہ اُن سے خود علم حاصل کرتا ہے اوردوسروں کو اس سے  فائدہ پہنچاتا ہےتو  یہ ہیں وہ لوگ جن کے علم سے لوگوں نے تو  فائد ہ اُٹھایا  (لیکن وہ خود اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے ) ۔

 *زمین کی تیسری قسم بنجر زمین  ہےجو سبزہ وغیرہ نہیں اُگاتی،  وہ پانی سے نفع حاصل نہیں کرتی اور نہ ہی پانی کو دوسروں کے نفع  کے ‏لیے جمع کرتی ہے۔اسی طرح انسانوں کی تیسری قسم وہ ہے جن کے حافظے کمزور ہوتے ہیں اور ان کے پاس افہام وتفہیم کی صلاحیت بھی نہیں ہوتی ، پس جب وہ علم کی بات سنتے ہیں تو اس سے فائدہ حاصل نہیں کرتے اور نہ ہی اسےیاد  کرتے ہیں کہ دوسرےاس سے فائدہ حاصل کریں ۔حدیث مذکور میں علم کی کچھ صورتوں کومثالوں کے ذریعےبیان کیا گیا ہےنیز تعلیم وتعّلم کی فضیلت بیان کی گئی ہےاور علم حاصل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے پر سختی سے ابھارا گیاہے  اور علم سے اِعراض کرنے کی مذمت بیان کی گئی ہے۔ ‘‘  ([1])

دین سےفائدہ اٹھانےاورنہ اٹھانےوالے:

شیخ عبدالحق محدث دہلوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِیفرماتے ہیں :

* ’’ معلوم ہونا چاہیے کہ یہاں بندوں کی دو قسمیں بیان کی گئی ہیں : (1) ایک وہ جس سےدین کو فائدہ پہنچے۔ (2) دوسری وہ کہ جو نہ خود فائدہ حاصل کرے  نہ دوسروں کو نفع پہنچائے۔

*زمین کی بھی دوقسمیں بیان کیں : (1) ایک وہ جو پانی سے نفع یاب ہوتی ہے۔ (2)  دوسری وہ جو پانی سے کچھ فائدہ حاصل نہ کرے۔

*پھر فائدہ مند زمین کی دو قسمیں ہیں : (1)  ایک وہ جو فصل اگائے۔ (2)  اور دوسری وہ زمین جس میں کچھ نہ اُگے۔

*اسی طرح دین سے فائدہ اٹھانے والےدوقسم کے ہیں : (1) ایک عالم، عبادت گزار، فقیہ اور لوگوں کو دین سکھانے والایہ اس زمین کی طرح ہے جو پاک اور عمدہ ہو، پانی جذب کرے، اس طرح  خوداسے بھی فائدہ پہنچے اور گھاس چارہ اُگائےاور لوگوں کو بھی فائدہ پہنچائے۔ (2)  دوسراوہ جو عالم اور معلم ہو  (دوسروں کو تعلیم دینے والا) مگر نوافل اور زائد اعمال کی عبادت میں مشغول نہ ہوتاہواور فقہ کاجو علم حاصل کیا اس پر پوری طرح عمل پیرانہ ہو، یہ اس زمین کی طرح ہے جس میں پانی ٹھہرجاتاہےاو رلوگ اس سے فائدہ حاصل کرتےہیں لیکن یہ خود فائدہ نہیں اٹھاتا۔اور کچھ بھی نفع نہ اٹھانے والاوہ شخص ہے جس نے علم دین کی طرف کوئی توجہ والتفات نہ کیااورعلم دین کی بات سننے کے ‏لیے بالکل تیارنہ ہوا یا سُن کراس پرنہ عمل کیااور نہ تعلیم حاصل کی اور دین میں آنے نہ آنے سے کوئی سروکارنہ رکھااور منکر وکافر ہوگیایہ اس چٹیل زمین کی مانند ہے جو نہ پانی جذب کرے اور نہ ہی پانی کاذخیرہ کرے اور نہ اس میں کوئی چیز اُگے۔

 



[1]   شرح مسلم للنووی،کتاب الفضائل ، باب مثل مابعث بہ النبی سلی اللہ علیہ وسلم من الھدی والعلم، ۸‏ / ۴۷، الجزءالخامس عشر۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن