دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

ترجمہ :  حضرتِ سَیِّدُنا عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں نے حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو یہ فرماتے ہوئے سنا:  ’’ ا گرتم اللہ عَزَّ  وَجَلَّ پر ایسا توکل کرو جس طرح اُس پر توکل کرنے کا حق ہے تو وہ تمہیں ضرور رزق دے گا جیسے پرندوں کو دیتا ہے کہ صبح بھوکے پیٹ نکلتے ہیں اور شام کو شکم سیر واپس آتے ہیں ۔ ‘‘

بغیر کوشش کے رزق ملنا:

عَلَّامَہ مُلَّا عَلِی قَارِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْبَارِی فرماتے ہیں : ’’  کوّے کا بچہ جب انڈے سے نکلتا ہے تو اس کا رنگ سفید ہوتا ہے، اس کے ماں باپ اسے ناپسند کرتے ہیں اور چھوڑ کر چلے جاتے ہیں ۔ چنانچہ وہ بچہ بھوکا رہتاہے۔مگر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کی طرف مکھیوں اور چیونٹیوں کو بھیجتا ہےجنہیں کھاکر وہ تھوڑا بڑا ہوجاتا ہے اور رنگ بھی سیاہ ہوجاتا ہے۔ اس کے ماں باپ اس کے پاس واپس آتے ہیں تو اس کا کالارنگ دیکھ کر اس کی دیکھ بھال کرنا شروع کردیتے ہیں ۔ اس طرح بغیر کوشش کے اسے رزق ملتا رہتا ہے۔ ‘‘  ([1])

ربّ تعالٰی دشمنوں کو بھی رزق دیتا ہے:

اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے حضرتِ سَیِّدُناعِزْرَائیل عَلَیْہِ السَّلَام سے فرمایا:  ’’ روح قبض کرتے وقت تجھے کسی پر رحم بھی آیا؟  ‘‘ عرض کی:  ’’ ہاں ! جب ایک کشتی غرق ہوئی تو اس کے کچھ مسافر ایک تختے کا سہارا لینے کی وجہ سے بچ گئے،  ان میں ایک عورت بھی تھی جو اپنے بچے کو دودھ پلا رہی تھی،  مجھے اس کی روح قبض کرنے کا حکم ہوا تو مجھے اس کے بچے پر بہت رحم آیا۔ ‘‘ اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے فرمایا:  ’’ میں نے اس بچے کو جزیرے پر ڈال دیااور اس کی طرف شیرنی بھیجی جو اسے دودھ پلاتی رہی یہاں تک کہ وہ بڑا ہوگیا ۔پھر جنوں نے اسے انسانوں کی بولی سکھائی،  پھر وہ بادشاہ بنااورپھر وہ اپنی حقیقت کو بھلا کر خدا ہونے کا دعویٰ کربیٹھا ۔ اس کا نام شَدَّاد تھا۔ ‘‘ یہ وا قعہ نقل کرنے کے بعد عَلَّامَہ مُلَّا عَلِی قَارِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْبَارِی فرماتے ہیں : ’’ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ایسا رزاق ہے کہ اپنے دشمنوں کو بھی رزق دیتا ہے تو پھر اپنے محبوب بندوں کو کیسے چھوڑ سکتا ہے؟  ‘‘  ([2])

حق توکل کیا ہے؟

مُفَسِّرشہِیرمُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : ’’  حق توکل یہ ہے کہ فاعل حقیقی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کو ہی جانے۔ بعض نے فرمایا کہ کسب کرنا  (اور)  نتیجہ اللہ عَزَّوَجَلَّ پر چھوڑنا حق توکل ہے۔ جسم کو کام میں لگائے،  دل کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے وابستہ رکھے۔ تجربہ بھی ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ پر توکل کرنے والے بھوکے نہیں مرتے ۔کسی نے کیا خوب کہا ۔ شعر

رزق نہ رکھیں ساتھ میں پنچھی اور درویش

جن کا ربّ پر آسرا اُن کو رزق ہمیش

خیال رہے کہ پرندے تلاش رزق کے لیے آشیانہ سے باہر ضرور جاتے ہیں ہاں درختوں میں چلنے کی طاقت نہیں تو انہیں وہاں ہی کھڑے کھڑے کھاد پانی پہنچتا ہے ۔ ‘‘  ([3])

 



[1]   مرقاۃ المفاتیح،کتاب الرقاق ، باب التوکل والصبر،۹  / ۱۵۷،تحت الحدیث: ۵۲۹۹۔

[2]   مرقاۃ المفاتیح،کتاب الرقاق ، باب التوکل والصبر،۹  / ۱۵۷،تحت الحدیث: ۵۲۹۹ملخصا۔

[3]   مرآۃالمناجیح ، ۷ / ۱۱۳۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن