دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

ذریعے سے حاصل ہوتی ہے۔پس حدیث میں جو اسے  دشمن کہا گیا ہے وہ اس ‏لیے کہ اس میں دشمنی کے معنیٰ  (یعنی نقصان دینا) پائے جاتے ہیں ۔ ‘‘  ([1])

عَلَّامَہ بَدْرُ الدِّیْن عَیْنِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْغَنِیفرماتے ہیں : ’’ آگ ہماری  دشمن اس لحاظ سے ہے کہ اس سے بھی نقصان کا خدشہ رہتا ہے جیسے دشمن سے  ہوتا ہے۔ ہم کسی  بھی وقت اورکسی بھی جگہ اس سے قریب ہوں گے تو یہ ہمیں جلائے گی اور ہم سے اعراض نہ کرے گی۔ ‘‘  ([2])

رسول اللہ کا مشورہ:

دلیلُ الفالحین میں ہے:حضرت سَیِّدُنَاامام نوویعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’ سونے سے پہلے  چراغ وغیرہ بجھانے کا حکم  بطورِ مشورہ ہے  کیونکہ اس  میں بہت سی دُنیوی مصلحتیں  ہیں جو دینی مصلحتوں کی طرف لے جاتی ہیں جیسے جان  ومال کو نقصان دہ چیزوں سے  بچانا  ضروری ہے۔ ‘‘  ([3])   ( چونکہ آگ  سے بھی جان و مال کو خطرہ ہے  اس ‏لیے اس  سے احتیاط  کا مشورہ  دیاگیا۔)  

کیا ہر قسم کی آگ بجھا دینی  چاہیے؟

 حضرت سَیِّدُنَا شیخ عبدالحق محدث دہلوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’ آگ بصورتِ چراغ ہو یااس کے علاوہ  (موم بتی )  وغیرہ ، ہرقسم کی آگ بجھاکر سوؤ، تاہم لٹکانے والی لالٹین روشن رہنے میں حرج نہیں جیساکہ بہت سے لوگوں کی عادت ہوتی ہے کیونکہ  اس سے آگ لگنے کا اندیشہ نہیں ہوتا۔لہٰذا یہ حکم ممانعت میں داخل نہیں  کیونکہ اس سے نقصان کا اندیشہ نہیں ۔ اسی طرح اگر ضرورتاً  گھر میں آ گ  کو کسی ایسے   طریقے  سے محفوظ کردیا  جائے  کہ نقصان کا اندیشہ نہ  رہے تو یہ  ممنوع نہیں ۔ ‘‘  ([4])

عمدۃُالقاری میں ہے: ’’ حضورنبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے آگ بجھانے کو نیند کے ساتھ اس ‏لیے مقید کیا کہ سوتے ہوئے انسان غفلت  میں ہو تا ہے  اور اس صورت میں بے احتیاطی ہونے کا اِمکان زیادہ ہے۔ ‘‘  ([5])

سونےسےپہلےکی احتیاطی تدابیر:

مُفَسِّر شہِیرحَکِیْمُ الْاُمَّتمُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّانفرماتے ہیں : ’’  (آگ   تمہاری دشمن ہے)   کیونکہ آگ ہمارے بدن ہمارے مال کی ہلاکت کا ذریعہ ہے، اگر احتیاط سے برتی جائے تو مفید ہے ورنہ ہلاکت۔اسے دشمن فرمانا اس معنیٰ سے ہے یعنی بے احتیاطی سے برتی جائے تو دشمن ہے۔لہٰذا اس حدیث پر یہ اعتراض نہیں کہ آگ تو بڑی مفید چیز ہے، حد میں رہ کر ہر چیز مفید ہے،  حد سے بڑھ کر مُضِر۔ہم بھی حد میں رہیں تو اچھے ورنہ حد سے بڑھ جائیں تو خود اپنے دشمن ہیں ، اللہ تعالٰی حد میں رکھے۔ (اور سونے سے پہلے آگ بجھانے کا حکم)   یہ حکم بطورِ مشورہ ہے لہذا استحبابی ہے۔ ‘‘  ([6]) مزید فرماتے ہیں : ’’ جلتا ہوا چراغ گُل کردو،  چولہے میں آگ ہو تو بجھادو، کبھی آگ جلتی چھوڑ کر نہ سوؤ، نہ کہیں جاؤ، اس میں صدہا حکمتیں ہیں ۔آگ خطرناک  چیز ہے،  ذرا سی بے احتیاطی میں گھر اور سامان جلا ڈالتی ہے، بے خبر سوتے ہوئے جل جاتے ہیں ۔ خدا کی پناہ!یہاں آگ سے مراد وہ ہی آگ ہے جس سے آگ لگ جانے کا اندیشہ ہو بجلی کی آگ میں یہ اندیشہ نہیں۔ ‘‘  ([7])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 



[1]   فتح الباری، کتاب الاستئذان، باب لا تترک النار فی البیت عند النوم، ۱۲‏ / ۷۱، تحت الحدیث: ۶۲۹۴۔

[2]   عمدۃ القاری، کتاب  الاستئذان،باب لاتترک النار فی البیت عند النوم،۱۵‏ / ۴۰۱، تحت الحدیث: ۶۲۹۴ ۔

[3]   دلیل الفالحین، باب فی الامر بالمحافظۃعلی السنۃ، ۱‏ / ۴۲۴، تحت الحدیث: ۱۶۲ملخصاً۔

[4]   اشعۃ اللمعات،کتاب الاطعمۃ، باب تغطیۃ الاوانی وغیرھا، ۳‏ / ۵۶۹ ملخصاً۔

[5]   عمدۃ القاری، کتاب  الاستئذان،باب لاتترک النار فی البیت عند النوم،۱۵‏ / ۴۰۱، تحت الحدیث: ۶۲۹۳ملخصاً ۔

[6]   مرآۃ المناجیح، ۶‏ / ۸۹۔

[7]   مرآۃ المناجیح، ۶‏ / ۸۸۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن