دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

’’ مدینہ ‘‘ کے5حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے5مدنی پھول

(1)   نماز قُربِ الٰہی کا  بہت بڑاذریعہ ہے لہٰذا اس کی ادائیگی کے ‏لیے خوب اہتمام کرناچاہیےنیز پاکیزگی و طہارت کے ساتھ ساتھ صف بندی کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے ۔

(2)   صف بندی میں غفلت سے کام لینا  جہاں نمازکی ادائیگی میں خلل کاباعث ہےوہاں روحانی اعتبار سے بھی  نقصان کا باعث ہے۔

(3)   نماز میں صفیں ٹیڑھی رہیں  تو آپس میں اختلاف اور جھگڑے ہوتے  ہیں ۔

(4)   امام کو چاہیے کہ  نماز  سے پہلے لوگوں کی صفیں درست کرائے۔

(5)   صف سیدھی کرتے وقت کندھے سے کندھا ملا لینا چاہیے تاکہ درمیان میں جگہ باقی نہ رہے کہ شیطان اختلاف ڈالنے کے ‏لیے   بھیڑ کی بچے کی طرح صفوں میں گھس جاتا ہے ۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّسے دعا ہے کہ وہ   ہمیں نماز شروع کرنے سے قبل صفوں کی درستی کی توفیق عطا فرمائے،  صفوں کی درستی کی برکت سے ہمارے قلوب کو بھی درست فرمائے،  ہمیں دین ودنیا کی بھلائیاں  عطا فرمائے،  سنتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے  اور ہماری حتمی مغفرت فرمائے۔

آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر:161                                                                                                                                                                  

آ  گ   انسانوں کی دشمن ہے

عَنْ اَبِي مُوسَى رَضِیَ اللہُ عَنْہُ  قَالَ: احْتَرَقَ بَيْتٌ بِالْمَدِينَةِ  عَلٰی اَھْلِہِ مِنَ اللَّيْلِ،  فَلَمَّا حُدِّثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَاْنِهِمْ قَالَ: اِنَّ هٰذِهِ النَّارَ عَدُوٌّ لَّكُمْ ، فَاِذَا نِمْتُمْ فَاَطْفِئُوْهَا عَنْكُمْ. ([1])

ترجمہ  :حضرتِ سَیِّدُنا ابو موسیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ مدینہ منورہ  میں ایک گھر رات کے وقت  گھر والوں سمیت جل گیا۔ جب یہ واقعہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّم کی خدمت میں ذکر کیا گیا توارشادفرمایا:  ’’ یہ آگ تمہاری دشمن ہے لہٰذا جب تم سونے لگو تو اسے بجھادیا کرو۔ ‘‘

سنت پر عمل نہ کرنےکا نقصان :

عَلَّامَہ اَبُو الْحَسَن اِبْنِ بَطَّالعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ ذیالْجَلَالفرماتے ہیں : ’’ عَلَّامَہ طَبَریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے فرمایا:جو شخص گھر میں اکیلا ہو اور سونے کا ارادہ کرے اور گھر میں آگ یا چراغ جل رہا ہو تو اس پر لازم ہے کہ اس آگ یا چراغ کو بجھائے بغیر نہ سوئےیا پھر  ایسی جگہ رکھ دے جہاں اس کے ضرر سے محفوظ رہے۔ اسی طرح جس  گھر میں بہت سارے لوگ ہوں ،  ان میں جو  سب سے آخر میں سوئے وہ ان احتیاطی تدابیر  پر عمل کرے ۔اگر اس نے اس معاملے میں کوتاہی کی اور اس کی جان یا مال کو کوئی نقصان پہنچا تویہ حضور  نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّم کی وصیت کی مخالفت کرنے کا نتیجہ ہوگا اور وہ ادب کو ترک کرنے والا ہوگا۔ ‘‘  ([2])

آگ کی دشمنی  سےکیا مراد  ہے؟

عَلَّامَہ حَافِظ اِبنِ حَجَر عَسْقَلَانِی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیفرماتے ہیں : ’’ حضرت سَیِّدُنَا  ابنِ عربی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں :آگ ہماری دشمن ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ہمارے بدن اور مال کو اسی طرح ختم کردیتی ہے جس طرح کوئی دشمن کرتا ہے، اگرچہ اس میں ہمارے ‏لیے منفعت بھی ہے لیکن وہ منفعت ہمیں کسی



[1]   مسلم، کتاب الاشربۃ، باب الامر بتغطیۃ الاناء وایکاء السقاء۔۔الخ، ص۱۱۱۶، حدیث: ۲۰۱۶۔

[2]   شرح بخاری لابن بطال، کتاب الاستئذان، باب لا تترک النار فی البیت عند النوم ، ۹‏ / ۶۶۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن