دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

اَسْتَطِيعُ ، قَالَ: لَا اسْتَطَعْتَ،   مَا مَنَعَهُ اِلَّا الكِبْرُ.فمَا رَفَعَهَا اِلٰی فِيهِ.  ([1])  

ترجمہ :حضرتِ سَیِّدُناابو مسلم یا ابو ایاس سلمہ بن  عَمرو بن اَکْوع رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہےکہ ایک شخص نے حضورنبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّمکی موجودگی میں  الٹے ہاتھ سےکھانا کھایا توآپ صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا: ’’  سیدھے ہاتھ سے کھاؤ۔ ‘‘  اس   نے کہا: ’’ میں اس کی    طاقت نہیں رکھتا۔ ‘‘  آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا : ’’ تو کبھی طاقت  نہ رکھے۔ ‘‘  (راوی فرماتے ہیں کہ ) اسے   (حضورعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام کاحکم  ماننے سے )  تکبر نے منع کیاتھا۔پھر  وہ کبھی اپنا  سیدھا ہاتھ منہ کی طرف نہ اٹھا سکا۔

وہ شخص کون  تھا؟

عَلَّامَہ اَبُو زَکَرِیَّا یَحْیٰی بِنْ شَرَف نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’ اس شخص کا نام بُسْر بن راعی العیر تھا ۔کئی علمائے کرام نے ان کو صحابی شمار کیا ہے۔قاضی عیاض رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کا قول ہےکہ حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام کی بات تکبر کی وجہ سے  نہ ماننا اس بات پہ دلالت کرتا ہے کہ وہ منافق تھا۔لیکن یہ قول صحیح نہیں کیونکہ محض تکبر اورحضور صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّمکے حکم کی مخالفت کرنا نفاق یا کفر کا تقاضہ نہیں کرتا لیکن یہ گناہ ضرور ہے۔نیز اس حدیث میں اُس شخص کے لیے بددعا کا جواز ہے جو بِلا عذرحکم شرعی کی مخالفت کرے اوراس بات کی بھی دلیل ہے کہ ہر حال میں نیکی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا چاہیے یہاں تک کہ کھانے  کے  دوران  بھی بوقت ضرورت  نیکی کی دعوت دے ۔نیز کھانے والوں کو کھانے کے آداب سکھا نا مستحب ہے جبکہ وہ  آداب کے خلاف کھا رہے ہوں ۔ ‘‘  ([2])

تَکَبُّر کا وبال :

حَافِظْ قَاضِی اَبُو الْفَضْل عِیَاض رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : ’’ حضورنبی کریم رؤف رحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے  فرمایا : ’’ اب تُو اُسے  اُٹھا نے   کی طاقت نہ رکھے گا۔ ‘‘ اس میں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی  قبولیت دعااورحکم  نبی کی مخالفت  کی دُنیوی سزا  کا بیان ہے۔ اس شخص کو تکبر نےا طاعت  ِنبوی  سے روکا  تھا یعنی  حکم نبوی سن کرتابعداری اور خواہش نفسانی کی مخالفت کرنے میں اس نے عاجزی اورتواضع سے کام نہیں لیا  (بلکہ تکبر کیا) اسی وجہ سے آپ صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّم نےاس  کے  لیے دعائے ضَرَر فرمائی۔ ‘‘  ([3])

اُلٹے ہاتھ سے کھانا:

عَلَّامَہ مُحَمَّد بِنْ عَلَّان شَافَعِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’ معتمد قول کے مطابق  آپ صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّم کایہ حکم اِستحبابی تھا اور آپ صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّم کا اُس  کے لیے  دعائے ضررکرنا  بِلا عذرسنت نبوی اورحکِم شرعی کی مخالفت کی وجہ سے تھا۔جیساکہ حدیث پاک  کے آخر میں راوی نے یہ بات بیان کی ہے کہ اس نے تکبر کی وجہ سے ایسا کیا تھا۔نیز الٹے ہاتھ سے کھانے کی ممانعت اس صورت میں ہے کہ جب  سیدھا ہاتھ صحیح وسالم ہواور اگر  سیدھے ہاتھ  میں کوئی تکلیف ہو تو الٹےہاتھ سے کھانے میں کوئی کراہت نہیں ۔ ‘‘  ([4])  

رسول اللہنےدعا ئے  ضَرَ ر کیوں کی ؟

عَلَّامَہ مُلَّا عَلِی قَارِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِیفرماتے ہیں : ’’ اس شخص  کے لیےسرکارِ دوعالَم نورِمُجَسَّم صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّم نےاِس لیے دعا ئے ضرر کی کہ اُس نے اپنا  جھوٹاعذر بیان کیااور تکبر کی وجہ سے  حق بات  سے رُک گیا  یعنی بغیر کسی مجبوری کے  سیدھے ہاتھ سے کھانا نہیں کھایا ۔علامہ طیبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں :”مَا مَنَعَهُ اِلاَّ الكِبْرُیعنی اُسے  تکبر نے روک دیا تھا۔یہ راوی کا قول ہے اوریہ اس لیے بیان کیاہےتاکہ رحمت عالم نورِمُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ



[1]   مسلم، کتاب الا شربۃ ، باب آداب طعام والشراب و احکا مھا ، ص۱۱۱۸، حدیث: ۲۰۲۱۔

[2]   شرح مسلم للنووی،کتاب    الا شربۃ ، باب آداب طعام والشراب و احکا مھا ،۷ / ۱۹۲، الجزء الثالث عشر ۔

[3]   اکمال المعلم، کتاب الا شربۃ ، باب آداب طعام والشراب و احکا مھا ،۶ / ۴۸۷، تحت الحدیث: ۲۰۲۱۔

[4]   دلیل الفالحین، باب فی الامر بالمحافظۃعلی السنۃ، ۱ / ۴۲۱، تحت الحدیث: ۱۶۰ملتقطا۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن