دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

ہوئی مگر اُن کا اختلاف محض اپنی ذات کے لیے نہ تھا بلکہ دین  کے لیے تھا ۔نیزیہ غیبی خبراُن  جنگوں اور کثیر اختلافات کو بھی شامل ہے جو مسلمان بادشاہوں اور اُمَرا کے درمیان ہوئے اور اُس وقت سے آج تک جاری ہیں ۔نیز اُمورِ دین میں بھی علمائے کرام رَحِمَھُمُ اللّٰہُ السَّلَام کے مابین اختلافات ہو ئےاور اُن سے منقول اَقوال،  اَعمال اور اِعتقاد ات مختلف ہوگئے اوروہ اُصول وفُروع میں بہت سے مذاہب میں تقسیم ہوئے۔ حضور نبی اکرمصَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّم کی مذکورہ غیبی خبرمیں اِن تمام اختلافات کی طرف اشارہ موجودہے۔ ‘‘  ([1])

ہرسنت لائق اتباع ہے:

مُفَسِّر شہِیرحَکِیْمُ الْاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّانفرماتے ہیں : ’’ ہر سنت لائق اتباع ہے مگر ہر حدیث لائق اتباع نہیں ۔حضور (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)  کے خصوصیات، منسوخ اَحکام و اَعمال حدیث ہیں مگر سنت نہیں ،  اسی لیے یہاں حدیث کو پکڑنے کا حکم نہیں دیا گیا بلکہ سنت کو۔اَلحَمْدُلِلّٰہ ہم اہل سنت ہیں ،  دنیا میں اہل حدیث کوئی نہیں ہو سکتا۔ صحابۂ کرام کے اَعمال و اَفعال بھی لغوی معنیٰ سے سنت ہیں یعنی دین کا اچھا طریقہ اگرچہ اُن کی اِیجادات بدعت حسنہ ہیں ۔سَیِّدُنَاعمر فاروق  (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ) نے جماعت کی باقاعدہ تراویح کو جو آپ نے جاری کی تھی بدعت فرمایا کہ کہا :”نِعْمَتِ الْبِدْعَۃُ ھٰذِہ (یعنی یہ کیا ہی اچھی بدعت ہے۔) آپ کا وہ کلام اس حدیث کے خلاف نہیں کیونکہ وہ شرعاً بدعت ہے لغۃًسنت اور مسلمانوں کے واسطے لازم العمل ۔خیال رہے کہ تمام صحابہ ہدایت کے تارے ہیں ، خصوصا ً خلفائے راشدین۔ لہٰذا یہ حدیث اس کے خلاف نہیں کہ اَصْحَابِیْ کَالنُّجُوْمِ  (یعنی میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں ) تمام صحابہ کی پیروی باعث نجات ہے۔ (حدیث میں فرمایا:اپنے آپ کو نئی باتوں سے بچانا،  بےشک ! ہر نئی بات گمراہی ہے۔)  یہاں نئی چیز سے مرادنئے عقیدے ہیں جو اسلام میں حضور کے بعد ایجاد کیے جائیں ، اس لیے کہ یہاں اسے گمراہی کہا گیا۔ گمراہی عقیدہ میں ہوتی ہے نہ کہ اعمال میں ،  لہٰذایہ حدیث اپنے عموم پر ہےاوراگر اس سے نئے اعمال مراد لیے جائیں ۔ تو یہ حدیث عام مَخصُوص مِنہُ البَعْضہے یعنی ہر بُری بدعت گمراہی ہے۔ بدعت حسنہ کبھی مباح کبھی مستحب کبھی واجب اور کبھی فرض بھی ہوتی ہے۔ حدیث کی کتب اور قرآن کے پارے بدعت ہیں مگر اچھے ہیں ۔ ‘‘  ([2])  

مدنی گلدستہ

 ’’ شیرِخدا ‘‘ کے6حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے6مدنی پھول

(1)  دین کی باتیں سن کر آبدیدہ ہوجانا،  خوفِ آخرت دامن گیر ہونا  اور دنیا سے بے رغبتی میں اضافہ ہو جانا نیک بندوں کی علامات ہیں ۔

(2)  مبلغ کو چاہیے کہ   خوفِ خدا،   عذابِ جہنم ،  عذابِ قبر اور دیگر خوف دلانے والے اُمور کا بیان کرے مگر اس کی عادت نہ بنائے بلکہ کبھی کبھی  حسب موقع  ترکیب بنائے۔ 

(3)  کثیر اختلافات اور  فتنوں سے بچنے کا ایک ہی ذریعہ ہے کہ سنت مصطفےٰ کو مضبوطی سے تھام لیا جائے ۔ تمام نیک اَعمال کی اصل خوفِ خدا یعنی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سےڈرنا ہے۔

(4)   تمام اَحکاماتِ شرعیَّہ  بجا لانے اور ممنوعاتِ شرعیَّہ  سے  بچنے  کا نام تقویٰ ہے اور تقویٰ عذاب سے نجات   دلانے  کا بہترین ذریعہ ہے۔

(5)  دین میں ہر وہ نئی بات  گمراہی ہے جو شریعت کے خلاف ہو۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّسے دعا ہے کہ وہ ہمیں حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّم کے فرامین  پر کاربند رہنے،  خلفائے راشدین کی اتباع کرنےاورتقویٰ اختیار کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔                   آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

 



[1]   الحدیقۃ الندیۃ ، ۱ / ۹۷۔

[2]   مرآۃ المناجیح،۱ /  ۱۶۶ ملخصا۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن