دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

عَلَّا مَہ عَلَاءُ الدِّیْن عَلِی بِنْ مُحَمَّد خَازِن رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں :  ’’ حضور پُرنور، شافعِ یومُ النُّشور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی زندگی تمہارے لیے بہترین نمونہ ہے ۔ پس تم ان کی اچھے طریقے سے پیروی کرواور پیروی یہ ہے کہ تم اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے دین کی مدد کرو، دین پر مضبوطی سے قائم رہو، اپنے نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی مخالفت نہ کرواور مصیبت پہنچنے پرصبر کروجیسےتمہارے نبیصَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّم نےصبرکیا جب ان کے سامنے کا ایک دندانِ مبارک  (کا کچھ حصہ)   ([1]) شہیدکیاگیا، چہرہ  مبارک زخمی ہو گیا،  آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامکے چچا کوشہید کیا گیااوراس کے علاوہ طرح طرح کی تکالیف دی گئیں لیکن آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے صبروتحمل سےکام لیا۔ ‘‘  ([2])

 (5) حضور عَلَیْہِ السَّلَامکوحاکم نہ ماننےوالا

ارشادِباری تعالٰی ہے:

فَلَا وَ رَبِّكَ لَا یُؤْمِنُوْنَ حَتّٰى یُحَكِّمُوْكَ فِیْمَا شَجَرَ بَیْنَهُمْ ثُمَّ لَا یَجِدُوْا فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَیْتَ وَ یُسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا (۶۵)  )  پ۵، النساء:۶۵ )

 ترجمہ ٔ کنزالایمان:تو  اے محبوب! تمہارے ربّ کی قسم! وہ مسلمان نہ ہوں گے جب تک اپنے آپس کے جھگڑے میں تمہیں حاکم نہ بنائیں پھر جو کچھ تم حکم فرمادو اپنے دلوں میں اس سے رکاوٹ نہ پائیں اور جی سے مان لیں ۔

اِمَام جَلَالُ الدِّیْن سُیُوْطِیْ عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں کہ حضرتِ سَیِّدُنا زُبَیر بن عَوام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہےکہ میرا ایک بدری  انصاری کے ساتھ پانی کے چشمے کے بارے میں جھگڑا ہوا ۔انصاری نے کہا: ’’ پانی کو گزرنے دو۔ ‘‘  میں نے انکا  ر کیا،  پس سرکارِ دوعالَم صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّمنے فرمایا : ’’ اے زُبَیر! اپنے باغ کو سیراب کرنے کے بعد پانی اپنے پڑوسی کے لیے چھوڑ دیا کرو۔ ‘‘  یہ بات انصاری پر گراں گزری اور اس کی زباں سے یہ کلمہ نکلا: ’’ یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّمیہ فیصلہ اس لیے ہے کہ زُبَیر آپ صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّم کے پھوپھی زاد بھائی ہیں ؟  ‘‘  یہ  سن چہرۂ مبارک کا رنگ متغیر ہو گیا ، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا : ’’ اے زُبَیر! پہلے اپنے باغ کو اچھی طرح سیراب کرو اور پھر پانی اپنے پڑوسی کے لیے چھوڑدو۔ ‘‘  اس بار آپ صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّمنے حضرت زُبَیر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے حق کی رعایت فرمائی جبکہ اس  سے پہلے اپنی رائے کا اظہار فرمایا تھا جس میں دونوں کی رعایت تھی۔حضرت سَیِّدُنَا  زُبَیررَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں :  ’’ میرا گمان  ہے کہ یہ آیت اسی بارے میں نازل ہوئی ۔ ‘‘  ([3])

صَدرُ ا لا فاضِل حضرتِ علّامہ مولانا سَیِّدمحمد نعیم الدین مُراد آبادیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْھَادِی مذکورہ آیت کے تحت فرماتے ہیں : ’’ معنیٰ یہ ہیں کہ جب تک آپ کے فیصلے اور حکم کو صدقِ دِل سے نہ مان لیں مسلمان نہیں ہو سکتے۔سُبْحَانَ اللہ!اس سے رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّمکی شان معلوم ہوتی ہے۔ ‘‘  ([4])

 (6) اللہ ورسول کی طرف رُجوع کا حکم

فرما نِ باری تعالٰی ہے:

فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِیْ شَیْءٍ فَرُدُّوْهُ اِلَى اللّٰهِ وَ الرَّسُوْلِ  (پ۵،  النساء:۵۹)

ترجمہ ٔ کنزالایمان:پھر اگر تم میں کسی بات کا جھگڑا اٹھے تو اُسے اللہ اور رسول کے حضور رجوع کرو ۔

اِمَام اَبُوجَعْفَرمُحَمَّدبِن جَرِیْر طَبری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’ یعنی اے  ایمان والو! اگر دین کے کسی معاملے میں تمہارا آپس میں یا تمہارے اور حاکم و والی کے درمیان اِختلاف ہوجائے  تو اس کے حل کے لیے قرآن پاک کی طرف رجوع کرو،  جو حکم  ملے اس کی اتباع  کرو۔اگر قرآن پاک میں اس سے  متعلق کوئی



[1]   فتح الباری، کتاب المغازی، باب۲۲، ۷ / ۳۱۲، تحت الحدیث:  ۴۰۷۰۔

[2]   تفسیر خازن، پ۲۱، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۲۱ ، ۳ / ۴۹۲۔

[3]   تفسیر د ر منثور، پ۵،النساء،تحت الآیۃ:  ۶۵، ۲ / ۵۸۴۔

[4]   خزائن العرفان،پ۵،النساء،تحت الآیۃ: ۶۵۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن