دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

الایمان: اوران کی خواہشوں  پر نہ چل)   اور کسی بھی نبی عَلَیْہِ السَّلَام نےکبھی نفسانی خواہشات کی پیروی نہ کی ۔ جیسا کہ حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا :کوئی  بھی نبی عَلَیْہِ السَّلَامکبھی  نفسانی خواہش کی طرف مائل نہ ہوا ۔ ‘‘  ([1]) اِمَام جَلَالُ الدِّیْن سیُوْطِیْ عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِیاس آیت کے تحت فرماتے ہیں : ’’ یعنی حضورنبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کوئی بات اپنی خواہش سے نہیں کہتے بلکہاللہ عَزَّ  وَجَلَّ حضرت جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَامکی طرف وحی فرماتا ہے اور جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَامآ پ صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّمتک پہنچاتے ہیں ۔ حضرتِ سَیِّدُناابو ہریرہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ حضور نبی رحمت شفیع اُمَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفر مایا: ’’ میں تمہیں جوخبر دیتا ہوں  وہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّکی طرف سے ہوتی ہے  اور اس میں کوئی شک نہیں  ہوتا۔ ‘‘ حضرتِ سَیِّدُناابو ہریرہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ہی سے  مروی ہے کہ رحمت عالم نورِمُجَسَّم صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: ’’ میں حق بات ہی کہتا ہوں ۔ ‘‘ بعض صحابۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَاننے عرض کی: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّم!آپ تو ہمارے ساتھ خوش طبعی بھی فرماتے ہیں ۔فرمایا: ’’ بے شک! میں اس وقت  بھی حق کےسوا کچھ نہیں کہتا۔ ‘‘  ([2])

 (3) اللہ عَزَّ  وَجَلّ سے دوستی کاراز

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:

قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰهَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْكُمُ اللّٰهُ وَ یَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوْبَكُمْؕ-  (پ ۳ ، آل عمران:۳۱ )

ترجمہ ٔ کنزالایمان:اے محبوب تم فرمادو کہ لوگو اگر تم اللہ کو دوست رکھتے ہو تو میرے فرمانبردار ہوجاؤ اللہتمہیں دوست رکھے گااور تمہارے گناہ بخش دے گا۔

اِمَام ابوجَعْفرمُحَمَّدبِن جَر ِ یرطَبری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’ اس آیت کے شانِ نزول کے بارے میں اختلاف ہے۔ بعض نے کہاکہ یہ آیت عہد ِنبوی میں ایک قوم کے بارے میں نازل ہوئی جو  کہتے تھے کہ ہم اللہ عَزَّ  وَجَلَّسے محبت کرتے ہیں ۔پس اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے حضورنبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے ارشاد فرمایا :  ’’ آپ اُن سے کہہ دیجئےاگر تم اپنے قول میں سچے ہو تو میری اتباع کرو ، کیونکہ  (میری اتباع کرنا)  تمہارےسچے ہونے کی دلیل ہے۔‘‘([3])  عَلَّامَہ اِسْمَاعِیْل حَقِّی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’ یہ آیت اُس وقت نازل ہوئی جب رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّمنے کعب بن اَشرف اور اُس کے متبعین  کو اِسلام کی دعوت دی تو انہوں نے کہا :  (نَحْنُ اَبْنٰٓؤُا اللّٰهِ وَ اَحِبَّآؤُهٗؕ- )  (پ۶،  المائدۃ: ۱۸) ترجمہ ٔ کنزالایمان: ’’ ہم اللہکے بیٹے اور اس کے پیارے ہیں ۔ ‘‘  پس اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے اپنے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے فرمایا: ’’ اے محبوب (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) !ان سے فرمادیجئےکہ میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا رسول ہوں اور میں تمہیں اس  کی طرف بلاتا ہوں ، اگر تم اس  سے محبت کرتے ہو تو دین کے معاملے میں میری اتباع وفرمانبرداری کرو،  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ تم سےمحبت کرےگااورتم سےراضی ہوگا، تمہارے دلوں کے پردے دور کردے گااورتمہاری کوتاہیوں سے درگزر فرمائےگا، جس سےتم اس کی جنتوں کے قریب ہوجاؤگےاوروہ تمہیں اپنا قُرب عطا فرمائے گا۔ ‘‘  ([4])  

 (4) کامیابی  کا راز

 ارشادِ باری تعالٰی ہے :

لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَنْ كَانَ یَرْجُوا اللّٰهَ وَ الْیَوْمَ الْاٰخِرَ  (پ ۲۱، الاحزاب:۲۱ )

ترجمہ ٔ کنزالایمان:بیشک تمہیں رسول اللہ کی پیروی بہتر ہے  اس کے ‏لیے کہ اللہ اور پچھلے دن کی امید رکھتا ہو۔

 



[1]   تفسیر روح البیان، پ۲۷، النجم ، تحت الآیۃ:  ۳، ۹‏ / ۲۱۲۔

[2]   تفسیر د ر منثور، پ۲۷، النجم ، تحت الآیۃ: ۳ ، ۷‏ / ۶۴۲ ملتقطا۔

[3]   تفسیر طبری، پ۳، آل عمران ، تحت الآیۃ:  ۳۱، ۳‏ / ۲۳۱۔

[4]   تفسیر روح البیان، پ۳، آل عمران ، تحت الآیۃ:  ۳۱ ، ۲‏ / ۲۲۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن