دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

سُنَّت اور اُس کے آداب کی مُحَافَظَت کابیان

اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے  حضور نبی  آخر الزمان،  سرورِذِیشاں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو رُشد وہدایت کاسرچشمہ بنا کر دنیا میں بھیجا ۔آپ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے   لوگوں  کا تعلق اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے جوڑا،  دنیاوآخرت کی بھلائی اورجنت کی طرف رہنمائی فرمائی ، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کےاحکامات کواپنی مبارک سنتوں کے ذریعے مخلوق تک پہنچایا۔ جس نے  آپ کی  سنتوں کی پیروی کی وہ دارَین کی سعادتیں پا گیااورجس نے اُن  سے  منہ موڑا وہ خائب وخاسرہوا۔کیونکہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام کی اطاعت اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی اطاعت  ہے۔ فرمانِ خدا وندی ہے:

مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللّٰهَۚ-وَ مَنْ تَوَلّٰى فَمَاۤ اَرْسَلْنٰكَ عَلَیْهِمْ حَفِیْظًاؕ (۸۰)   (پ۵، النساء:۸۰)

ترجمہ ٔ کنزالایمان: جس نے رسول کا حکم مانا بے شک اُس نے اللہ کا حکم مانااور جس نے منہ پھیرا  تو ہم نے تمہیں ان کے بچانے کو نہ بھیجا۔

ریاض الصالحین کایہ باب”سنت  اور اس کے آداب کی محافظت“کے بارے میں ہے ۔عَلَّامَہ اَبُو زَکَرِیَّا یَحْیٰی بِنْ شَرَف نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے اس باب میں 10آیات اور 12احادیث مبارکہ بیان فرمائی ہیں ۔ اس باب میں سنت کی اہمیت وفضیلت اوراس سے متعلق دیگراہم روایات وحکایات بھی بیان کی جائیں گی۔ پہلےآیات مبارکہ  اوران کی تفسیر ملاحظہ فرمائیے۔

 (1) رسولِ خداجو عطافرمائیں وہ لے لو!

ارشادِباری تعالٰی ہے:

وَ مَاۤ اٰتٰىكُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْهُۗ-وَ مَا نَهٰىكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوْاۚ-  (پ۲۸، الحشر:۷)

ترجمہ ٔ کنزالایمان:اورجو کچھ تمہیں رسول عطا فرمائیں وہ لواور جس سے منع فرمائیں باز رہو۔

تفسیر روح البیان میں ہے: ’’  بہتر یہ ہےکہ اس آیت کو عموم پر محمول کیا جائے۔اوراس صورت  میں معنی یہ ہوگا کہ رسو لُ اللہصَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّم جو کچھ تمہیں عطا فرمائیں چاہے وہ  مطلق حکم ہو ،  مالِ فئے ہو، اصولِ اعتقادیہ ہوں یا فروع عملیہ،  انہیں  لینا اور مضبوطی سے تھامنا تم پر لازم  ہے ۔نیزآیتِ مذکورہ  میں اس بات پربھی دلیل ہے کہ حضورصَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّمکا حکم اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہی  کاحکم ہے۔علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نے فرمایا : فرائض عینیہ میں حضورصَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّمکی اتباع فرض عین ہے ،  فرائض کفایہ میں فرض  کفایہ ، واجبات میں واجب اور سنن میں سنت اورجن افعال کا سنت ہونا معلوم ہوانہیں اپنایا جائےاورجن افعال کے بارے میں معلوم نہ ہوکہ یہ کس درجے کے ہیں  ( فرض ہیں ، واجب یاسنت؟ )  توادنیٰ درجہ یہ کہ انہیں  مباح سمجھا جائے ۔ ‘‘  ([1])  

 (2) رسولِ خدا کی ہربات حق ہے

فرمان باری تعالٰی ہے:

وَ مَا یَنْطِقُ عَنِ الْهَوٰىؕ (۳)  اِنْ هُوَ اِلَّا وَحْیٌ یُّوْحٰىۙ (۴)   (  پ۲۷،  النجم:۳)

ترجمہ ٔ کنزالایمان:اور وہ کوئی بات اپنی خواہش سے نہیں کرتے وہ تو نہیں مگر وحی جو انہیں کی جاتی ہے۔

تفسیر روح البیان میں ہے: ’’  لفظِ”ھَوٰی“ کااستعمال  اکثر نفسانی خواہشات اورممنوعہ لذات میں ہوتا ہے۔ اسی لیےنفسانی خواہشات کی پیروی کرنے والے کو بدعتی کہا جاتا ہے کیونکہ وہ دین کے معاملے میں اپنی خواہش کی طرف مائل ہوتا ہے۔پس ھَوٰیایک مخصوص ومذموم میلان ہے۔اسی لیے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے اپنے انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کو اس سے بچنے کا حکم دیاہے۔حضرتِ سَیِّدُناداؤد عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کوحکم ہوا:  (وَ لَا تَتَّبِـعِ الْهَوٰى)   (پ۲۳، ص:۲۶)  ( ترجمہ ٔ کنزالایمان:اورخواہش کےپیچھےنہ جانا) اورہمارے پیارے نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّمسے ارشادفر مایا:  (وَ لَا تَتَّبِـعْ اَهْوَآءَهُمْۚ-)  ( ترجمہ ٔ کنز



[1]   تفسیر روح البیان، پ۲۸، الحشر، تحت الآیۃ: ۷، ۹ / ۴۲۹۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن