دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

آپ کا انتقال ہوا۔آپ دعا کیا کرتے تھے: ’’ اےاللہ عَزَّ  وَجَلَّ! میں تیری ملاقات کو پسند کرتا ہوں توبھی میری ملاقات کو پسند فرما۔ ‘‘

 (5)  حضرتِ سَیِّدُنَاقاسم بن راشد شیبانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیکہتے ہیں کہ حضرتِ سَیِّدُنَا زَمعہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ مُحَصَّب میں ٹھہرے ہوئے تھے، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی زوجہ اوربیٹیاں بھی ہمراہ تھیں ۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ رات کو اٹھے اوردیر تک نَماز پڑھتے رہے۔جب سحری کا وقت ہوا تو بُلندآواز سے پکارنے لگے:  ’’ اے رات میں پڑاؤ کرنے والے قافِلے کے مسافِرو !کیا ساری رات سوتے رہوگے؟  کیا اُٹھ کرسفر نہیں کرو گے؟  ‘‘  یہ سُن کر وہ لوگ جلدی سے اٹھ گئے  (اور عبادات میں مشغول ہوگئے) اورکہیں سے رونے کی آواز آنے لگی اورکہیں سے دعا مانگنے کی،  ایک جانب سے قرآنِ پاک پڑھنے کی آواز سنائی دی تو دوسری جانب کوئی وُضو کر رہا تھا۔پھر جب صبح ہوئی تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِنے بلند آواز سے پکارا :  ’’ لوگ صبح کے وقت چلنے کو اچھا سمجھتے  ہیں ۔ ‘‘  ([1]) اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی ان سب پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔                        آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

مِرے غوث کا وسیلہ رہے شاد سب قبیلہ

اِنہیں خُلد میں بسانا مدنی مدینے والے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مدنی گلدستہ

 ’’ مؤمن ‘‘ کے4حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے4مدنی پھول

(1)   اَورادووظائف پر محافظت اختیارکرنا مستحب ہے اور اگرکسی کےاَورادووظائف رہ جائیں تو اسے چاہیے کہ ا نہیں  بعد میں  مکمل  کر لے۔

(2)   اللہ عَزَّ  وَجَلَّکےنیک بندےساری ساری رات عبادت کرنے کےباوجوداپنےآپ کوگناہ گارتصورکیا کرتےتھے۔

(3)   فرضوں کے بعد افضل نماز رات کی نماز ہے۔

(4)   بعض بزرگانِ دین اس قدر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی عبادت کیا کرتے کہ ان کی پنڈلیاں نماز میں زیادہ دیر کھڑے رہنے کی وجہ سے سوج جایاکرتی تھیں ۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّسے دعاہے کہ وہ ہمیں خوب خوب عبادات کرنے کی توفیق عطا فرمائے،  ہمیں بھی ان بزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن کی عبادتوں میں سے کچھ حصہ عطافرمائے،  ہماری حتمی مغفرت فرمائے۔              آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

عمل کا ہو جذبہ عطا یاالٰہی………گناہوں سے مجھ کو بچا یاالٰہی

میں پانچوں نمازیں پڑھوں باجماعت………ہو توفیق ایسی عطا یاالٰہی

دے شوق تلاوت دے ذوق عبادت………رہوں باوضو میں سدا یاالٰہی

ہمیشہ نگاہوں کو اپنی جھکا کر………کروں خاشعانہ دعا یاالٰہی

ہواخلاق اچھا ہو کردار ستھرا………مجھے متقی تو بنا یاالٰہی

میں نیچی نگاہیں رکھوں کاش اکثر………عطا کردے شرم وحیا یاالٰہی

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

با ب نمبر:16                                      

 



[1]   اِسلامی بہنوں کی نماز،ص۱۷۳۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن