30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
معافی دے دے ۔شعر
مَہْ فَشَانَدْ نُوْرسَگْ عُوْعُوْ کُنَدْ ……… ہَرْ کَے بَرْ طِیْنَتْ خُودْ مِیْ کُنَدْ
(یعنی ) جب چاند چمکتا ہے تو کتا اس پر بھونکتا ہوا حملہ کرتا ہوااُچھلتا ہے توچانداُس کے کھلے ہوئے منہ میں نُور ڈال دیتا ہے۔حضورچاند ہیں ، اُس دشمن کو بھی اِیمان دے رہے ہیں ۔ (اَعرابی اپنے ساتھیوں کے پاس آیا اور کہا :میں بہترین اِنسان کے پاس سے آرہا ہوں ) معلوم ہوتا ہے کہ اُس کا بدن تو آزاد ہوگیا مگر د ل مقید ہو گیا۔ کیا تعجب ہے کہ بعد میں اُسے ایمان بھی نصیب ہوگیاہو۔وَاللہُ وَرَسُوْلُہُ اَعْلَمُ ([1])
حدیث میں مذکور جنگ کا پس منظر:
زُرْقَانِیْ عَلَی الْمَواھِب میں ہے کہ ربیع الاول۳ ہجری میں حضورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کویہ خبر ملی کہ مدینہ منورہ پر حملہ کرنے کے لیے نجد کے مشہور بہادر ’’ دُعْثُوربن حارث مُحَارِبِی ‘‘ نے ایک بڑی فوج تیار کر لی ہے۔چنانچہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماپنے 450 جاں نثار صحابۂ کرام رضوانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِم اَجْمَعِیْن کا لشکر لے کرنجد پہنچ گئے۔جب دُعثور کو معلوم ہوا کہمحمد (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) ہمارے علاقے میں پہنچ چکے ہیں تو وہ اپنےساتھیوں کولے کرپہاڑوں کی جانب بھاگ گیامگر ’’ حبان ‘‘ نامی ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ حضورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اُسےاِسلام کی دعوت دی تو وہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا۔اُس دن شدیدبارش ہوئی تھی، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کانٹے دار درخت پر اپنے کپڑے سکھانے کے لیے پھیلادیئے اور وہیں آرام فرمانے لگے ۔پہاڑ پر موجود کفار آپ کو دیکھ رہے تھے انہوں نے دُعثور سے کہا کہ محمد اکیلے ہیں ، یہ اچھاموقع ہے، جا کراُن پرحملہ کردو۔چنانچہ دُعثورجلدی سے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پاس آیا اورتلوار بلند کر کے کہا: ’’ اب تمہیں مجھ سے کون بچائےگا؟ ‘‘ سَیِّدُ الْمُتَوَکِّلِیْن، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا: ’’ اللہ عَزَّ وَجَلَّ میری حفاظت فرمائے گا۔ ‘‘ اتنے میں جبریل امین عَلَیْہِ السَّلَام آئے اور دُعثور کے سینےپر ہاتھ ماراتو تلوار اس کے ہاتھ سے گر گئی۔ رسول ﷲصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے تلوار اُٹھاکر فرمایا: ’’ اب تجھےمجھ سے کون بچائے گا؟ ‘‘ دُعثور نے کانپتے ہوئے کہا: ’’ کوئی نہیں ۔ ‘‘ اور پھر وہ پکار اٹھا: ’’ اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاَ نَّکَ رَسُوْلُ اللہ ِیعنی میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اورآپ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے رسول ہیں ۔ ‘‘ پھر وہ اِیمان کی دولت سے سرشار ہو کر اپنی قوم کے پاس تشریف لے گئے اوراُنہیں اِسلام کی دعو ت دی اور اُن کے ذریعے بہت سے لوگ دامن اِسلام سے وابستہ ہوئے۔ ‘‘ ([2])
حدیث میں مذکور چنداُمور کی وضاحت:
محدثین کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کا اس بارے میں اختلاف ہے کہ اس اعرابی کا نام کیا تھا، یہ واقعہ کس غزوہ میں پیش آیا، زمانہ نبوی میں یہ واقعہ ایک ہی مرتبہ پیش آیا یا ایک سے زیادہ مرتبہ؟ دُعثور اورغويرث دو علیحدہ شخص ہیں یایہ ایک ہی شخص کے دو نام ہیں ؟ علامہ بَدْرُ الدِّیْن عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیفرماتے ہیں : ’’ اس اعرابی کانام غُوَ یْرَث بن حارثتھا ۔ خطیب نے اس کا نام غَوْرَکجبکہ علامہ خطابی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِی نے اس کانام ’’ غُوَ یْرَث ‘‘ بتایا۔ابن اسحاق عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّزَاقنے کہا کہ یہ واقعہ غزوۂ غَطْفَان میں پیش آیا۔ ایک قول کے مطابق غزوہ ذی اَمَرّ کاواقعہ ہے۔ ذِی اَمَرّ غطفان
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع