30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضور عَلَیْہِ السَّلَامکی صُحبت کا اثر:
مُفَسِّرشہِیرمُحَدِّثِ کبیرحَکِیْمُ الْاُمَّتمُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّانفرماتے ہیں : ’’ یہ حنظلہ (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ) غَسیلُ الملائکہ نہیں ہیں ، بلکہ دوسرے صحابی ہیں جو کاتبِ وحی تھے۔اُسیدابن عَمرو ابن تمیم کی اولاد سے ہیں ۔ بڑی عمر پائی ، حضرت امیر معاویہ (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ) کے زمانہ میں آپ کی وفات ہوئی۔ (حنظلہ منافق ہوگیا) یعنی میر ی حالت منافقوں کی سی ہوئی کہ اس میں یکسانیت نہیں ۔یہاں نِفاق سے اعتقادی نفاق مراد نہیں جیسا کہ اگلے مضمون سے معلوم ہورہا ہے اور نہ اس کلام میں اپنے کفر یا نفاق کا اقرار ہے ( بلکہ ) آپ کا یہ قول انتہائی خوفِ خدا پر مبنی ہے، اقرارِ کفر تو کفر ہے، مگر اقرارِ گناہ جو خوفِ خدا سے ہو عین تقویٰ ہے۔حضرت یونس عَلَیْہِ السَّلَام نے عرض کیاتھا:اِنّی کُنْتُ مِنَ الظَّلِمِیْنَ، حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام نے عرض کیا:رَبَّنَا ظَلَمْنَا اَنْفُسَنَا، جیسے ان بزرگوں کو ظالم نہیں کہا جاسکتا ایسے ہی ان صحابی کواس کلام کی بنا پر عاصی یا منافق نہیں کہا جاسکتا۔ لہٰذا یہ حدیث روافض کی دلیل نہیں بن سکتی ۔ ( حضرت سَیِّدُنَا حنظلہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی بات سن کر سَیِّدُنَاصدیق اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا :سُبْحَان اللہ ! یہ کیا کہہ رہے ہو؟ ) تم سے نفاق کو کیا نسبت ؟ تم صحابیٔ رسول ہو، کاتب وحی ہو، اپنے کلام کا مطلب خود بیان کرو۔ (بارگاہِ رسالت میں ہوتے ہوئے گویاہم جنت ودوزخ کو آنکھوں سے دیکھ رہےہوتے ہیں ) یعنی اس وقت ہم کو خوف و اُمید اس درجہ کی ہوتی ہے گویا ہم جنت دوزخ دیکھ کر اس سے ڈر رہے ہیں اور اسے چاہ رہے ہیں معلوم ہوا کہ صحابہ کو حضورِ انور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کی مجلس میں عین الیقین نصیب ہوجاتا تھا نہ معلوم حضور انور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکے پیچھے اُن کی نمازیں کیسی ہوتی ہوں گی۔ﷲ تعالٰیان کی تجلی کچھ ہم کو بھی نصیب کرے۔ ضَیْعَاتٌ، ضَیْعَۃٌ کی جمع ہے ضَیْعَۃٌ وہ چیز ہے جس سے روزی وابستہ ہو اکثر زمین، باغات کھیتی باڑی کو ضَیْعَۃٌ کہا جاتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ ہم پرگھر پہنچ کر کچھ غفلت طاری ہوجاتی ہے ، دل کا حال وہ نہیں رہتا جو حضورِ انور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کی مجلس پاک میں ہوتا ہے، دل کا یکساں حال نہ رہنا ہی حال کی منافقت ہے۔ (حضرت سَیِّدُنَاحنظلہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی بات سن کرحضرت سَیِّدُنَا صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: ہماری بھی یہی حالت ہے) یعنی یہ اختلافِ حال صرف تمہارا ہی نہیں بلکہ ہم تمام صحابہ کا ہے، تو کیا ہم سب منافق ہوگئے؟ یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ چلو حضورِ انورصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمسےپوچھیں ۔یہ حضورِ انور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کے بیان کا معجزہ تھا کہ آپ کے بیان سے عالَمِ غیب گویا عالَمِ شہادت بن جاتا تھا ۔بعض علماء کی تقریر میں سامعین کو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے واقعہ سامنے ہورہا ہے ، بار ہا ذکرِ معراج ، ذکرِ ہجرت وغیرہ میں ایسا دیکھا گیا ہے، یہ بیان و اخلاص کا کمال ہے۔ ( حضرت سَیِّدُنَاحنظلہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نےعرض کی:آپ کے پاس سے جانے کے بعد ہم بہت سی باتیں بھول جاتے ہیں ) بھول جانے سے مراد ہے توجہ تام نہ رہنا نہ کہ حفظ کا مقابل، لہٰذا حدیث پر اعتراض نہیں کہ جب صحابہ کا حافظہ اتنا کمزور تھا کہ فوراً حضور انور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کا فرمان بھول جاتے تھے تو اُن سے روایت حدیث کیونکر درست ہوئی۔ (حضو رصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: تمہاری جو کیفیت ہماری موجودگی میں ہوتی ہےا گر ہمیشہ رہے تو فرشتے تم سے مصافہ و ملاقات کریں ) یعنی تمہارے قلب کا جو حال میر ی مجلس میں ہوتا ہے اور جو کشف و مشاہدہ تیقظ و بیداری یہاں ہوتی ہے، اگر ایسی ہی ہر وقت رہے تو فرشتے تم سے علانیہ طور پر ملاقاتیں مصافحے کیا کریں ورنہ صحابۂ کرام سے فرشتے مصافحے بھی کرتے تھے اور ملاقاتیں بھی مگر دوسری شکلوں میں ۔ (حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:لیکن اے حنظلہ! ایک ایک گھڑی ) یعنی زندگی کی بعض گھڑیاں دینی انہماک کے لیے رہیں اور بعض گھڑیاں دنیاوی کاروبار کے لیے تاکہ دونوں جہاں آباد و قائم ر ہیں ۔ایک ہندی شاعر نے کیا خوب کہا ، شعر:
تو دنیا میں ایسا ہو رہ جوں مرغابی ساگر میں
ڈگر پہ اپنے ایسے جانا جوں چت ناری گاگر میں
مرغابی دریا میں آکر تیرنے والا جانور بن جاتی ہے اور ہوا میں پہنچ کر پرندہ، پہاڑی عورت دو گھڑے سر پر ایک گھڑ ابغل میں دوسرا ہاتھ میں لٹکائے اپنی سہیلیوں سے باتیں کرتی راستہ طے کرلیتی ہے، بیک وقت راستہ پر بھی نظر رکھتی ہے اور گھڑوں کا دھیان بھی اور سہیلی کی طرف توجہ بھی، ایسے ہی مسلمان مسجد میں پہنچ کر فرشتہ صفت بن جائے، بازار میں جا کر اعلیٰ درجہ کا تاجر، دنیاو دین دونوں کو سنبھالے ، خالق و مخلوق سب کے حقوق ادا کرتا ہوا زندگی کا راستہ طے کرے۔سُبْحَان ﷲ! کیا نفیس تعلیم ہے۔ صوفیائے کرام فرماتے ہیں کہ بعض لوگوں کی ہر ساعت ﷲکے ذکر میں گزرتی ہے کہ دنیاوی کاروبار انہیں ذکر ﷲ سے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع