نجد کی وضاحت اور غیب کی خبر
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

پس آپ نے اپنامعاملہ ربّ قدیرکےسپر د کرتے ہوئےجیسے ہی اُس کا  نام اَقدس لیاتواس مشرک  پر ہیبت طاری ہوگئی،  کانپنے لگا اور ڈر کے مارے تلوار  ہاتھ سے گر گئی۔آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے وہ تلواراُٹھالی۔اب وہ  مشرک بے بس ہو گیا۔ آپ چاہتے تو اُسے  سزادیتےمگرآپ  نےحِلم وبُردباری کامظاہرہ کرتے ہوئے ا ُسے کچھ نہ کہا،  بلکہ اُسے چھوڑ دیا۔ سُبْحَانَ اللہ ہمارے  پیارے نبی  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کیسے عظیم اَخلاق کے مالک تھے   ۔ اعلیٰ حضرت،  اِمامِ اہلسنت،  مُجَدِّدِدِین وملت پروانۂ شمع رسالت،  مولانا شاہ امام اَحمدرضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰنآپ کے اَخلاقِ کریمانہ  یوں بیان فرماتے ہیں :

تِرے خُلْق کو حق نے عظیم کہا،   تِری خِلْق کو  حق نے جمیل کیا

کوئی تجھ سا ہوا ہے نہ ہوگا شہا،   ترے خالقِ حسن و اَدا کی قسم

نجد کی وضاحت اور غیب کی خبر:

حدیث میں نجد کا  تذکرہ ہے،  اِس کے تحت مرآۃ المناجیح میں ہے: ’’ نجدکےلفظی معنی ہیں اونچی زمین۔اصطلاح میں عرب کے ایک مشہور صوبہ کا نام نجدہے۔ عرب کے پانچ صوبے   ہیں ، حجاز، عراق،  بحرین ، نجد،  یمن۔چونکہ نجد کی زمین حجاز سے اونچی ہے،  اِس لیے اِسے نجد کہتے ہیں ۔وسیع راستہ کو نجد کہا جاتا ہے۔نجدکا علاقہ تِہَامہ اور عراق کے درمیان ہے۔ ‘‘  ([1]) نجد (موجودہ ریاض) کے بارے میں غیب دان نبی اَکرم نورِمُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے  غیب کی خبر دیتے ہوئے فرمایا: ’’ ھُنَاکَ الزَّلازِلُ وَالْفِتَنُ،  وَ بِھَا یَطْلُعُ قَرْنُ الشَّیْطَانِیعنی نجد سے فتنے اٹھیں گے اور اُسں  سے شیطان کا گروہ نکلے گا۔ ‘‘  ([2])  

رسول اللہ کی عَطاؤں کا طلبگار:

مُفَسِّرشہِیرمُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّاناس حدیث کے تحت فرماتے ہیں : ’’  (اعرابی نےکہا:آپ  بہترین پکڑ فرمانے والے ہو جائیے۔) یعنی آپ مجھے اس حرکت کا بہترین بدلہ دیجئےکہ خطا میں نے کرلی ہے،  عطا آپ کردو۔گناہ میں نے کرلیا،  معافی آپ دےدیجئے، جس لائق میں تھا وہ میں نے کرلیا،  جو آپ کی شان عالی کے لائق ہے وہ آپ کرو۔ پھل والے درخت کو پتھر مارتے ہیں تو وہ اُن پر پھل گراتا ہے۔ ( میں  وعدہ کرتا ہوں کہ  آئندہ  نہ کبھی آپ سے لڑ وں گا اور نہ ہی آپ سے لڑنے والوں کا ساتھ دوں گا) یعنی میں منافق نہیں ہوں کہ دل میں کفر رکھوں اور زبان سے کلمہ پڑھ دوں ،  ہاں اتنا وعدہ ہے کہ کبھی آپ سے مقابل نہ آؤں گا،  آپ کے سامنے میری آنکھ نہ اُٹھے گی۔ (پس آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اسے چھوڑ دیا) یعنی اس سے فرمایا :جا! تجھے اجازت ہے،  ہم تجھےمعافی دیتے ہیں ۔حضور  (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) نےاسے اپنے دامنِ کرم میں بلایا تھا مگر وہ آیا نہیں ۔ شعر

کرکے تمہارے گناہ مانگیں تمہاری پناہ    ………      تم کہو دامن میں آ تم پہ کروڑوں درود

اے میرے ربّ!جب تیرے بندے محمدمصطفےٰ  (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)  کے رحم خسروانہ،  عنایت شاہانہ کا یہ حال ہے تو مولی! تُو تو اُن کا ربّ ہے،  اَرْحَمُ الرّاحِمِیْن ہے، تیرے کرم و عفو و سخا کا کیا پوچھنا،  میرے مولیٰ! انہیں رؤف رحیم محبوب کا صدقہ ہم مجرموں سے در گزر فرما ،



[1]   مرآۃالمناجیح،۷ / ۱۱۹ملتقطا۔

[2]   بخاری،کتاب الفتن ، باب قول النبی: الفتنۃ من قبل المشرق،۴ / ۴۴۱، حدیث: ۷۰۹۴۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن