دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

پیچھے نہیں ہٹتے تھے۔ ‘‘ ایک روایت میں ہے  کہ حضرت  سَیِّدُنَا عبداللہ بن عَمروبن عاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَانے فرمایا کہ میرے والد نے ایک شریف عورت سے میرا نکاح کیا اور اس  کا بہت خیال رکھتے،  اس سے  میرے  بارے میں پوچھتے،  تو وہ جواب دیتیں : ’’ وہ بہت اچھے آدمی ہیں ،  جب سے میں ان کے پاس آئی ہوں ، کبھی میرے  بستر پر نہیں آئے اور نہ ہی کبھی مجھ سے قربت کی۔ ‘‘ جب اس بات کو کافی عرصہ گزر گیاتو  انہوں تاجدارِ رسالت شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسےاس بات کا ذکر کیا۔تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: ’’ اسے میرے پاس لاؤ۔ ‘‘  چنانچہ  جب میں حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے ملا تو آپ نے استفسار فرمایا: ’’ تم  (نفلی )  روزے کس طرح رکھتے ہو؟  ‘‘ میں نے عرض کی: ’’ ہر روز رکھتا ہوں ۔ ‘‘  فرمایا:  ’’ قرآن کیسے ختم کرتے ہو؟  ‘‘ میں نے عرض کی: ’’ ہررات قرآن  ختم کرتا ہوں ۔ ‘‘  پھر  سابقہ  روایت  بیان کی۔آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُقرآن کا وہ ساتواں حصہ جورات کو پڑھنا ہوتا،   دن میں  اہل خانہ میں سے کسی کو سنادیتے تاکہ رات کو پڑھنا آسان ہوجائے اور جب قوت حاصل کرنا چاہتے تو کئی کئی دن روزہ نہ رکھتے لیکن ان دنوں کو  شمار کرتے اور پھر اتنے دن روزے رکھتے۔ وہ اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ اس عمل کو چھوڑ دیں جس عمل کے ساتھ انہوں نے رسول اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے ملاقات کی تھی۔

 ( امام نووی  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں :) یہ تمام روایات صحیح ہیں ،  اکثر روایات بخاری ومسلم میں ہیں جب کہ کچھ روایات ان میں سے صرف ایک میں ہیں ۔

عبادات میں میانہ روی کی ترغیب:

مذکورہ تمام روایات میں حضرت سَیِّدُنَا عبد اللہ بن عَمرو بن عاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کی عبادت میں اپنے اوپر سختی کا بیان ہے،  نیز ان روایات میں اس بات کا بھی بیان ہے کہ جب ان کی عبادت میں سختی کے بارے میں حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو خبر دی گئی تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے نفلی عبادات میں میانہ روی اختیار کرنے کی ترغیب دلائی۔ یہ باب بھی چونکہ عبادات میں میانہ روی کے بارے میں ہے اسی لیے علامہ نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے یہ تمام روایات اس باب میں بیان فرمائیں ۔

کونسی قسم توڑ دینی  چاہیے؟

مذکورہ روایات میں اس بات کا بیان ہے کہ حضرت سَیِّدُنَا عبداللہ بن عَمرو بن عاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے اس بات پر قسم کھائی کہ جب  تک میں زندہ رہوں گا،  دن کوروزہ رکھوں گااور رات کوقیام  (یعنی نوافل کی ادائیگی) کروں گا۔ عَلَّامَہ اَبُو الْحَسَن اِبْنِ بَطَّال عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ ذیالْجَلَالفرماتے ہیں :  ’’ ایسے کام کی قسم  ممنوع ہے جس کی طاقت نہ ہواور قسم توڑےبغیردوسری راہ اختیار کرنابھی ممکن نہ ہوجیساکہ حضورنبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے حضرت سَیِّدُنَا عبداللہ بن عَمرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو ساری زندگی کے روزے رکھنے اور رات بھر عبادت کرنے کی قسم سے منع فرمایا۔اسی طرح اگر کسی شخص نے قسم کھائی کہ وہ شادی نہیں کرے گا اور نہ کچھ کھائے گا،  نہ پئے گا تواہل علم حضرات کے نزدیک یہ قسم پوری کرنا  لازم نہیں ۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کےاس فرمان کی وجہ سے: ( یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَاۤ اَحَلَّ اللّٰهُ لَكَۚ- )  ( پ۲۸،  التحریم:۱)  ترجمہ ٔ کنزالایمان:  ’’ اے غیب بتانے والے  (نبی)  تم اپنے اوپر کیوں حرام کیے لیتے ہو وہ چیز جو نے تمہارے لیے حلال کی۔ ‘‘ اور اسی طر ح جس نے قسم کھائی کہ وہ نکاح نہیں کرے گا اس پر لازم ہے کہ وہ نکاح کرے،  اسی طرح وہ تمام جائز کا م جن کے نہ کرنے کی قسم کھالی ہو،  ان کاموں کو بجا لائے اور قسم کا کفارہ دے۔اس حدیث میں اس بات کا بھی ذکر ہے کہ عبادت میں غُلُو کرنا اور نفس کو مشقت میں ڈالنا مکروہ ہےکیونکہ عبادت میں غُلُو اور جہاد بالنفس کو اپنے اوپر لازم کرنے سے بُرائی سے بچنا مشکل ہوتاہے۔ خاص طور پر روزے جیسی عبادت کہ یہ جسم کو کمزور کرتاہے اسی لیے اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے سفر میں روزہ نہ رکھنے کی رخصت عنایت فرمائی ہے کیونکہ سفر کی مشقت کی وجہ سے کمزوری آجاتی ہے۔ ‘‘  ([1])  

بعض قسموں کا پوراکرنا ضروری ہے:

دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 616صفحات پر مشتمل کتاب  ’’ نیکی کی دعوت ‘‘  صفحہ ۱۷۶ پر ہے: ’’ *بعض قسمیں ایسی ہیں کہ اُن



[1]   شرح بخاری لابن بطال ،کتاب الصیام ، باب صوم الدهر ،۴ / ۱۲۱۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن