30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
گیا کہ میں یہ کہتاہوں : ’’ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی قسم! جب تک میں زندہ رہوں گا، دن کوروزہ رکھوں گااور رات کوقیام (یعنی نوافل کی ادائیگی) کروں گا۔ ‘‘ حضور رحمت عالَم نورِمُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: ’’ کیا تم نے یہ بات کہی ہے؟ ‘‘ میں نے عرض کی: ’’ جی ہاں ! یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! میرے ماں باپ آپ پرفدا ہوں ! میں نے یہ بات کہی ہے۔ ‘‘ فرمایا: ’’ تم اس کی طاقت نہ رکھو گے، پس کبھی (نفلی) روزہ رکھو اور کبھی نہ رکھو، نیند بھی کرو اور قیام (رات کی نفلی عبادت) بھی کرو اور ہر مہینےمیں تین روزے رکھ لیا کرو ، کیونکہ بے شک ایک نیکی کا ثواب دس گنا ہے اور یہ زندگی بھر کے روزے رکھنے کی طرح ہے۔ ‘‘ میں نے عرض کی: ’’ میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں ۔ ‘‘ فرمایا: ’’ ایک دن روزہ رکھو، دو ۲دن چھوڑدو۔ ‘‘ میں نے عرض کی: ’’ میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں ۔ ‘‘ فرمایا: ’’ ایک دن روزہ رکھو ایک دن چھوڑدو، یہ داؤد عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے روزے ہیں اور یہ مُعْتَدِل ترین روزے ہیں ۔ ‘‘ ایک روایت میں ہے کہ ’’ یہ (نفلی) روزوں کا بہترین طریقہ ہے۔ ‘‘ میں نے عرض کی: ’’ میں اس سے افضل کی طاقت رکھتا ہوں ۔ ‘‘ فرمایا: ’’ اس سے اَفضل کچھ نہیں ۔ ‘‘ حضرت سَیِّدُنَا عبداللہ بن عَمرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا ( جب بڑی عمر کو پہنچے تو) فرمایا کرتے: ’’ کاش! میں حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اس فرمان کو قبول کرلیتا کہ ’’ مہینے میں تین روزے رکھو۔ ‘‘ تو یہ مجھے اپنے اہل وعیال اور اپنے مال سے بھی زیادہ محبوب ہوتا۔ ‘‘
ایک روایت میں ہے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے یوں ارشادفرمایا: ’’ مجھے اس بات کی خبر دی گئی ہے کہ تم دن کو روزہ رکھتے ہو اور رات کو قیام کر تے ہو؟ ‘‘ میں نے عرض کی: ’’ جی ہاں !یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! ‘‘ فرمایا: ’’ ایسا نہ کرو، روزہ رکھو بھی اور چھوڑو بھی، نیندبھی کرو اور قیام بھی ، بے شک! تمہارے جسم کا تم پر حق ہے، تمہاری آنکھوں کا تم پر حق ہے، تمہاری زوجہ کا تم پر حق ہے اور تمہارے مہمان کا تم پر حق ہے، تمہارے لیے کافی ہے کہ تم ہر ماہ تین روزے رکھوکیونکہ تمہارے لیے ہر نیکی کا بدلہ دس گُنا ہے یہ عمر بھر کے روزے (شمار) ہوں گے۔ ‘‘ حضرت سَیِّدُنَا عبداللہ بن عَمروبن عاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں : ’’ میں نے خود پر سختی کی تو مجھ پر سختی کی گئی۔ ‘‘ میں نے عرض کی: ’’ یارسولَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!میں اپنے اندر زیادہ قوت پاتاہوں ۔ ‘‘ فرمایا: ’’ اللہ عَزَّ وَجَلَّکے نبی حضرت داؤدعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی طرح روزے رکھو، اس پر اضافہ نہ کرو۔ ‘‘ میں نے عرض کی: ’’ حضرت سَیِّدُنَا داؤد عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے روزےکیسےتھے؟ ‘‘ فرمایا:”نصف زمانہ۔ ‘‘ حضرت سَیِّدُنَا عبداللہ بن عمَرو بن عاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا بڑھاپے میں فرمایا کرتے تھے: ’’ کاش میں نے حضور نبی اکرم نورِمُجَسَّم شاہِ بنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رُخصت قبول کر لی ہوتی۔ ‘‘
ایک روایت میں ہے کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: ’’ مجھے بتایاگیا ہےکہ تم ہمیشہ روزہ رکھتے ہواور رات بھر قرآن پڑ ھتے ہو؟ ‘‘ میں نے عرض کی: ’’ جی ہاں !یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!لیکن میں اس سے خیر ہی کا ارادہ رکھتا ہوں ۔ ‘‘ فرمایا: ’’ اللہ عَزَّ وَجَلَّکے نبی حضرت داؤدعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی طرح روزے رکھو، کیونکہ وہ لوگوں میں سب سے زیادہ عبادت گزار تھے اور ہر ماہ ایک قرآن مکمل کرو۔ ‘‘ میں نے عرض کی: ’’ یارسولَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!مجھے اس سے زیادہ کی طاقت ہے۔ ‘‘ فرمایا: ’’ پھر بیس دنوں میں پورا پڑھ لیاکرو۔ ‘‘ میں نےعرض کی: ’’ مجھے اس سے زیادہ کی طاقت ہے۔ ‘‘ فرمایا: ’’ دس دنوں میں ختم کر لیا کرو۔ ‘‘ میں نےعرض کی: ’’ مجھے اس سے زیادہ کی طاقت ہے۔ ‘‘ فرمایا: ’’ سات دنوں میں ختم کرواور اس پر اضافہ نہ کرو ۔ ‘‘ حضرت سَیِّدُنَا عبداللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں : ’’ میں نے خود پر سختی کی تو مجھ پر سختی کی گئی اور مجھ سے حضورنبی اکرم شاہِ بنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایاتھاکہ ’’ تم نہیں جانتے، شاید تمہاری عمر طویل ہو جائے۔ ‘‘ فرماتے ہیں : ’’ پس میں اس عمر کو پہنچ گیا جس کے بارے میں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایاتھا۔جب مجھے بڑھاپا آیاتو میں نے چاہا کہ کاش میں نے حضور نبی رحمت شفیع اُمَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی رخصت قبول کرلی ہوتی۔ ‘‘
ایک روایت میں یوں ہےکہ سرکارِ مکہ مکرمہ سردارِ مدینہ منورہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’ تیری اولاد کا تجھ پر حق ہے۔ ‘‘ اورایک روایت میں یوں ہے کہ تین مرتبہ یہ ارشاد فرمایا: ’’ جس نے ہمیشہ کا روزہ رکھا اس نے روزہ نہیں رکھا۔ ‘‘ ایک روایت میں ہے کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: ’’ اللہ عَزَّ وَجَلَّکےنزدیک سب سے پسندیدہ روزہ حضرت داؤد عَلَیْہِ السَّلَام کا روزہ ہے اور سب سے پسندیدہ نماز حضرت داؤد عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی نماز ہے۔ وہ آدھی رات آرام کرتے، دوتہائی رات نماز پڑھتےپھر چھٹا حصہ آرام فرماتے، ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن نہ رکھتے اور جب جنگ میں دشمن کا سامنا ہوتا تو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع