30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یہ ہے کہ نیند کی وجہ سے اسے معلوم نہ ہوگا کہ وہ نماز کا کونسا فعل اور نماز کے کون سے کلمات کہہ رہا ہے۔ ہوسکتاہے کہ وہ دعاواستغفارکرے مگر اس سے غلطی واقع ہوجائے اور اپنے آپ کو برا بھلا کہنے لگے۔اسی طرح بجائے ”اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ یا اَللّٰھُمَّ ارْحَمْنِیْ“کہنے کے یوں کہہ دے:اےاللہ عَزَّ وَجَلَّ! مجھے عذاب دے اور مجھ پر لعنت کر۔ ‘‘ ([1])
مُفَسِّر شہِیرمُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الْاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّانفرماتے ہیں : ’’ معلوم ہوا کہ اُونگھتے ہوئےنماز پڑھنامکروہ وممنوع ہے کہ جس کی وجہ آگے آرہی ہے۔مثلاً اونگھتے ہوئے بجائے اِغْفِرْلِیْ کےاِعْفِرْلِیْ کہہ جائے غَفَرَ (غین کے ساتھ) کے معنی ہیں بخشنا، عَفَرَ (عین کے ساتھ) کے معنی ہیں مٹی میں ملانا، ذلیل وخوار کرنااور بعض ساعتیں قبولیت کی ہوتی ہیں جو زبان سے نکلے وہ ہوجاتا ہے۔ اس لیے بہت احتیاط چاہیے۔ خیال رہے کہ بعض دفعہ مقتدی امام کے پیچھے اُونگھ جاتے ہیں ، انہیں منہ دھو کر کھڑا ہونا چاہیے مگراُس اُونگھ کی وجہ سے نمازباجماعت نہ چھوڑنی چاہیے۔ ‘‘ ([2])
نیند و اُونگھ سے متعلق چندضروری مسائل:
(1) بیمارلیٹ کر نماز پڑھتا تھا نیند آگئی وُضو جاتا رہا۔ (2) اُونگھنے یا بیٹھے بیٹھے جھونکے لینے سے وُضو نہیں جاتا ۔ (3) جُھوم کر گر پڑا اور فوراً آنکھ کھل گئی وُضو نہ گیا۔ (4) نماز وغیرہ کے انتظار میں بعض مرتبہ نیند کا غلبہ ہوتا ہے اور یہ دفع کرنا چاہتا ہے تو بعض وقت ایسا غافل ہو جاتا ہے کہ اس وقت جو باتیں ہوئیں اُن کی اِسے باِلکل خبر نہیں بلکہ دو تین آواز میں آنکھ کھلی اور اپنے خیال میں یہ سمجھتا ہے کہ سویا نہ تھا، اس کے اِس خیال کا اعتبار نہیں اگر معتبر شخص کہے کہ تُو غافل تھا، پکارا جواب نہ دیا یا باتیں پوچھی جائیں اور وہ نہ بتا سکے تو اس پر وُضو لازم ہے۔ فائدہ: انبیاءعَلَیْہِمُ السَّلَام کا سونا ناقض وُضو نہیں ان کی آنکھیں سوتی ہیں دل جاگتے ہیں ۔ علاوہ نیند کے اور نواقض سے انبیاء عَلَیْہِمُ السَّلَام کا وُضو جاتا ہے یا نہیں ، اس میں اختلاف ہے ، صحیح یہ ہے کہ جاتارہتا ہے بوجہ اُن کی عظمتِ شان کے، نہ بسبب نجاست کے کہ ان کے فُضْلَاتِ شریفہ طَیِّب و طاہِر ہیں جن کا کھانا پینا ہمیں حلال اور باعثِ برکت۔ ‘‘ ([3])
مدنی گلدستہ
’’ احمد ‘‘ کے4حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے4مدنی پھول
(1) ہر عبادت احتیاط وتوجہ سے کرنی چاہیے کیونکہ ہوسکتاہے کہ بے خیالی میں کی جانے والی عبادت سعادت مندی کے بجائے شقاوت وبدبختی کا سبب بن جائے۔
(2) نمازاداکرنے والے کو چاہیے کہ وہ حضورِقلبی اور نِشاط کے ساتھ نماز اداکرے۔
(3) جس شخص کونماز میں اُونگھ آئےاسےچاہیےکہ نمازکوطول نہ دے۔ بلکہ جلدی نماز مکمل کر کے سُستی واُونگھ دُور کرے ۔
(4) انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کا سونا ناقص وضو نہیں ، کیونکہ اُن کی آنکھیں سوتی ہیں ، دل جاگتے ہیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں دل جمعی اور حضورِ قلبی کے ساتھ عبادت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔ آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حدیث نمبر:148
حُضُور عَلَیْہِ السَّلَام کی نماز اور خُطْبَہ کی کیفیَّت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع