30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عبادات میں اکتاہٹ سےمحفوظ فرمائے۔ آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حدیث نمبر: 147
اُوْنْگھ کی حالت میں نماز پڑھنے کی مُمَانَعَت
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا اَنَّ رَسُوْلَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اِذَا نَعَسَ اَحَدُكُمْ وَهُوَ يُصَلِّي، فَلْيَرْقُدْ حَتَّى يَذْهَبَ عَنْهُ النَّوْمُ، فَاِنَّ اَحَدَكُمْ اِذَا صَلَّى وَهُوَ نَاعِسٌ لَا يَدْرِيْ لَعَلَّهُ يَذْهَبُ يَسْتَغْفِرُ فَيَسُبَّ نَفْسَهُ. ([1])
ترجمہ :اُمُّ المؤمنین حضرت سَیِّدَتُنَا عائشہ صدیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاسےمروی ہے، رسولِ اکرم نورِمُجَسَّم شاہِ بنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: ’’ جب تم میں سے کسی کو نماز کی حالت میں اُونگھ آئے تو اُسے چاہیے کہ سوجائے یہاں تک کہ اُس کی نیند چلی جائے کیونکہ جب تم میں سے کوئی اُونگھتے ہوئے نماز پڑھے تو وہ نہیں جانتاکہ شایدبخشش مانگتے مانگتے وہ اپنے آپ کو گالیاں دینے لگے۔ ‘‘
نمازی کی کیفیت کیسی ہونی چاہیے؟
عَلَّامَہ اَبُو زَکَرِیَّا یَحْیٰی بِنْ شَرَف نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’ اس حدیث پاک میں ترغیب ہے کہ نماز کے لیے خشو ع وخضوع، فراغتِ قلب اور نشاط وسرور کے ساتھ آنا چاہیےاورجس شخص پرنیند کا غلبہ ہواسےسونے کاحکم دیاگیاہےتاکہ اس کی نیند چلی جائے اور یہ حکم فرض نمازاوردن و رات کے نوافل میں عام ہےاوریہی ہمارااور جمہورکامذہب ہےلیکن اگرفرض نمازکا وقت جارہاہو اور اسے نیند کا غلبہ ہو تو وہ ہر گز نہ سوئے بلکہ فرض نماز وقت میں ادا کرے۔ ‘‘ حضرت سَیِّدُنَا قاضی عیاض عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَہَّابفرماتے ہیں : ’’ حضرت سَیِّدُنَا امام مالک عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْخَالِقاور ایک جماعت نے اس حکم کو رات کی نفلی عبادت پر محمول کیا ہےکیونکہ نیند کا غلبہ رات ہی میں ہوتا ہے ۔ ‘‘ ([2])
عَلَّامَہ مُلَّا عَلِی قَارِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِیفرماتے ہیں : ’’ حدیث پاک میں سونے کا حکم اِستحبابی ہے اور اس حکم پر عمل کرنے والے کو ثواب بھی ملے گااور ا ُونگھ کی حالت میں نماز پڑھنا مکروہ ہے یہاں تک کہ نیند چلی جائے۔ ‘‘ ([3])
عَلَّامَہ شَھَابُ الدِّیْن اَحْمَدقَسْطلانِی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیفرماتے ہیں : ’’ حدیث پاک میں سونے کاحکم احتیاطاً دیا گیاہےاور یہ حکم ایک احتمالی علت کی بناپر ہے۔امام نَسائی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی ایک روایت میں ہے کہ نمازمکمل کرنے کے بعدنیند پوری کرے ۔نہ یہ کےصرف اُونگھ آنے کی بناپرہی نماز توڑدے۔‘‘([4])
محقق علی الاطلاق شیخ عبدالحق محدّث دہلوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیفرماتےہیں : ’’ اُونگھ ، نیند کی گرانی اور اس کی ابتدائی حالت ہے ۔اُونگھ دراصل ایک لطیف ہوا ہوتی ہے جو دماغ کی طرف سے آتی ہے اور آنکھوں کو ڈھانپ لیتی ہےاور دل تک نہیں پہنچتی۔ جب یہ ہوا دل تک پہنچ جاتی ہے تو اسے نیند کہتے ہیں ۔ اُونگھ کی صورت میں اگر اُٹھ کھڑاہواور کام کاج کرنے لگے جس سے اُونگھ دُور ہوجائے تو ایسا ہوجاتاہے۔مگر جب نیند غالب آجائےاور اسے ہٹانادماغ کو نقصان دے اور بدن کے بوجھل ہونے کا باعث بنے تو یہ حالت اختلاف حالات واَوقات سے معلوم ہوجاتی ہے۔حدیث پاک کے الفاظلَا یَدْرِیْ (یعنی وہ نہیں جانتا) سے مراد
[1] بخاری، کتاب الوضو ء،باب الوضو ء من النوم ومن لم ير من النعسة ۔۔۔الخ،۱ / ۹۴،حدیث: ۲۱۲ ۔
[2] شرح مسلم للنووی ، کتاب صلوۃ المسافرین وقصرھا، باب امرمن نعس فی صلاتہ۔۔۔الخ،۳ / ۷۴،الجز السادس ۔
[3] مرقاۃ المفاتیح،کتاب الصلاۃ،باب القصد فی العمل،۳ / ۳۱۷، تحت الحدیث: ۱۲۴۵۔
[4] ارشاد الساری، کتاب الوضو ء، باب الوضوء من النوم، ۱ / ۵۱۰، تحت الحدیث: ۲۱۲۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع