دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

ہو جاؤاور حد سے بڑھنےوالوں میں شامل ہوجاؤ۔خبردار!حد سے نہ بڑھو، درمیانی راہ اختیار کرو، تم منزلِ مقصود تک پہنچ جاؤگے۔اپنے تمام اوقات عمل میں نہ گزاروبلکہ نشاط کے اوقات کو غنیمت جانواور وہ دن کا پہلا اور آخری حصہ اور رات کا کچھ حصہ ہے اوراپنی جانو ں پر رحم کر و اور اِن اوقات کے علاوہ آرام کرو تاکہ ہمیشگی سے عبادت کر سکو ۔ ‘‘   ([1])  

دین میں ملنے والی  نرمی اختیار کرو:

عَلَّامَہ حَافِظ اِبنِ حَجَر عَسْقَلَانِی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیفرماتے ہیں : ’’  جو دین میں سختی اختیار  کرتا ہے  دین اس پر غالب آجا تا ہے۔یعنی جو شخص اعمالِ دینیہ میں نرمی کو چھوڑ کر ان کی گہرائی میں جانے کی کوشش کرتا ہے  وہ  عاجز  آکر عمل چھوڑ دیتا ہے۔ حضرت سَیِّدُنَا ابن منیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں :  ’’ یہ  فرمانِ عالی نبوت کی نشانیوں میں سےایک نشانی ہے۔ کیونکہ ہمارا اور ہم سے پہلے لوگوں کا مشاہدہ ہے کہ جوبھی دین میں سختی کر تے  ہیں اُن کے اَعمال اُن سے منقطع ہوجاتے ہیں ۔ خیال رہے کہ حدیث مذکور میں عبادات  کو کامل طریقوں سےاَدا   کرنے کی ممانعت نہیں کیونکہ یہ تو قابل تعریف ہے۔منع تو ایسےعمل  سے کیا گیا ہے جو اُکتاہٹ یا فرائض وواجبات کے ترک کی طرف لےجائےیا اس کی وجہ سے فرض نماز کا وقت نکل جائے۔ جیسے کوئی شخص پوری رات  نوافل  پڑھتا رہے  اور رات کے آخری حصے میں نیند کاغلبہ ہو جائے اور  فجر کی جماعت نکل جائے یاوقت ہی نکل جائے۔اور خوش رہویعنی اس عمل پرثواب کی خوشخبری ہے جو ہمیشہ کیا جائے اگرچہ  تھوڑا ہو۔ خوشخبری سےمرادیہ ہے کہ جوشخص کامل طورپرنیک عمل کرنے سےعاجز ہواوروہ عجز  اس کی  اپنی طرف سے نہ ہوتو  اس  سے ثواب میں کمی نہیں آتی۔ ‘‘  ([2])

میانہ روی مقصودتک پہنچاتی ہے:

میانہ روی اختیار کرو تم اپنے مقصد کو  پا لو گے۔یعنی تم اپنے مقصودتک یااللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رضا والے اَعمال  تک  میانہ روی ہی  کے ذریعے پہنچو گےاور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ تم سے چاہتاہے کہ وہ تمہارے اَعمال  قبول فرمائے، تم سے راضی ہوجائے اورتمہیں جنت الفردوس میں داخل فرما دے۔لہٰذاتمہیں چاہیے کہ میانہ روی اختیار کرو۔‘‘([3])  

دین اسلام میں سختی نہیں :

مُفَسِّر شَہِیرمُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الْاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّانفرماتے ہیں :  ’’ اسلام آسان دین ہے۔ اس میں یہودیت کی طرح سختیاں نہیں کہ اُن کے ہاں ترکِ دنیاعبادت تھی ہمارے ہاں دنیاداری بھی عبادت ہے کہ سنتِ رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمہے۔ ربّ فرماتا ہے: ( یُرِیْدُ اللّٰهُ بِكُمُ الْیُسْرَ )  (پ۲،  البقرۃ:۱۸۵)   ( ترجمہ ٔ کنزالایمان: اللہ تم پرآسانی چاہتاہے۔)  جو شخص غیرضروری عبادت کو اپنے لیے ضروری بنالے وہ مغلوب ہوکر تھک کررہ جاوےگا اورپھرگناہگارہوگا۔مثلاً کوئی عمر بھر روزے رکھنے کی نذرما ن لے تونہ کرسکےگاپھراپنی نذرکی وجہ سےگناہ گارہوگا۔ (خوش رہو) یعنی نیک اعمال کیے جاؤ اللہ  (عَزَّوَجَلَّ )  سےقرب اختیار کرواور لوگوں کودین سے ڈراؤ نہیں بلکہ خوشخبریاں دے کراُدھرمائل کرویا خود خوش وخرم رہوکہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہماری کوتاہیوں سے درگزرفرمائے گا،  ہمیں اپنے فضل سے بخش دے گا یعنی دوسروں کو خوشخبریاں دویا خودخوشخبریاں لو۔ ‘‘  ([4])  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مدنی گلدستہ

 



[1]   عمدۃ القاری،کتاب الرقاق، باب القصد والمداومۃ۔۔۔الخ،۱۵ / ۵۴۱،تحت الحدیث: ۶۴۶۳ملتقطا۔

[2]   فتح الباری،کتاب  الایمان، باب الدین یسر۔۔۔الخ،۲ / ۸۸،تحت الحدیث: ۳۹۔

[3]   الحدیقۃ    الندیۃ،۱ / ۲۰۳۔

[4]   مرآۃالمناجیح ،۲ / ۲۶۴۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن