دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

محنت کرنے والے ہمیشہ کامیاب ہیں ۔ ‘‘  ([1])

مدنی گلدستہ

 ’’ غوث پاک ‘‘ کے6حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے6مدنی پھول

(1)    دائمی  قلیل عمل  عارضی  کثیر عمل سے  افضل  ہے۔

(2)  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہر طرح کے عجز وقباحت سے  پاک ہے ۔

(3)  بندہ چاہے کتنا ہی عمل کرلے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اُس کی جزا دینے پر قادر ہے،  کیونکہ ربّ تعالی کے خزانے لا محدود ہیں ۔

(4)   عبادت کےساتھ اپنےاہل وعیال کےحقوق کی پاسداری بھی ضروری ہے کہ  یہ بھی  عبادت ہے ۔

(5)  جن عبادتوں میں غلو کرنےسے منع کیا گیاہے ان سےمرادنوافل ومستحبات ہیں جبکہ فرائض و واجبات  تومشقت کی حالت میں بھی ادا کرنے ضروری ہیں ۔

(6)  بلا وجہ اپنے اوپر کسی سخت عمل کو لازم نہیں کرناچاہیے کہ بسا اوقات اس کی وجہ سے دیگر معاملات میں مشکلات پیدا ہوجاتی ہیں ۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّسےدعاہے کہ وہ  ہمارے تمام صغیرہ کبیرہ گناہوں کو معاف فرمائے،  ہمیں دین  ودنیا کی بے شمار بھلائیاں عطا فرمائے ۔

  آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر:143                                                                     

اَعْمَالِ نَبوِی کی جُسْتْجُو

وَعَنْ اَ نَسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ:جَاءَ ثَلاَ ثَۃُ رَہْطٍ اِلَی بُیُوْتِ اَزْوَاجِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ،  یَسْاَلُوْنَ عَنْ عِبَادَۃِ النَّبیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا اُخْبِرُوْا کَاَ نَّہُمْ تَقَا لُّوْہَا وَقَالُوْا:اَ یْنَ نَحْنُ مِنَ النَّبیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قدْ غُفِرَ لَہُ مَاتَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ وَمَا تَاَخَّرَ. قَالَ اَحَدُہُمْ:اَمَّااَنَا فَاُصَلِّی اللَّیْلَ اَبَداً،  وَ قالَ الْاٰخَرُ: وَاَنَا اَصُوْمُ الدَّہْرَ وَلَا اُفْطِرُ،  وَقَالَ الْآخَرُ: وَاَ نَا اَعْتَزِلُ النِّسَاءَ فَلاَ اَ تَزَ  وَّجُ اَبَداً،  فَجَاءَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِلَیْہِمْ فَقَالَ:اَنْتُمُ الَّذِیْنَ قُلْتُمْ کَذَا وَکَذَا؟ اَمَّا وَاللّٰہِ!اِنّیِ لَاَ خْشَاکُمْ لِلّٰہِ وَاَتْقَا کُمْ لَہُ لٰکِنِّی اَصُوْمُ وَاُفْطِرُ، وَاُصَلِّی وَاَرْقُدُ، وَاَ تَزَ  وَّجُ النِّساءَ،  فَمَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِیْ فَلَیْسَ مِنِّی .  ([2])

ترجمہ :حضرتِ سَیِّدُنا اَنس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ تین صحابۂ کرام  عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان حضور نبی  اکرم نورِمُجَسَّم شاہِ بنی آدم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عبادت کے بارے میں پوچھنے کے لیے اَزواجِ مطہرات رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّکے گھر کی طرف آئے۔جب انہیں اس بارے میں بتایا گیا تو گویا کہ انہوں نےآپ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی عبادت کو تھوڑا سمجھا۔کہنے لگے: ’’ ہم کہاں اور سرکارِ دوعالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا مرتبہ کہاں ؟  آپ کے سبب تو آپ کے اگلوں پچھلوں کے گناہ معاف کردیے گئے۔ ‘‘ پھر اُن میں سے ایک نے کہا: ’’ میں ہمیشہ رات بھر نماز پڑھا کروں گا۔ ‘‘ دوسرے نے کہا:  ’’ میں ہمیشہ روزہ رکھوں گااورکبھی نہیں چھوڑوں گا۔ ‘‘ تیسرے نے کہا:  ’’ میں عورتوں سے علیحدہ رہوں گا، کبھی شادی نہیں کروں گا۔ ‘‘  حضور نبی رحمت شفیع اُمَّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اُن کے پاس تشریف لائے اور ارشادفرمایا:  ’’ کیا تم لوگوں نے ایسا ایسا کہا ہے؟  سن لو!خدا کی قسم !میں تم میں سب سے زیادہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّسے ڈرنے والا ہوں اور سب سے زیادہ پرہیزگارہوں ۔لیکن پھر بھی  میں روزہ بھی رکھتاہوں اور افطار بھی کرتا ہوں ،  نمازبھی پڑھتا ہوں اور سوتا بھی ہوں اور عورتوں سے شادی بھی کرتاہوں ۔ جس نے میری سنت سے منہ  موڑاوہ مجھ سے نہیں ۔ ‘‘

 



[1]   مرآۃالمناجیح،۲ / ۲۶۳ ملخصاً۔

[2]   بخاری،کتاب النکاح، باب الترغیب    فی النکاح،۳ / ۴۲۱،حدیث: ۵۰۶۳۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن