دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

میں نیچی نگاہیں رکھوں کاش اکثر………عطا کر دے شرم وحیا یاالٰہی

ہو اَخلاق اچھا ہو کردار ستھرا………مجھے متقی تو بنا یاالٰہی

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

باب نمبر: 14                                                                                                                                             

عِبَادَت میں مِیَانَہ رَوِی کابیا ن

تمام خوبیاں اُس  خالق کائنات عَزَّ  وَجَلَّکے ‏لیے ہیں جس نے ہمیں اِنسان بنایااور سب سے بہترین اُمَّت  میں پیدا فرمایا۔بے شمار درودوسلام ہوں نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پرجنہوں  نے عبادات پر ہماری رہنمائی فرمائی،  عبادات میں زیادتی کے مختلف طریقے بتائے،  ساتھ ہی عبادات میں میانہ روی کا بھی درس عظیم دیا۔ اسلام میں دنیا سے اس طرح قطع تعلقی کرلینا یا رہبانیت اختیار کرلینا ممنوع ہے جس سے دیگر فرائض وواجبات وحقوق العباد کی ادائیگی میں دشواری ہو۔ عبادات میں میانہ روی میں فائدے ہی فائدے اور ڈھیروں بھلائیاں پوشیدہ ہیں ،  میانہ روی سے   کی جانے والی  عبادات میں دل جمعی اور استقامت  نصیب ہوتی ہے۔  اپنے اور  متعلقین  کے حقو ق کی ادائیگی میں سہولت رہتی ہےاور بندہ آسانی سے  کامیابی کی منزلوں تک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔ کیونکہ عبادات میں میانہ روی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے نیک بندوں کا طریقہ اور اُن کی سنت ہے،  اس کی  پیروی میں  عافیت وآسانی ہے۔اورمیانہ رویکے بارے میں  ہمارے  پیارے آقا مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے خوب ترغیب دلائی ہے۔ریاض الصالحین کایہ باب”عبادت میں میانہ روی“کے بارے میں ہے۔ عَلَّامَہ اَبُو زَکَرِیَّا یَحْیٰی بِنْ شَرَف نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے اس باب میں 2 آیات مقدسہ اور11احادیث مبارَکہ  بیان  کی ہیں ۔ اس باب میں ان آیات  و احادیث  مبارکہ کی تفسیر  وتوضیح نیز میانہ روی کی اہمیت و فضیلت اور اس  سے متعلق روایات و حکایات بیان کی جائیں گی۔ پہلے آیاتِ مبارکہ اور ان کی تفسیر  ملاحظہ  فرمائیے۔

 (1) نزولِ قرآن باعث مشقت نہیں

فرما نِ باری تعالٰی ہے:

طٰهٰۚ (۱)  مَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْكَ الْقُرْاٰنَ لِتَشْقٰۤىۙ (۲)   (پ۱۶،  طہ: ۱۔ ۲)                                                         

 ترجمہ ٔ کنزالایمان: اے محبوب ہم نے تم پر یہ قرآن اس ‏لیے نہ اُتارا کہ تم مشقت میں پڑو۔

عَلَّا مَہ عَلَاءُ الدِّیْن عَلِی بِنْ مُحَمَّد خَازِن رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں :  ’’ جب مشرکین نے رحمتِ عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کوعبادت میں بہت زیادہ کوشش کرتے دیکھا توکہا: اے محمد! (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) تم پر قرآن اس ‏لیے اُتاراگیا ہے کہ تم مَشَقَّت میں پڑو۔ اس پر یہ آیت مباکہ  نازل ہوئی۔ ‘‘  ([1])

تفسیرِ کبیرمیں امام فخر الدین رازِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْھَادِیفرماتے ہیں : ’’  رسولِ کریم،  رؤف ورحیم صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّم ساری ساری رات اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی عبادت کرتے یہاں تک کہ آپ کے قدمین شریفین میں ورم آجاتا۔اسی طرح یہ بھی مروی ہے کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمجب رات میں عبادت کے ‏لیے کھڑے ہوتے تو اپنے سینہ مبارکہ پر رسّی  باندھ لیتے  اور سوتے نہ تھے۔ بعض نے کہا کہ آپ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ایک ہی پاؤں مبارکہ پر کھڑے ہوکر عبادت کرتے تھے۔بعض نے کہا کہ ساری  ساری رات جاگتے تھے۔ تو جبریل امین عَلَیْہِ السَّلَامحکم اِلٰہی لے کر حاضر ہو ئے کہ اپنی جان پر رحم فرمائیے!آپ پرآپ کی جان کا بھی حق ہے یعنی ہم نے آپ پر یہ قرآن اِس ‏لیے نہیں اتارا کہ بہت زیادہ  عبادت کے ذریعے اپنی جان کو تکلیف اورمشقت میں ڈالیں بلکہ ہم نےآپ کونرمی اورآسانی کے‏لیےبھیجاہے۔ ‘‘  ([2])

 



[1]   تفسیرخازن، پ۱۶،طہ، تحت الآیۃ: ۱، ۳‏ / ۲۴۸۔

[2]   تفسیر کبیر، پ۱۶، طه، تحت الآیۃ: ۲، ۸‏ /  ۶۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن