30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(1) صبح سویرے کی نیتیں (2) جوتے پہننے کی نیتیں (3) جوتے اتارنے کی نیتیں (4) بیت الخلاء جانے کی نیتیں (5) وضو کی نیتیں (6) مسجد میں جانے کی نیتیں (7) دعا مانگنے کی نیتیں (8) مؤذن کے لیے نیتیں (9) امام کے لیے نیتیں (10) خطبے کی نیتیں (11) پانی پینے کی نیتیں (12) کھانے کی نیتیں (13) مل کر کھانے کی مزید نیتیں (14) خلال کی نیتیں (15) مہمان نوازی کی نیتیں (16) دعوتِ طعام پر جانے کی نیتیں (17) چائے/دودھ پینے کی نیتیں (18) لباس پہننے/اتارنے کی نیتیں (19) تیل ڈالنے/کنگھی کرنے کی نیتیں (20) عمامہ شریف باندھنے کی نیتیں (21) خوشبو لگانے کی نیتیں (22) گھر سے نکلتے وقت کی نیتیں (23) راہ چلنے /سیڑھی چڑھنے اترنے کی نیتیں (24) بیٹھنے کی نیتیں (25) ماں باپ کی خدمت اور اپنے بچوں کو پیار کرنے کی نیتیں (26) اولاد ملنے کی نیتیں (27) بچے کا نام رکھنے کی نیتیں (28) عقیقے کی نیتیں (29) صلہ رحمی کی نیتیں (30) تجارت کی نیتیں (31) ملازمت کی نیتیں (32) قرض لینے کی نیتیں (33) قرض دینے کی نیتیں (34) فون کرنے یا وصول کرنے کی نیتیں (35) اپنے پاس فون رکھنے کی نیتیں (36) بجلی استعمال کرنے کی نیتیں (37) پنکھا یا *.Cیا واشنگ مشین چلانے کی نیتیں (38) کمپیوٹر کے متعلق نیتیں (39) مدنی چینل دیکھنے کی نیتیں (40) دینی کتاب پڑھنے کی نیتیں (41) دینی مدرسے میں پڑھنے کی نیتیں (42) علم دین/قرآنِ مبین پڑھنے کی نیتیں (43) تلاوت کرنے کی نیتیں (44) تلاوت سننے کی نیتیں (45) درود شریف پڑھنے کی نیتیں (46) نعت شریف پڑھنے کی نیتیں (47) عالِم دین کی خدمت میں حاضری کی نیتیں (48) مزارات پر حاضری کی نیتیں (49) نیکی کی دعوت اور انفرادی کوشش کی نیتیں (50) برائی سے منع کرنے کی نیتیں (51) بیان کرنے کی نیتیں (52) بیان سننے کی کی نیتیں (53) ملاقات کی نیتیں (54) مدنی انعامات کا رسالہ پر کرنے کی نیتیں (55) قفلِ مدینہ لگانے کی نیتیں (56) مدنی قافلے میں سفر کی نیتیں (57) لنگر رسائل کی نیتیں (58) مدنی مشورہ کرنے اور دینے کی نیتیں (59) مدنی کاموں کی کارکردگی جمع کروانے میں نیتیں (60) دعوتِ اسلامی کے اِجتماعی اِعتکاف کی نیتیں (61) ناخن کاٹنے کی نیتیں (62) زلفیں کاٹنے کی نیتیں (63) سراور داڑھی کے بالوں میں مہندی لگانے کی نیتیں (64) اسلامی بہنوں کے لیے مہندی لگانے کی نیتیں (65) پردے کی نیتیں (اِسلامی بہنوں کے لیے) (66) سُرمہ لگانے کی نیتیں (67) سونے کی نیتیں (68) علاج کروانے کی نیتیں (69) مریض کی عیادت کی نیتیں (70) تعزیت کی نیتیں (71) جنازے میں شرکت کی نیتیں (72) قبرستان جانے کی نیتیں ۔
مذکورہ بالانیک کاموں میں اچھی اچھی نیتوں کی تفصیلی معلومات کے لیے ’’ ثواب بڑھانے کے نسخے ‘‘ اس رسالے کا خود بھی مطالعہ فرمائیے اور دوست اَحباب کو بھی اِس کی ترغیب دلائیے۔
اچھی اچھی نیتوں کا، ہو خدا جذبہ عطا
بندۂ مخلص بنا، کر عفو میری ہر خطا
اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ہر نیک اور جائز کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی توفیق عطا فرمائے، نیکیاں کرنے، دوسروں کو نیکیوں کی ترغیب دلانے، گناہوں سے بچنے اور دوسروں کو بچانے کی توفیق عطا فرمائے، ہمارے تمام صغیرہ کبیرہ گناہوں کو معاف فرمائے، ہماری حتمی مغفرت فرمائے۔ آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
عمل کا ہو جذبہ عطا یاالٰہی………گناہوں سے مجھ کو بچا یاالٰہی
میں پانچوں نمازیں پڑھوں باجماعت………ہو توفیق ایسی عطا یاالٰہی
میں پڑھتا رہوں سنتیں وقت ہی پر………ہوں سارے نوافل ادا یاالٰہی
دے شوقِ تلاوت دے ذوقِ عبادت………رہوں باوضو میں سدا یاالٰہی
ہمیشہ نگاہوں کو اپنی جھکا کر………کروں خاشعانہ دعا یاالٰہی
نہ نیکی کی دعوت میں سستی ہو مجھ سے………بنا شائق قافلہ یاالٰہی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع