دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

جب گٹھَّا کھولاتو اس میں کھجور کے تنے جتنا موٹا اوربہت ہی زہریلا سیاہ اژدہاتھا۔آپ عَلَیْہِ السَّلَامنے اس شخص  سے فرمایا:  ’’ صدقہ کی ہوئی روٹی نے تجھے  اس خطرناک زہریلے اژدھے سے بچالیا۔ ‘‘  ([1])

مدنی گلدستہ

 ’’ نیک عمل ‘‘ کے6حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے6مدنی پھول

(1)  مُخَیَّرحضرات کو چاہیے کہ وہ مجبوروبے روزگارمسلمانوں  کی دستگیری کریں تاکہ ان کے مسائل حل ہوں اور بھائی چارے کی فضا قائم ہو۔

(2)  انسان پراتنامال کمانا ضروری ہے جس سے وہ اوراس  کے اہل وعیال  محتاجی سے بچے رہیں اور انہیں دوسروں کےسامنے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے۔

(3)  بعض نیکیاں آسانی سے ہوجاتی ہیں اوربعض میں  دشواری  کا سامنا  ہوتا ہے ۔پس جب  انسان مشکل اَعمال کرنے سے عاجز آجائے تو نیکیوں  سے بالکل دُور ہونے کے بجائے آسان  نیکیوں کی طرف منتقل ہوجائے ۔

(4)   اسلام دینِ کامل ہےجو ہمیں خودداری اور خود کفالت کا درس دیتاہے۔

(5)  کسی کی مدد کرنےکے لیے صرف مال ہی ضروری نہیں بلکہ اوربھی کئی طریقوں سے مدد کی جاسکتی ہے۔ جیسے  کسی  کو اچھا مشورہ دینا ، اچھی نصیحت کرنا ،   جائز سفارش  کرنا ،  کسی کا کوئی کام کر دینا وغیرہ ۔

(6)  بقدرِ ضرورت حلال  مال مل جانا بھی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی  بہت بڑی نعمت ہے کیونکہ بسااوقات آدمی تنگ دستی ومحتاجی  کی  وجہ سے  مختلف گناہوں میں مبتلا ہو جاتاہے۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّسےدعاہےکہ وہ ہمیں غیروں کی محتاجی سے بچائے، تنگ دستی و مُفلسی سے ہماری حفاظت فرمائے،   بقدرِضرورت حلال رزق اتنا عطا فرمائے کہ ہم  اپنے نادارمسلمان بھائیوں کی بھی مدد کر سکیں ۔       آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ثواب بڑھانے کے نسخے:

میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو! ریاض الصالحین کے مذکورہ بالا باب میں بھلائی کے طریقوں کو بیان فرمایا گیا ،  نیز مختلف اَعمال اور اُن پر ملنے والے مخصوص ثواب کو بھی بیان فرمایا گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک  ’’ دعوتِ اسلامی ‘‘  اور بانی دعوتِ اسلامی،  شیخ طریقت،  امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اس عظیم مدنی مقصد کے تحت کہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سنتوں کی تربیت کی مدنی راہ پر تیزی سے گامزن ہیں ۔آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی یہ کوشش ہے کہ پیارے آقا،  مدینے والے مصطفےٰ،  حضور نبی رحمت،  شفیع اُمَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اِس دُکھیاری اُمَّت کو نیکی کی دعوت پیش کرکے نیکیوں سے محبت اور گناہوں سے نفرت دلائی جائے،  یہی وجہ ہے کہ آپ وقتاً فوقتاً اپنے آڈیو،  ویڈیو بیانات،  مدنی مذاکروں ،  کتب ورسائل وتحریری بیانات کے ذریعے اُمَّت مُسْلِمہ کی ثواب بڑھانے کے مختلف طریقوں اور نسخوں کی طرف رہنمائی فرماتے رہتے ہیں ۔ ’’ ثواب بڑھانے کے نسخے ‘‘  یہ رسالہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے،  اس رسالے میں آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مختلف کاموں میں کی جانے والی اچھی اچھی نیتوں کو تفصیلاً بیان فرمایا ہے۔یقیناً مسلمان کی نیت اس کے عمل سے بہتر ہے۔ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخل کرے گی۔ جس نے نیکی کا ارادہ کیا پھر اسے نہ کیا تو اس کے لیے ایک نیکی لکھی جائے گی۔ بغیر اچھی نیت کے کسی بھی نیک کام کا ثواب نہیں ملتا۔ جتنی اچھی نیتیں زیادہ،  اتنا ثواب بھی زیادہ۔ شیخ طریقت،  امیراہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے اس رسالے میں تقریبا ً72نیک کاموں کی مختلف نیتیں بیان فرمائی ہیں ،  اُن کاموں کی تفصیل یہ ہے:

 



[1]   عیون الحکایات، الحکایۃ الثالثۃ والخمسون بعدالثلاثمائۃ، ص۳۱۲۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن