دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

لوگ داخل ہوں گے جن کے دل پرندوں کے دلوں کی مثل ہوں گے۔ ‘‘

پرندوں کے دلوں سے تشبیہ کی وجہ:

حدیث مذکور میں اُن لوگوں کو جنت کی بشارت دی گئی ہے جن کے دل پرندوں کے دلوں کی طرح نرم و کمزور ہوں گے،  جس طرح رزق کے معاملے میں پرندے اپنے پروَردگار پر توکل کرتے ہیں ایسا ہی توکل ان لوگوں کا ہوگا ۔جس طرح پرندوں کے دلوں میں حسد ،  بغض ، کینہ وغیرہ نہیں ہوتا اس طرح اُن نیک بختوں کے دل بھی اِن صفاتِ مذمومہ سے پاک ہوں گے۔چنانچہ عَلَّامَہ اَبُو زَکَرِیَّا یَحْیٰی بِنْ شَرَف نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’ مطلب یہ ہے کہ نرمی و کمزوری میں اُن کے دل پرندوں کی مثل ہوں گے جیساکہ ایک حدیث پاک میں ہے کہ اہلِ یمن کے دل نرم اور کمزور ہیں ۔ ایک توجیہ یہ بیان کی گئی ہے کہ ان لوگوں کے دل خوف اور ڈر میں پرندوں کے دلوں کی طرح ہیں کہ پرندے باقی تمام جانوروں کے مقابلے میں زیادہ خوفزدہ رہتے ہیں ۔ (اسی طرح اُن لوگوں کے دلوں پر بھی خوفِ خدا کا غلبہ رہتا ہے اوروہ اُس کی ہیبت سے لرزاں وترساں رہتے ہیں ۔) جیسا کہ فرمانِ باری تعالٰی ہے: )  اِنَّمَا یَخْشَى اللّٰهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمٰٓؤُاؕ- (   (پ۲۲،  فاطر: ۲۸)  ترجمہ ٔ کنزالایمان: ’’ اللہ سے اس کے بندوں میں وہی ڈرتے ہیں جو علم والے ہیں ۔ ‘‘  ([1])

عَلَّامَہ مُلَّا عَلِی قَارِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْبَارِی فرماتے ہیں : ’’ جنتیوں کو نرم و رحم دل اورمخلص ہونے اور حسد،  کینہ،  خیانت،  بغض سے خالی ہونے میں پرندوں سے تشبیہ دی۔اور ایک قول یہ ہے کہ توکل میں تشبیہ دی جیسا کہ ایک دوسری حدیث میں مروی ہے: اگر تم اللہ عَزَّ  وَجَلَّ پر ایسا توکل کرو جیسا کہ توکل کرنے کا حق ہے تو وہ ضرور تمہیں رزق دے گا جس طرح پرندوں کو دیتا ہے کہ وہ صبح کو خالی پیٹ جاتے ہیں اور شام کو پیٹ بھر کر آتے ہیں ۔ ‘‘  ([2])

پرندوں کی چند خوبیاں :

مُفَسِّرشہِیرمُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں :  ’’ چڑیوں کے دل میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ پر توکل اعلیٰ درجے کا ہوتا ہے۔مالک سے مانوس ہوتے ہیں ، اَغنیا سے متنفر کہ غیر کو دیکھا اور بھا گے۔ دلوں میں ڈر بہت زیادہ،  کینہ بغض اُن کے پاس نہیں ۔ جس اِنسان میں یہ صفات پیدا ہو جا ویں وہ تو فر شتہ بن جاوے ۔ ‘‘  ([3])

توکل بہترین چیز ہے:

حضرتِ سَیِّدُنا عبد اللہ بن سلام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کابیان ہے کہ مجھ سے حضرت سَیِّدُنَاسلمان فارسی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا:  ’’ آؤ عہد کریں کہ ہم میں سے جس کا وصال پہلے ہوا وہ خواب میں آکر اپنا حال بتائے گا۔ ‘‘  میں نے کہا:  ’’ کیا ایسا ہوسکتاہے؟  ‘‘  فرمایا : ’’ ہاں ! مؤمن کی روح آزاد رہتی ہے ۔ روئے زمین میں جہاں چاہے جاسکتی ہے،  اور کافر کی روح قید میں ہوتی ہے۔ ‘‘ پھرحضرت سلمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا وصال ہو گیا۔ حضرت سَیِّدُنَا عبداللہ بن سلام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ ایک دن میں دو پہر کے وقت اپنے بستر پر لیٹا ہوا تھا کہ میری آنکھ لگ گئی، اچانک آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ میرے سامنے آئے اوربلند آوازسے سلام کیا۔میں نے سلام کاجواب دیااورپوچھا:  ’’ وصال کے بعد آپ پر کیا گزری اورآپ کو کیا مرتبہ ملا؟  ‘‘  فرمایا:  ’’ میں بہت اچھی حالت میں ہوں اورآپ کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ



[1]   شرح مسلم للنووی،کتاب الجنۃ وصفۃ نعیمھا واھلھا ،۹‏ / ۱۷۷،الجزٰ السابع عشر۔

[2]   مرقاۃ المفاتیح ،کتاب الفتن ،باب صفۃ الجنۃ واھلھا، ۹‏ / ۵۹۳، تحت الحدیث : ۵۶۲۵ملتقطا۔

[3]   مرآۃالمناجیح ،۷‏ / ۴۸۸۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن