دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

نکل چکی  ہوں اور بقیہ نماز مکمل کرلی تو اس کی بھی مغفرت کردی جائے گی اوراگر وہ مسجدمیں جماعت کی نیت سے حاضر ہوا لیکن جماعت ہوچکی تھی  (پھر اس نے تنہا نَماز ادا کر لی )  تو اس کی بھی مغفرت کردی جا تی ہے۔ ‘‘  ([1])

مدنی گلدستہ

سَیِّدَہ ’’ فاطمہ ‘‘ کے5حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے5مدنی پھول

(1)  نمازی کے ‏لیے  مسجد کی طرف  پیدل جانے میں ثواب زیادہ ہے۔

(2)  نیکی کرتے ہوئے جتنی زیادہ نیّتیں ہوں گی اتنا ہی زیادہ  ثواب ملےگا۔

(3)  مسجداللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا گھر ہےاوراس میں حاضر ہونے کے آداب ہیں ہر مسلمان  کواُن آداب  کا خاص خیال  رکھنا چاہیے ۔

(4)   صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان بہت زیادہ تکلیف کے باوجودباجماعت نماز ادا  کیا  کرتے تھے ۔

(5)  نماز کے ‏لیے مسجد آنے پر بھی ثواب ہے اور  نماز پڑھ کر واپس جانے پر بھی ثواب ۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں پانچوں نمازیں باجماعت پہلی صف میں تکبیر اولیٰ کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے،  ہماری حتمی مغفرت فرمائے،  جنت میں بلا حساب داخلہ نصیب فرمائے۔            آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر:138                                                                                                                                                                   

کسی کواپنی نفع بخش چیز دینے کی فضیلت

عَنْ اَبِی مُحَمَّدٍ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَال: قَالَ رَسُوۡلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اَرْبَعُوۡنَ خَصْلَةً اَعْلَاهَا مَنِيۡحَةُ الْعَنْزِ،  مَامِنْ عَامِلٍ يَعْمَلُ بِخَصْلَةٍ مِنْهَارَجَاءَ ثَوَابِهَا وَتَصْدِيۡقَ مَوْعُوۡدِهَا اِلَّا اَدْخَلَهُ اللَّهُ  بِهَا الْجَنَّةَ. ([2])  

 (قَالَ النَّوَوِیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی:)  اَلْمَنِیْحَۃُ،  اَنْ یُّعْطِیَہُ اِیَّاھَا لِیَاۡکُلَ لَبَنَھَا ثُمَّ یَرُدَّھَا اِلَیْہِ.

ترجمہ : حضرت سَیِّدُنَا ابو محمدعبد اللہ بن عَمرو بن عاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہےکہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: ’’ 40خصلتیں ہیں اور ان میں سے سب سے اعلیٰ یہ ہے کہ کسی کو عاریۃً دودھ والی بکری دینا،  جو کوئی ان خصلتوں میں سے کسی خصلت پرثواب کی امید کرتے ہوئے اور جو اس پر وعدہ ہے اس کی تصدیق کرتے ہوئے عمل کرے گا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اسے جنت میں داخل فرمائے گا۔ ‘‘

 (علامہ نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتےہیں :) اَلْمَنِیْحَۃُ کسی  کوجانوردینا تاکہ وہ  اس  کا دودھ پی کر لوٹا دے ۔

 جنت  میں داخل کرانے والی خصلتیں  :

 عَلَّامَہ اَبُو الْحَسَن اِبْنِ بَطَّال عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ ذِی الْجَلَالفرما تے ہیں : ’’ بے شک مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ ہمارے زمانے کے بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامنے احادیث مبارکہ  میں غور کیا تو چالیس سے زائد خصلتیں پائیں ۔ان میں سے چند خصلتیں  بیان کی جاتی ہیں : (1) غلام آزاد کرنا  (2) دودھ والاجانور کسی مسلمان کوعاریتًادینا  (3) بھوکے کو کھانا کھلانا   (4) پیاسے کو پانی پلانا  (5) کسی مسلمان سے ملاقات  کے وقت  سلام کرنا  (6) چھینکنے والے کو جواب دینا  (7) راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا  (8)   کاریگر کی مددکرنا  (9)  کسی  کو رسی کا ٹکڑا دینا  (10)  کسی کو جوتے کاتسمہ دینا  (11) وَحشت زَدَہ کی وَحشت دُور کرنا۔ یعنی جووَحشت کے مقام پرہواسے مقامِ اُنس تک پہنچانا یا اچھی بات کے ذریعے  کسی کی وَحشت دُور کرنا  (12) کسی کی مصیبت کو دور کرنا  (13)  اپنے مسلمان بھائی کی حاجت  روائی  کرنا  



[1]   ابو داود ،کتا ب الصلوۃ، با ب ماجاء فی الھدی فی المشی الی الصلوۃ ،۱‏ / ۲۳۳، حدیث: ۵۶۳۔

[2]   بخاری، کتاب الھبۃ وفضلھا التحریض، باب فضل المنیحۃ، ۲‏ / ۱۸۴، حدیث: ۲۶۳۱۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن