دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

بڑی مصیبت کا وظیفہ:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جب بھی کوئی بڑی مصیبت آجائے تو یہ وظیفہ  ’’ حَسْبُنَااللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْل ‘‘ پڑھ لیجئے،  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ربّ تعالی کی مددونصرت اور اَمان حاصل ہوگی۔چنانچہ تفسیرروح المعانی میں ہے  کہ حضرت سَیِّدُنَاابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہےکہ حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:  ’’ جب تم کسی بڑی مصیبت میں گرفتار ہو تو یہ پڑھو:حَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْل۔ ‘‘  اُمُّ الْمُؤمنین حضرتِ سَیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے روایت ہے کہ سرکارِ دوعالم نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جب بہت زیادہ غمگین ہوتے تو اپنے سراقدس اور داڑھی مبارک پر اپنا ہاتھ پھیرتے اور گہرا سانس لے کر فرماتے:”حَسْبِیَ اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْل۔“حضرت سَیِّدُنَاشَدَّاد بن اَوس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ حضور نبی رحمت شفیع اُمَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اِرشاد فرمایا: ”حَسْبِیَ اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْل ہر خوف زدہ کی امان ہے۔ ‘‘  ([1])

صوفیائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامفرماتے ہیں :  ’’ جو کسی بڑی مصیبت میں گرفتار ہو اور وہ چار سو پچاس 450بار”حَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْل“ پڑھے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اُسے اُس مصیبت سے نجات عطا فرمائے گا ۔ ‘‘  بعض لوگ روزانہ اتنی بار پڑھتے ہیں ،  مگر حق یہ ہے کہ ایک بار پڑھنا بھی اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کافی ہوگا۔ ‘‘  ([2])

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یہ ایک مُسَلَّمَہ حقیقت ہے کہ جو اَحکامِ خداوندی کی پابندی کرتا ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ اُسے پریشانیوں سے نجات عطا فرماتا ہے اور اُسے ایسے اَسباب مہیا فرماتا ہے کہ جن کے بارے میں وہم وگمان بھی نہیں ہوتا۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں توکل ویقینِ کامل کی دولت سے مالامال فرمائے۔آمین

مدنی گلدستہ

 ’’ یاغَوث ‘‘ کے5حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے5مدنی پھول

(1)  جو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ پر بھروسہ کرتا ہے وہ کبھی بھی ناکام نہیں ہوتا۔

(2)  انبیاء کرام عَلَیْھِمُ السَّلَام  توکل کے اعلیٰ ترین درجے پر فائز ہوتے ہیں ۔

(3)   مَصائب وآلام سے خلاصی کے ‏لیے حَسْبِیَ اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْل بہترین وظیفہ ہے۔

(4)   کامل ایمان والے کبھی بھی باطل قوتوں سے نہیں ڈرتے،  اُن کے دلوں میں صرف اور صرف اللہ عَزَّوَجَلَّ کا خوف ہوتا ہے۔

(5)  حق کے مقابلے میں باطل چاہے کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو آخر کاربَرباد و رُسوا ہوتا ہے،  جیت ہمیشہ حق ہی کی ہوتی ہے۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں یقینِ کامل جیسی عظیم دولت عطا فرمائے،  ہماری تمام مشکلات اور مصیبتوں کو دور فرمائے،  ہمارے لیے آسانیاں پیدا فرمائے،  ایمان کی سلامتی عطا فرمائے۔ آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر:77               

جَنَّتِیُوں کے دِلوں کی حالت

عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ اَقْوَامٌ اَفْئِدَتُہُمْ مِثْلُ اَفْئِدَۃِ الطَّیْرِ.  ([3])

ترجمہ :حضرتِ سَیِّدُناابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا:  ’’ جنت میں کچھ ایسے



[1]    تفسیر روح المعانی، پ۴، آل عمران ، تحت الآیۃ:  ۱۷۳، الجزء الرابع، ص۴۶۳۔

[2]    تفسیرنعیمی،پ۴، آل عمران، تحت الآیۃ: ۱۷۳، ۴‏ / ۳۵۳۔

[3]   مسلم،کتاب الجنۃ۔۔۔الخ،باب یدخل الجنۃ اقوام۔۔۔الخ، ص۱۵۲۲، حدیث: ۲۸۴۰۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن