30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ترجمہ :حضرتِ سَیِّدُناابوموسیٰ اشعریرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے کہ رسولِ اکرم، نورِمُجَسَّم صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّمنےارشادفرمایا: ’’ جب بندہ بیماری یاسفر میں ہوتاہے تو اُس کے لیے اُسی طرح ثواب لکھا جاتاہے جس طرح تندرستی اور حالت ِ اِقامت میں عمل کرتاتھا۔ ‘‘
عمدۃ القاری میں ہے : ’’ یہ فضیلت اس شخص کے بارے میں ہے جو ہمیشہ نیک اَعمال بجالاتاہواوریہ نیت ہو کہ کوئی مانع نہ ہواتو پابندی کے ساتھ عمل کرتارہوں گا۔پھرسفر یا بیماری کی وجہ سے اگر نیک اعمال ادا کرنے سے قاصررہے تو اُس کے لیے اُن اَعمال کی مثل اَجرلکھا جائے گاجو وہ تندرستی و اِقامت کی حالت میں کیا کرتا تھااور یہی بات حدیث میں صراحتًا وارد ہوئی ہےکہ جب بندہ عبادات میں سے کسی اچھے طریقے کا عادی ہوپھر اسے کوئی مرض لاحق ہوجائےتو اس پر مقررفرشتےکوحکم دیاجاتا ہےکہ اُس کے لیے اُسی عمل کی مثل اَجر لکھو جو یہ تندرستی کی حالت میں کیا کرتاتھایہاں تک کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّاسے تندرست فرمادے یا موت آجائے ۔ ‘‘ ([1])
عَلَّامَہ اَبُوالْحَسَن اِبْنِ بَطَّال عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ ذیالْجَلَالفرماتے ہیں : ’’ علامہ مُھَلَّبرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: ’’ اس حدیثِ پاک کی اصل قرآن کریم میں موجود ہے، چنانچہ ارشادِباری تعالٰی ہے:
لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْۤ اَحْسَنِ تَقْوِیْمٍ٘ (۴) ثُمَّ رَدَدْنٰهُ اَسْفَلَ سٰفِلِیْنَۙ (۵) اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍؕ (۶) (پ۳۰، التین: ۴ تا ۶)
ترجمہ ٔ کنزالایمان: بے شک ہم نے آدمی کو اچھی صورت پر بنایا، پھر اسے ہر نیچی سے نیچی حالت کی طرف پھیردیا، مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے کہ انہیں بے حد ثواب ہے۔
یعنی ان کے لیے ختم نہ ہونےوالا اجر ہے۔تو اس سےمراد یہ ہےکہ بندے کو بڑھاپےاور کمزوری کی حالت میں اسی عمل کی مثل ثواب ملتارہے گا جو وہ حالتِ صحت میں کیا کرتا تھا۔اسی طرح بیماری اورسفر وغیرہ میں آنے والی آفات سے چھوٹنے والے اُن اَعمال پر بھی اُسے اجر ملے گا جن کا وہ عادی تھا ۔ ‘‘ ([2])
عَلَّامَہ اَبُوالْحَسَن اِبْنِ بَطَّال عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ ذیالْجَلَالفرماتے ہیں : ’’ یہ حدیث عموم پر نہیں ہےبلکہ یہ ان لوگوں کے ساتھ خاص ہے جو نفلی عبادت کے عادی ہوں اورمرض یا سفر کی وجہ سے وہ نفلی عبادت نہ کر سکیں بشرطیکہ ان کی یہ نیت ہو کہ اگروہ مقیم یا تندرست ہوتے تو یہ اَعمال ضرور بجا لاتے۔پس اللہ عَزَّ وَجَلَّ ایسے لوگوں پر فضل فرماتا ہے کہ ان کے لیے اس وقت سے اَجر عطا فرماتا ہے جب سے وہ بیماری کی وجہ سے یہ اَعمال بجا لانے سے قاصر رہے۔ بہر حال وہ شخص جو نوافل اور دیگراَعمالِ صالحہ کا عادی نہ ہووہ اِس حدیث کے تحت داخل نہیں ۔ کیونکہ اُس کےمرض نے اُسےکسی چیز سے نہیں روکا تو اُس کے لیے اُس عمل کا ثواب کیسے لکھاجائے گا جو اس نے کیا ہی نہیں ۔اور حضرتِ سَیِّدُنا عبداللہ بن عَمرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سےمروی حدیث پاک بھی اِس بات پر دلالت کرتی ہےکہ حدیثِ مذکورنوافل کے بارے میں ہے۔کیونکہ اُن سے مروی حدیث پاک کے یہ الفاظ ”اِذَا كَانَ عَلَى طَرِيقَةٍ حَسَنَةٍ مِنَ الْعِبَادَةِ“ نوافل کےبارے میں بولے جاتے ہیں فرائض کے بارے میں نہیں ، کیونکہ مریض اورمسافر سے فرض نماز ساقط نہیں ہوتی بلکہ مریض بیٹھ کر نمازادا کر ے گااور مسافر قصر۔تواب مریض اور مسافر کے لیے نوافل کااجر ہی لکھا جائے گا۔ (بشرطیکہ وہ حالت اِقامت وتندرستی میں نوافل کے عادی بھی ہوں ) جیسا کہ حضور نبی اَکرم نورِمُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشاد فرمایا: ’’ جورات میں نماز پڑھنے کا عادی ہواور کسی رات اس پر نیند غالب آجائے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اُس کےلیے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع