30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حالت میں نماز پڑھنا بلا عذاب جنت میں داخلے کاسبب ہے۔ ‘‘ ([1])
دونمازوں کے بطور خاص ذکر کی وجہ:
اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے مسلمانوں پرپانچ نمازیں فرض کی ہیں ۔پھران دو نمازوں کو بطورِ خاص ذکر کیوں کیا؟ اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے عَلَّامَہ بَدْرُالدِّیْن عَیْنِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْغَنِیفرماتے ہیں : ’’ ان دو نمازوں کو خاص طور پر ذکر کرنے کا مقصود ان کی عظمت کو بیان کرنااوران کی محافظت پرترغیب دلاناہےکیونکہ ان نماز وں میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں ۔ ‘‘ ([2])
نزہۃالقاری میں ہے: ’’ (دو ٹھنڈی نمازوں ) سےمرادنمازِ عصر وفجرہےاورمرادپابندی کے ساتھ پڑھنا ہے۔ان دونوں نمازوں کی خصوصیت کی وجہ یہ ہے کہ فجر کا وقت سونے کا اور عصر کے بعد لوگ بازاروں میں خریدوفروخت میں مشغول ہوتے ہیں یا دوسرے کاموں میں۔نیز ملائکہ ان دونوں اوقات میں بدلتے ہیں جو ان نمازوں کاپابند ہوگااس کاآخری عمل جوخداکی بارگاہ میں پیش ہوگاوہ نماز ہوگی ۔علاوہ ازیں حضرت عبداللہ بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُپرموقوف ایک حدیث میں ہے:نمازِصبح کےوقت مُنادِی نِدا دیتاہے: اے بنی آدم!اٹھواوراپنےاوپرجوجَلارہےہوبجھاؤ، اسی طرح نمازعصر کے بعدبھی یہ ندا دیتاہےاس پرجولوگ طہارت کرکے نمازپڑھ لیتے ہیں توجب سوتے ہیں ان پر کوئی گناہ نہیں رہتا۔ ‘‘ ([3])
میں پانچوں نمازیں پڑھوں باجماعت
ہو توفیق ایسی عطا یاالٰہی
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مدنی گلدستہ
اِمامِ ’’ حَسَن ‘‘ کے3حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے3مدنی پھول
(1) بندےکےاَعمال صبح وشام بارگاہِ الٰہی میں پیش کیے جاتے ہیں ۔
(2) اپنی مصروفیات کو چھوڑ کر عبادتِ الٰہی بجا لانا رضائے الٰہی اور جنت میں داخلے کاسبب ہے۔
(3) ہر نماز ہی عظمت و شرف والی ہے بالخصوص فجر وعصر کی بہت زیادہ ترغیب و فضیلت ہے ۔
اےاللہ عَزَّ وَجَلَّ! ہم تیری بارگاہ میں دست بستہ عرض گزار ہیں کہ تو ہمیں اپنے اُن بندوں میں شامل فرمادےجومال ودولت اورنرم وآرام دہ بستر چھوڑکراپنےنفس کو تیری بندگی پر آمادہ کرکےتیری بارگاہ میں حاضرہوتے ہیں ۔ اےپاک پروردگار عَزَّ وَجَلَّ! اپنےمخلص عبادت گزاروں کے صدقےہمیں بھی اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطافرما، ہماری حتمی مغفرت فرما اوربےحساب جنت میں داخلہ نصیب فرما۔ آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حدیث نمبر:133
عَنْ اَبِیْ مُوسَی الاَشْعَرِیِّ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ:اِذَامَرِضَ الْعَبْدُ اَوْسَافَرَ کُتِبَ لَہُ مِثْلُ مَا کَانَ یَعْمَلُ مُقِیْمًا صَحِیْحًا. ([4])
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع