30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کی مغفرت فرما، اس پر رحم فرما اور اس کی توبہ قبول فرما۔ ‘‘ ([1])
مدنی گلدستہ
سَیِّدُنَا ’’ عثمان ‘‘ کے5حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے5مدنی پھول
(1) جس نیک کام میں مشقت زیادہ ہوتی ہےاس کااجر بھی اتنا ہی زیادہ ہوتاہے۔
(2) نیک اَعمال سے ایمان میں ترقی ہوتی ہےاور جنت میں درجات بلند ہوتے ہیں ۔
(3) نماز کے انتظارمیں مسجد میں بیٹھنا گناہوں سے بچنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
(4) اپنے بندوں کے نیک اعمال پر ربّعَزَّ وَجَلَّ فرشتوں کے سامنے فخرفرماتا ہے۔
(5) نماز کے انتظار میں بیٹھنے والوں کے لیے فرشتے دعائے مغفرت کرتے ہیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں نماز کے انتظار جیسی عظیم سعادت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حدیث نمبر:132
عَنْ اَبِیْ مُوسَی الاَشْعَرِیِّ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ:مَنْ صَلَّی الْبَرْدَیْنِ دَخَلَ الْجَنَّۃَ. ([2])
(قَالَ النَّوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی) اَلْبَرْدَانِ:اَلَصُّبْحُ وَالْعَصْرُ.
ترجمہ :حضرتِ سَیِّدُناابوموسیٰ اَشعری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُسےمروی ہےکہ رسول کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہِ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’ جس نےدوٹھنڈی نمازیں پڑھیں وہ جنت میں داخل ہوگا۔ ‘‘
علامہ نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’ دو ٹھنڈی نمازوں سے مراد فجر اورعصر کی نمازہے۔ ‘‘
دلیل الفالحین میں ہے: ’’ دو ٹھنڈی نماز وں سےمرادفجروعصر کی نمازیں ہیں ۔ جیسا کہ مسلم شریف کی روایت میں فجر وعصر کے الفاظ موجود ہیں ۔ ‘‘ اما م خطابی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْھادِی فرماتے ہیں : ’’ چونکہ یہ دونوں نمازیں دن کے ٹھنڈے اوقات میں پڑھی جاتی ہیں ۔ان اوقات میں ہوا خوشگوار ہوتی ہےاورگرمی کی شدّت ختم ہوجاتی ہےاس لیے ان نمازوں کوٹھنڈی نمازوں سےتعبیرکیا گیا۔ ‘‘
عَلَّامَہ مُحَمَّد بِنْ عَلَّان شَافَعِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’ ان دونمازوں کو بطور خاص ذکر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ فجر کاوقت میٹھی نیند کاوقت ہےاورعصرکا وقت کام کاج وتجارت کے اختتام اور رات کےکھانے کی تیاری کا وقت ہوتا ہے۔ان تمام مشغولیت کے با وجود اس کا نماز ادا کرنا سستی سے دوری اور عبادت سے محبت پر دلیل ہے اور اس سے یہ لازم آتا ہے کہ وہ دوسری نمازیں بھی پابندی سے ادا کرےگا کیونکہ جب وہ اتنی مشغولیت کے باوجود یہ نمازیں ادا کر رہا ہے تو بقیہ نمازوں کی ان سے بھی زیادہ حفاظت کرے گا ۔ ‘‘ ایک قول یہ ہے کہ ’’ دو ٹھنڈی نمازوں سے مرادفجروعشاءکی نمازہے۔ چونکہ عشاء کے وقت بندے پراُونگھ طاری ہوتی ہے، کھانا کھا لینے کی وجہ سے بدن بوجھل ہوجاتا ہےاوراس حالت میں نماز پڑھنا نفس پربہت گراں ہو تاہےلہٰذااس
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع