دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

مخواہ قریب کی مسجد چھوڑ کردُورجاکرنماز پڑھے۔ ‘‘  ([1])

مسجد  میں حاضری:

مرقاۃ المفاتیح میں ہے: ’’ کثرت سے چلناعام ہے۔ چاہے مسجد سے گھر کی دوری کے سبب ہو یاپھر چھوٹے چھوٹےقدم چلنےکی وجہ سے ہواورمسجدکی طر ف جانا،  چاہے نماز کےلیے ہو یا پھر دیگر عبادات کےلیے۔ ‘‘  ([2])  (دونوں صورتوں میں ثواب پائے گا۔)

دلیل الفالحین میں ہے: ’’  (نماز کا انتظار کرنا)  باجماعت یامنفردنماز ادا کرنے کے بعد اگلی نماز کے وقت کایاجماعت کاانتظارکرتارہے۔چاہےمسجد میں بیٹھ کریاگھرمیں یا بازار میں یا کسی اور کام کاج میں  مشغول رہے اور اس کا دل مسجد میں لگا ہواوراسے نماز کی فکر ہویہی دائمی حضورِ قلبی ہے۔ ‘‘  ([3])

رِباط سے کیا مراد ہے؟

اشعۃ اللمعات میں ہے: ’’ اصل میں دشمنانِ دین کو  اسلامی سرحدوں میں  داخل ہونے سے روکنے کے لیےاسلامی سرحدوں کی حفاظت ونگہداشت کرنا رِباط  کہلاتا ہے ۔یونہی مسلمانوں کا اسلامی سرحدات پر پہرہ دینے کی غرض سے بیٹھنا، اپنے گھوڑوں اوراپنےدلوں کو چوکس رکھنابھی رِباطکہلاتاہے۔تونمازکے انتظارمیں مسجد میں بیٹھنا سر حدِشیطان پر اور اس کے لشکر کے مقابل بیٹھنےکے مشابہ ہے تاکہ وہ دخل نہ دے سکیں  اور (رِباط)  کا ایک معنیٰ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ  یہ فرمان  مذکورہ تینوں اَعمال کی طرف اشارہ ہو۔کیونکہ یہ تینوں اَعمال، شیطان کی راہ میں رُکاوٹ بنتے اورخواہشاتِ نفسانی کو مغلوب کردیتے ہیں ۔ ‘‘  ([4])   (اسی لیے انہیں  رِباط کہا گیا ہو۔)

4فرامین مصطفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم:

 (1) تاجدارِ رسالت،  شہنشاہِ نُبوت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے عشاء کی نماز کو آدھی رات تک مؤخر فرمایا،  پھر نمازِ عشاء اَدا کرنے کے بعد صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکی طرف رُخِ اَنور پھیر کر فرمایا: ’’ لوگ نماز پڑھ کر سو گئے لیکن تم جب سے نماز کا انتظار کررہے تھے نماز ہی میں تھے۔ ‘‘  ([5])  (2) حضرتِ سَیِّدُنَا عبد اللہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ ہم نے نور کے پیکر،  تمام نبیوں کے سَروَر،  دو جہاں کے تاجْوَر،  سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے ساتھ نمازِمغرب  پڑھی، نماز کے بعد  جانے والے چلے گئے اور جسے وہیں بیٹھنا تھا وہ دوسری نماز کا انتظار کرنے لگا۔ پھر رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمجلدی سے تشریف لائے اور فرمایا:  ’’ تمہیں خوشخبری ہو! تمہارے ربّعَزَّ  وَجَلَّنے آسمانوں کے دروازوں میں سے ایک دروازہ کھول دیا ہے اورفرشتوں کے سامنے تم پر فخر کرتے ہوئے فرماتا ہے:میرے ان بندوں کودیکھوجنہوں نے ایک فرض ادا کرلیا اور دوسرے کے انتظار میں ہیں ۔ ‘‘  ([6])   (3)  ’’ ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنے والا اس شہسوار کی طرح ہےجس نے اپنا گھوڑا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی راہ میں باندھا اور یہ شخص اس گھوڑے کے پہلو سے ٹیک لگائے بیٹھا ہے،  اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے فرشتے اس پر سلامتی بھیجتے رہتے ہیں جب تک کہ وہ کلام نہ کرے یا اپنی جگہ سے نہ اُٹھے۔ ‘‘  ([7])  (4)  ’’ تم میں سے کوئی شخص اُس وقت تک نماز میں ہی ہوتاہے جب تک نماز اُسے روکے رکھتی ہے  (یعنی وہ نماز کے انتظار میں ہوتا ہے)  اور اس کے اپنی جگہ سے اٹھنے یا گفتگوکرنے تک ملائکہ عرض کرتے رہتے ہیں :  ’’ اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس



[1]   مرآۃالمناجیح،۱ / ۲۳۳۔

[2]   مرقاۃ المفاتیح،کتاب الطھارۃ ،الفصل الاول،۲ / ۱۱،تحت الحدیث: ۲۸۲۔

[3]   دلیل الفالحین، باب فی بیان کثرۃ طرق الخیر، ۱ / ۳۷۲، تحت الحدیث: ۱۳۱۔

[4]   اشعۃ اللمعات،کتاب الطھارت، الفصل الاول،۱ / ۱۹۶۔

[5]   بخاری ، کتا ب الاذان ،باب من جلس فی المسجد ینتظرالصلوۃ،۱ / ۲۳۶، حدیث: ۶۶۱۔

[6]   ابن ماجہ ، کتاب المساجد والجماعات،باب لزوم المساجد ، ۱ / ۴۳۸، حدیث: ۸۰۱۔

[7]   مسند امام احمد،مسند ابی ھریرۃ ،۳ / ۲۶۷، حدیث: ۸۶۳۳۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن