دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

ہے اور بغیر بسم اللہ کے وضو کیا جا ئے تو صرف وہ ہی اعضاء پاک ہوں گے جو وضو میں دھلے ہوں گے۔ ([1])

بطورِ خاص آنکھ کا ذکر کرنے کی وجہ:

حدیث پاک میں چہرے  کے ساتھ  بطور خاص فقط آنکھ  کا ذکر فرمایا گیا دیگر اعضا ء  کا ذکر نہیں کیا گیا،  شارحین کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نے اس کی چندوجوہات بیان فرمائی ہیں : (۱)  اس کی ایک وجہ تویہ ہے کہ چونکہ آنکھ  دل کی جاسوس اور رہنماہے،  جب اس کا ذکر کر دیا تو اب کسی اور عضو کے ذکر کرنے کی حاجت نہ رہی ۔   (۲) دوسری وجہ یہ ہے کہ یہ وہم ہو سکتا تھا کہ وضو  سے  آنکھ کے گناہ معاف نہیں ہوں گے کیونکہ وضومیں  آنکھ کا اندورونی حصہ نہیں دھویا جاتا ،    لہٰذا  آنکھ کے گناہ معاف ہونے کا  خاص طور پر ذکر کیا گیا۔ (۳) تیسری وجہ یہ ہے کہ چونکہ د یگر تمام اعضاء  کی اپنی اپنی طہارت ہے  جیسے  ناک کی طہارت اس میں  پانی ڈالنا ،   منہ کی  طہارت کلی و غرغرہ کرنا ،  کانوں کی طہارت  ان کا مسح کرنا وغیرہ  لیکن  آنکھوں کی علیحدہ  سے کوئی   طہارت نہیں اس ‏لیےانہیں چہرے کے ساتھ ذکرکردیا۔ ([2])

 وضو سے گناہوں کی سیاہی دُور ہوتی ہے :

د لیل الفالحین میں ہے : وضو کی وجہ سے  اعضائے  وضو  کے  گناہ  نکل جاتے ہیں ۔یعنی وہ  صغیرہ گناہ  نکل جاتے ہیں جن کا تعلق حقوقُ اللہ سے ہے۔علامہ قرطبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں :  ’’ یہ عبارت بطور اِستعارہ استعمال کی گئی ہے اور گناہ نکلنے سے مقصود گناہوں کو مٹانے اور ختم کرنے  کا اعلان کرنا ہےورنہ گناہ کوئی جسم نہیں رکھتے  کہ ان کا جسم  سے نکلنا درست ہو۔ ‘‘

علامہ ابن عربیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’ میں کہتا ہوں : ’’ ظاہر یہ ہےکہ اس  عبارت  کوحقیقی معنیٰ پر رکھاجائے کیونکہ گناہ ظاہروباطن کوسیاہ کرنے میں اثررکھتے ہیں اوراللہ عَزَّ  وَجَلَّکے نیک بندے اصحابِ کشف و احوال اس پر مطلع  بھی ہو جاتے ہیں اور وضو اس اثر  ( گناہوں کی سیاہی) کو زائل  کر دیتا ہے۔ ‘‘  پھر علامہ ابن عربیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے حجرِ اسودوالی حدیث بطور  دلیل  پیش  کرتے ہوئے فرمایا:  ’’ مشرکین کے گناہوں کے اثر سے حجر اسود کا رنگ سیاہ ہو گیا ، تو جب گناہوں کا اثر حجرِ اسود پر ہو رہا ہے تو گناہ کرنے والے پر ان کا اثر بدرجہ اولیٰ ہو گا۔ یا پھر گناہ  نکلنے سے مراد یہ ہے کہ گناہوں کی سیاہی نکل جاتی ہے۔ یا یہ مراد ہے کہ  عالَم  مثال  کے اعتبار سےگناہ بذاتِ خودجسم  ہے عرض ([3]) نہیں کیونکہ جو چیز اس عالَم میں عرض ہے اس کے‏لیے عالَم مثال میں جسم وصورت  ہے۔ ‘‘  ([4])

گناہ جھڑنے کی حکایت:

اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے نیک بندے وضو  کے  ذریعے جھڑنے والے گناہوں کو  دیکھ لیتے ہیں ۔اس ضمن میں ایک ایمان افروز حکایت ملاحظہ فرمائیے۔حضر ت سَیِّدُنَاعلامہ عبد الوہاب شعرانی  قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی فرماتے ہیں :  ’’ ایک مرتبہ سَیِّدُنَا امام اعظم ابو حنیفہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے جامع مسجد کوفہ کے وضو خانہ میں ایک نوجوان کو وضو  کرتے  دیکھا۔توفرمایا :اے بیٹے! ماں با پ کی نافرمانی سے توبہ کرلے ۔اس نے  فوراًعرض کی:میں نے توبہ کی۔ایک اور شخص کے وضو  ( میں استعمال ہونے والے پانی ) کے قطرے ٹپکتے دیکھےتو  اس سےفرمایا:اے میرے بھائی! تو  بدکاری سے توبہ کرلے۔ اس نے عرض کی:میں نے توبہ کی۔ایک اور شخص کے وضو کے قطرات ٹپکتے دیکھے تو فرمایا:شراب نوشی  اور گانے باجے سننے سے توبہ کرلے ۔اس نے عرض کی :میں نے توبہ کی۔ چونکہ کشف  کے باعث آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ پر  لوگوں  کے عیوب ظاہر ہو جاتے تھے لہٰذا  آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے  بارگاہِ خداوندی عَزَّ  وَجَلَّ میں اس کشف کے ختم ہو جانے کی دعا مانگی  جو قبول ہوئی  اور پھر آپ کو وضو کرنے والوں کے گناہ جھڑ تے نظر آنا  بند ہو گئے۔ ‘‘  ([5])  

 



[1]   مرقاۃ المفاتیح، کتاب الطھارۃ، الفصل الاول، ۲‏ / ۱۳، تحت الحدیث:  ۲۸۵۔

[2]   مرقاۃ المفاتیح ، کتاب  الطھارۃ، الفصل الاول ، ۲‏ / ۱۳،تحت الحدیث: ۲۸۵۔

[3]   وہ چیز جو کسی دوسری چیز  کی وجہ سے قائم  ہو جیسے  سیاہی ، سفیدی  اور دیگر رنگ وغیرہ ۔

[4]   دلیل الفالحین، باب  فی بیان کثرۃ طرق الخیر ،۱‏ / ۳۶۹، تحت الحدیث: ۱۲۹۔

[5]   المیزان الکبری  ، الجزء الاول ، ص ۱۳۰ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن