دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

جسم سےگناہوں کا جَھڑ نا

عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرۃََ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: اِذَا تَوَضَّاَالْعَبْدُالْمُسْلِمُ اَوِ الْمُؤْمِنُ فَغَسَلَ وَجْہَہُ خَرَجَ مِنْ وَجْہِہِ کُلُّ خَطِیْئَۃٍ نَظَرَ  اِلَیْہَا بِعَیْنِہِ مَعَ الْمَاءِ، اَ وْمَعَ آخِرِ قَطْرِ الْمَاءِ،  فَاِذَا غَسَلَ یَدَیْہِ خَرَجَ مِنْ یَدَیْہِ کُلُّ خَطِیْئَۃٍ کَانَ بَطَشَتْہَا یَدَاہُ مَعَ الْمَاءِ، اَوْمَعَ آخِرِ قَطْرِ الْمَاءِ،  فَاِذَا غَسَلَ رِجْلَیْہِ خَرَجَتْ کُلُّ خَطِیْئَۃٍ مَشَتْہَارِجْلَاہُ مَعَ الْمَاء ِ اَ وْمَعَ آخِرِ قَطْرِ الْمَاء ِ حَتّٰی یَخْرُجَ نَقِیًّا مِنَ الذُّنُوْبِ. ([1])

ترجمہ :حضرتِ سَیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا: ’’ جب کوئی مسلمان یا مؤمن بندہ وضو کرتا ہے اوراپنا چہرہ دھوتا ہے تو اس کے چہرے كے وہ تمام گناہ جو اس نے آنکھوں سے کیے  تھے،  پانی کے ساتھ یا پانی کے آخری قطرے کے ساتھ جھڑ جاتے ہیں ، پھر جب اپنے دونوں ہاتھ دھوتا ہے تو اس کے ہاتھوں کےوہ تمام گناہ جو کسی  (ناجائزچیز )  کو پکڑ نے  کے ذریعے کیے تھے پانی کے ساتھ یا پانی کے آخری قطرے کے ساتھ جھڑ جاتے ہیں ، پھرجب وہ اپنے پاؤں  دھوتاہےتوپاؤں سےجن گناہوں کی طرف چل کر گیا وہ تمام گناہ پانی کے ساتھ یا پانی کے آخری قطرے کے ساتھ نکل جاتے ہیں یہاں تک کہ وہ گناہوں سے پاک وصاف ہو جاتا  ہے۔‘‘

صغیرہ گناہ  مٹا  دیے جاتے ہیں :

عَلَّامَہ اَبُو زَکَرِیَّا یَحْیٰی بِنْ شَرَف نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’ یہاں خطاء سے مراد صغیرہ گناہ ہیں نہ کہ کبیرہ، جیسا کہ ایک دوسری حدیث میں ہے کہ (اس کے گناہ بخش دیے جاتے ہیں ) جب تک وہ کبیرہ گناہ کا مرتکب نہ ہو۔ ‘‘ قاضی عیاض رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے  فرمایا:  ’’ گناہ جھڑنے سے مراد گنا ہوں  کا معاف ہونا ہے کہ گناہ کوئی جسم نہیں رکھتے کہ جن کا نکلنا مُتَصَوَّر ہو ، یہاں  مجازاً  کلام کیا گیا ہےنہ کہ حقیقتاً۔ ‘‘  ([2])

گناہ جھڑنےکی کیفیت:

 اس حدیث کو موطا امام مالک میں مزید وضاحت کے ساتھ اس طرح ذکر کیا ہےکہ ’’ کلی کرتے وقت منہ سے گناہ نکلیں گے،  ناک صاف کرتے وقت ناک سے گناہ نکلیں گےاورچہرہ دھوتے وقت چہرے کے وہ تمام گناہ نکل جائیں گے جن کی طرف آنکھ سے دیکھا تھا، یہاں تک کہ پلکوں کے نیچےسے بھی،   ہاتھ دھوتے وقت ہاتھ کے ساتھ ناخُنوں کے نیچے کے گناہ بھی نکل جائیں گے اور سر کا مسح کرتے وقت سر کےگناہ نکل جائیں گے، یہاں تک کے کانوں سے بھی اور پاؤں دھوتے وقت پاؤں کے ساتھ پاؤں کے ناخُنوں کے گناہ بھی نکل جائیں گے۔ ‘‘  ([3])  

عَلَّامَہ مُلَّاعَلِی قَارِیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْبَارِیفرماتے ہیں : ’’ ابن ملکرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےفرمایا:وضو کرنے والاوضو کرتے ہی ان گناہوں سے پاک ہوجاتا ہےجو اعضاء ِوضو کے ذریعے کیے تھے۔ ‘‘  ([4])

دو اَحادیث میں تطبیق کی صورت:

اس حدیث سے ثابت ہورہاہے کہ وضو کرنے والے کے صرف اعضائے وضو کے گناہ معاف ہوتے ہیں  جبکہ حضرت  سَیِّدُنَاعثمان غنیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہوالی حدیث میں سارے گناہوں کی معافی  کا بیان ہے جس کے الفاظ کچھ یوں ہیں :  ’’ جس نے اچھے طریقے سے وضو کیا اس کے سارے جسم کے گناہ نکل جاتے ہیں ،  حتی کہ ناخنوں کے نیچے سے بھی گناہ نکل جاتے ہیں ۔ ‘‘  ([5])  ان دونوں میں مطابقت کچھ اس طرح ہو گی کہ جب بسم اللہ پڑھ کر وضو کیا جائے تو سارا بدن پاک ہو جاتا



[1]   مسلم، کتاب الطھارۃ ، باب خروج الخطایامع ماء الوضوء ، ص۱۴۹، حدیث: ۲۴۴۔

[2]    شرح مسلم للنووی،کتاب الطھارۃ، باب خروج الخطایا مع ماء الوضوء ، ۲ / ۱۳۳، الجزءالثالث۔

[3]   اکمال المعلم، کتاب الطھارۃ، باب خروج الخطایا مع ماء الوضوء ، ۲ /  ۴۱، تحت الحدیث۲۴۴۔

[4]   مرقاۃ المفاتیح، کتاب الطھارۃ، الفصل الاول، ۲ / ۱۳، تحت الحدیث:  ۲۸۵۔

[5]   مسلم، کتاب الطھارۃ، باب خروج الخطایا مع ماء الوضوء، ص۱۴۹، حدیث:  ۲۴۵۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن